ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واک اینڈ شاپ ایرینا پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ جانیئے

واک اینڈ شاپ ایرینا پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ جانیئے
کیپشن: City42 - Walk and Arena Project LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) سٹی 42 کے معاملہ اٹھانے پر ایل ڈی اے کو ہوش آگیا۔ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے منصوبے ایرینا کا بزنس ماڈل نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا نوٹس، واک اینڈ شاپ ایرینا پراجیکٹ کا بزنس ماڈل تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈ لائن اپریل مقرر کردی گئی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی ظریف اقبال ستی نے ابتدائی پلاننگ شروع کردی ہے اور بزنس پلان کے ابتدائی خدوخال تیار کر لیے ہیں۔ ایرینا کی 84 دکانوں کو 10 سال کی لیز پر دینے کی تجویز ہے۔ منصوبے میں شامل فوڈ کورٹس کو بھی نامور فوڈ برانڈز کو دیا جائے گا۔ منصوبے کی پارکنگ، پورٹرز سروس، جینیٹوریل سروس کو بھی آﺅٹ سورس کیا جائے گا۔

 ایرینا پراجیکٹ کی روف ٹاپ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کے لئے ایل ڈی اے کا علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنانا  کی تجویز دی جائے گی۔ پلے لینڈ اور ری کریشنل ایریاز کو بھی آﺅٹ سورس کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے ایرینا میں ہر ماہ ایک بڑا فیسٹیول بھی منعقد کرائے گا، ملکی و غیر ملکی 300 سے زائد برانڈز کو ایرینا کی بڈنگ میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جائے گا ۔ بزنس پلان کو آپریشنل کرنے کے لئے کنسلٹنٹ رکھا جائے گا۔

 ایل ڈی اے حکام نے بزنس پلان کے ابتدائی خدوخال تیار کرلئے ہیں ایل ڈی اے ایرینا پراجیکٹ کا بزنس پلان گورننگ باڈی سے منظور کرائے گا۔ سٹی42 نے چند روز قبل ایرینا کا بزنس پلان نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer