ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کترینہ کیف ،سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ  ایک بار پھرملتوی 

Tiger 3
کیپشن: Katrina kaif and Salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنیوالی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکران کی لہر بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کئی فلموں کی ریلیز ملتوی ہورہی ہے ۔اب سلمان خان ، کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے ۔فلم کی شوٹنگ دہلی میں ہونا تھی مگر اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر اسے ملتوی کردی گئی ۔فلم کی شوٹنگ 12 جنوری کو دہلی میں شیڈول تھی ۔ایکشن سے بھرپور اس فلم کی ٹیم دنیا کے کئی شہروں میں شوٹنگ کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کی وجہ سے ٹائیگر تھری کی شوٹنگ ملتوی کی گئی تھی، اب ایک بار پھر اومی کرون کے باعث شوٹنگ ملتوی کی گئی ۔