(حسن علی) شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور فارمی انڈے مزید دو روپے اضافے کے بعد 103 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ گزشتہ نو روز میں فارمی انڈے 19 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ شہر میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زندہ مرغی دو روپے کمی کے بعد 156 روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے کمی کے بعد 226روپے فی کلو ہو گیا۔