ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت مبینہ تیسری بیوی کےخلاف میدان میں آگئے

عامر لیاقت مبینہ تیسری بیوی کےخلاف میدان میں آگئے
کیپشن: Amir Liaqat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

 عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے ہانیہ نامی تہمت طراز کے خلاف بہت صبر اور برداشت کے بعد ہائی کورٹ اور سول عدالت میں ہتک عزت، حد قذف، عقد مسنونہ کی تضحیک، قتل عمداور اقدام قتل کے الزامات پرمقدمات کردیے ہیں۔

 عامر لیاقت نے یہ شکوہ بھی کیا کہ انہوں نے ہانیہ کے خلاف اسلام آباد کی پولیس، ایف آئی اے اور سائبر کرائم میں بھی درخواستیں دیں لیکن اس کے باوجود کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی مبینہ بیوی ہانیہ کا تہلکہ خیز انکشاف

Malik Sultan Awan

Content Writer