طلباکی موجیں ختم، نئی شرائط عائد کردی گئیں

طلباکی موجیں ختم، نئی شرائط عائد کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)طلباء کی موجیں ختم، اب سمسٹر کے کورسز پاس کیے بغیر پروموشن نہیں ہوگی، بی ایس آنرز میں جنرل ایجوکیشن کے 13 مضامین 2سال میں پاس کرنے کی شرط عائد، ہر طالب علم کو انٹرن شپ لازمی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، بی ایس آنرز میں جنرل ایجوکیشن کے 13 مضامین 2سال میں پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے، پہلے چار سمسٹرز میں جنرل ایجوکیشن کے مضامین پاس نہ کرنے والے طلباء کی پروموشن پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

بی ایس آنرز کی ڈگری مکمل کرنے کے لئےانٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے، ایچ ای سی نے بی ایس آنرز ڈگریوں کو پانچ درجات میں تقسیم کر دیا ہے، پہلی کیٹیگری میں آرٹس اینڈ سائنس، دوسری چار سالہ پروفیشنل ڈگری، تیسری کیٹیگری پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری، چوتھی کیٹیگری میں کونسلز کی منظور شدہ ڈگریاں جبکہ پانچویں کیٹیگری میں 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کو شامل کیا گیا ہے۔

چار سالہ بی ایس آنرز ڈگری میں کم از کم 40 مضامین پڑھنے کی شرط عائد ہے، بی ایس آنرز میں پہلا حصہ جنرل ایجوکیشن، دوسرا متعلقہ ڈسپلن اور تیسرا پریکٹیکل لرننگ پر مشتمل ہوگا، آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز، نیچرل سائنس اور سوشل سائنسز میں سے دو مضامین لازمی پڑھنا ہوں گے، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز میں داخلے نئی پالیسی کے تحت ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز کی اجازت مسترد کردیا گیا تھا، شہر کے صرف 2 کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں کے لئےمعیاری قرار دیا گیا۔ ناقص انفراسٹرکچر کی بنا پر لاہور کے 29 میں سے 27 پرائیویٹ کالجوں کے کیسز پر اعتراضات لگائے گئے،ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے پرائیویٹ کالجوں کی فائلوں پر اعتراضات لگا کر ڈی پی آئی کو ارسال کئے تھے، لائبریری کی مطلوبہ سہولیات، کمپیوٹرلیب کی عدم دستیابی، مطلوبہ کلاس رومز کے ناقص معیار کی بنا پراعتراضات لگائےگئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer