احمد رضا: پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں آج کراچی سے براستہ دبئی ہانک کانگ روانہ ہو گئے، جہاں وہ اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ہانگ کانگ میں 12 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم گروپ میں اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔