دورہ سری لنکا ،قومی سکواڈ کی تشکیل پر مشاورت مکمل

Srilanka tour,Pcb,national slection committee
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی سکواڈ کی تشکیل پر مشاورت کا آغاز کردیا۔

پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کی تشکیل پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق فٹنس اور فارم کے مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ڈراپ ہونے والے یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی پر غور جاری ہے۔ پاکستان کپ اور کنڈیشنگ کیمپ میں عمدہ کارکردگی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی لیگ سپنر یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

دوسری جانب ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود کو سکواڈ میں برقرار رکھا جائے گاتاہم سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے شان مسعود کو حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔

حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کامران غلام کا نام بھی سکواڈ میں شمولیت کے لئے زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم سے مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دیں گے ۔

دورہ سری لنکا کے لئے ٹیسٹ اور دورہ نیدر لینڈ کے لئے وائیٹ بال سکواڈ کا اعلان 13 جون کو کیا جائے گا۔