مفسرِ قرآن شیخ محسن علی نجفی انتقال کرگئے

مفسرِ قرآن شیخ محسن علی نجفی انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عالم دین، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل نماز ظہرین  کے بعد اسلام آباد کی جامع الکوثر میں ادا کی جائے گی۔

علامہ شیخ محسن علی نجفی پاکستان مین ملتِ جعفرہ کے بے مثل عالموں میں سے ایک ہیں۔ ان کی صنیف کردہ قران پاک کی تفسیر الکوثر فی تفسیر القرآن  جامع ترین تفاسیر میں شمار ہوتی ہے۔  یہ بنیادی طور پر اردو میں ہے، اور قرآن کی دستیاب بہترین اردو تفسیروں میں سے ایک ہے۔ شیخ محسن نجفی نے اس نابضہ روزگار تفسیر پر کام 1990 میں شروع کیا اور نومبر 2014 میں مکمل ہوا، 10 جلدوں کا پہلا ایڈیشن نومبر 2014 میں شائع ہوا۔

شیخ محسن علی نجفی (پیدائش 1 جنوری 1938) فقہ کے اصولی اسکالر اور پاکستان بھر میں بہت سے مدارس ے سربراہ تھے۔  وہ پاکستان میں اسوا ایجوکیشن سسٹم کے سربراہ بھی تھے۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ ابو القاسم الخوئی سے دس سال تک نجف کے مدرسہ حوزہ میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں وہ پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ ابو القاسم الخوئی کے خصوصی نمائندہ  کی حیثیت سے ملتِ جعفریہ کی رہنمائی میں مشغول رہے۔ آیت اللہ ابو القاسم خوئی کی وفات کے بعد وہ پاکستان میں آیت اللہ علی سیستانی کے خصوصی نمائندہ  بن گئے اور دمِ رخصت تک اس حیثیت سے عوام و خواص کی خدمت کرتے رہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ محسن نجفی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ شیخ محسن نجفی نے تعلیم و تربیت اور اتحاد امہ کیلئے تمام زندگی وقف رکھی۔ 

مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے بھی مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو ملت جعفریہ یاد رکھے گی۔

Ansa Awais

Content Writer