میٹروپولیٹن کے زیراستعمال 63 گاڑیاں غیررجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

میٹروپولیٹن کے زیراستعمال 63 گاڑیاں غیررجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونز کے زیر استعمال 63 گاڑیاں غیر رجسٹرڈ نکلیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ورکشاپ کی نیلامی کے لیے تیار کی گئی دستاویزات میں 124 میں سے 63 گاڑیاں غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف، رجسٹرڈ گاڑیوں کے کاغذات بھی غائب ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رجسٹرڈ، نان رجسٹرڈ گاڑیاں اور سکریپ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر ورکشاپ نے ناکارہ گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی، گاڑیوں کی نیلامی سے 2 سے 3 کروڑ تک ریونیو اکٹھا ہوسکتا ہے۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نے 124 ناکارہ گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں ایم او انفراسٹرکچر، ایم او ریگولیشن، ایم اوفنانس، ایم او سروسز اور ڈائریکٹر ورکشاپ شامل ہونگے۔ گاڑیاں شہر کے نو زونز کے افسر واہلکاروں کے زیر استعمال ہیں۔ 124 گاڑیوں میں سے متعدد رجسٹرڈ گاڑیوں کے کاغذات بھی غائب ہیں۔

گاڑیوں کی نیلامی تخمیہ مالیت طے ہونے کے بعد اخبار اشتہار کے ذریعے ہوگی۔ ناکارہ گاڑیوں میں پوٹھوہار جیپس، سوزو کی مہران، کلٹس، مزدا، ٹرک، آرم رولر، چین بلڈوزرز، لینڈ کروزرز، ہینو ٹرک رکشے، موٹر سائیکلز، شہزور اور ایسفالٹ پلانٹ مشینری سمیت دیگر شامل ہیں۔