عیشہ خان: بجلی کےبل کی ادائیگی پردوبھائیوں میں تنازعہ، چند روپے بڑے بھائی کی جان سے زیادہ قیمتی تھے۔ بل نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کی جان لےلی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
باغبانپورہ کےعلاقےشادی پورہ میں بائیس سالہ علی رضا اوراسکے چھوٹےبھائی کےدرمیان بل کی ادائیگی پر تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ عمران نےبڑے بھائی علی رضا کے سر پر وائپر دے مارا۔ دو روز سے ہسپتال میں داخل علی رضا بالآخر دم توڑ گیا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہمسایوں کی اندھا دھند فائرنگ
پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کےعمران کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے علی رضا کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔