ویب ڈیسک: شہر لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، کالی گھٹائیں برسنے کے لیے بے تاب، موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شہر میں 31 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں 30 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔