ویب ڈیسک : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 23 سے 248پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ مکمل کرلیا گیا۔
پی پی 23 سے 248پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک شہر یار اعوان 86120ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے ، جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو 75036 دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
شہزاد خان: پنجاب میں سردی بڑھتے ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
مختلف اقسام کی مچھلی آج 50 سے 200 روپے تک مہنگی ہوگئی ہے، رہو مچھلی کی قیمت میں 350 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی۔
اس کے علاوہ ابلے ہوئے فارمی انڈہ 50 روپے جبکہ کچا انڈہ 38 روپے تک فروخت ہونے لگا، موسمی سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہیں ۔
گوشت کی بات کی جائے تو مٹن 2400 جبکہ بیف 1100 روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا۔
آئدہ ناز:یونیورسٹی آف لاہورمیں کالج آف ڈینٹسٹری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات،تقریب میں سال 2022 اور 2023 میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز دئیے گئے۔ تقریب میں چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نےخصوصی شرکت کی۔ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر اشرف،ڈین یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر مغیص بیگ،ایم ایس یونیورسٹی ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم ،وائس پرنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر ریحان قمر ،ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر اشفاق ،ایچ او ڈی کمیونٹی اینڈ پریوینٹو ڈینٹسٹری ڈاکٹر عروج الحسن،ایچ او ڈی ڈینٹل مٹیرئیلز ڈاکٹر محمد حسن نے خصوصی شرکت کی۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں پروفیسر وجیہہ عالمگیر ،پروفیسر فریحہ بخاری، پروفیسر فریحہ ناز ، پروفیسر عرفان مجید ودیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سال 2023 کی بیسٹ گریجویٹ سارہ پیلس کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا،سال 2022 کی بیسٹ گریجویٹ کا ایوارڈ نور الہدیٰ کے نام رہا۔
عرفان ملک:سال 2024 میں لاہوریوں نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین سو کروڑ کے چالان کر ڈالے۔ ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال 56 لاکھ سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کئے،سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست رہے۔ ٹریفک پولیس نے 34 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے۔چنگ چی رکشہ کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چالان ہوئے تعداد 11 لاکھ رہی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق لین لائن کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 17 لاکھ سے زائد چالان ہوئے ،ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر لاہوریوں کے 6لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔
آجکل سردیاں ہیں اور ہم بجلی کی قیمتوں کو بھلا چکے ہیں لیکن یاد رکھیں دن وہ نہیں رہے جب گرمی میں ہم بجلی کی قیمتوں کو لیکر بلبلا رہے تھے اور دن یہ بھی نہیں رہنے جب ہم بجلی کو بھول کر گیس کی کمی اور بلوں کا رونا رو رہے ہیں ، یاد رکھیں مستقبل میں کوئی حکومت کھوکھلے نعروں اور جھوٹے سہاروں پر چلائی نہیں جائے گی عوام کے غم و غصے میں بجلی کی قیمتوں کے باعث اضافہ ہورہا ہے اور یہ لاوا پکتا جارہا ہے اس دوران اب اگر کوئی امید کی کرن ہے تو وہ ایک ایسا نو وارد ادارہ ہے جس نے حقیقی معنوں میں بجلی کی دکھتی عوامی رگ پر صحیع جگہ ہاتھ رکھا ہے میری مراد سپیشل اینویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کمیٹی (آیس آئی ایف سی ) سے ہے ۔ زبردست عوامی دباؤ کو کم کرنے کیلئے حکومت نے بگاس (گنے کا پھوک) سے بجلی بنانے والے آٹھ اداروں کے ساتھ معاہدات کو از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا اور تاثر یہ دیا گیا کہ وزیر اعظم کے خاندان سے وابستہ بجلی بنانے والے کارخانے کو بھی بخشا نہیں گیا لیکن یہ اقدام آئی واش سے ذیادہ کچھ نہیں ہے جن بگاس سے بجلی بنانے والی آٹھ پاور پلانٹس کے ٹیرف کا از سر نو جائزہ لیا جائے گاان آٹھ کپنیوں میں جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی شامل ہیں لیکن یہ کمپنیز تو آٹے میں نمک سے بھی کچھ کم ہیں بگاس سے بجلی بنانے والے پہلے ہی سارا سال یہ کام نہیں کرتے اور اس سے پہلے ہی وہ کیپسٹی چارجز کی مد میں کچھ نہیں لیتے یعنی جو بل پر آپ کو فیول ایڈجسٹمنٹ اور کپیسٹی چارجز ڈالے جاتے ہیں اُن میں ان پاور ہاؤسز کا کچھ بھی حصہ شامل نہیں ہوتا اس لیے ان معاہدات کو دوبارہ لکھنے سے بھی عوام کو کوئی بڑا ریلیف نہیں ملے گا ۔
ریلیف ملے گا وہ اس ساری بد عنوانی کو روک کر ملے گا جس کیلئے اب پاک فوج کی زیر نگرانی بنائے جانے والے ادارے ایس آئی ایف سی نے کمر کس لی ہے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نجکاری کیلئے حکومتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مسا ئل کے موثر حل کیلئے کاوشیں جاری ہیں ،حکومت کی جانب سے تین بہترین کارکردگی دکھانے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کو مرکزی کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حکومت کےما تحت 52 فیصد آئی پی پیز میں سے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سنجیدہ اقدامات کئیے جا رہے ہیں ، کمیٹی کا مقصد نجکاری کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے تمام حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی سٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے اور خدشات دور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے کمیٹی کی جانب سے ممکنہ خطرات اور چیلنجز کی پیشگی نشاندہی سے نجکاری کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے،کمیٹی ہفتہ وار پیش رفت کی رپورٹیں فراہم کر کے نجکاری کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنا رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نجکاری کے ذریعے بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے ۔
اصل میں تو یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں توانائی کے شعبے کو دیمک کی طرح چمٹ چُکی ہیں جو کہیں آہستہ آہستہ اندر سے اور کہیں کھلم کھلا اپنی کمپنیوں کا سرمایہ کھا رہی ہیں ان کمپنیوں کی لوٹ مار کا اندازہ آج آنے والی ایک خبر سے ہی لگا لیں کہ لیسکو میں تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ،لیسکو میں تنخواہوں کی مد میں تقریبا 30 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ،کمپنی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے افسران کو معطل کر دیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی مینجر اکاؤنٹس بینکنگ سیکشن محمد سلیم مغل کو معطل کر دیا گیاہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف کو بھی فراڈ کیس میں معطل کر دیا گیا، انکشافات سامنے آنے پر لیسکو نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری شروع کی ہے انکوائری کے دوران ذمہ داروں کو تعین کر کے مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور یہ صرف رسمی کارروائی ہوگی معطل تمام ملازمین دوبارہ سے بحال ہوں گے اور پھر سے لوٹ مار کا بازار گرم کریں گے یہی کچھ ہوتا رہا ہے اور یہی کچھ ہوگا ، صرف لیسکو یا ڈسکوز ہی نہیں سرکاری تمام اداروں میں ایک ٹرم عام بولی جاتی ہے قائد اعظم لیتے پکڑے گئے قائد اعظم دیکر چھوٹ گئے حساب برابر۔۔۔
نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر
راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چین کے شہر شنگھائی میں اپنے دن کا آغاز ایکسپیریمنٹل سکول کے دورے سے کیا۔ انہوں نے سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور کلاس روم میں پہنچ کر بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے جدید طریقہ تعلیم کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے طلبہ کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس AI تخلیقات کا معائنہ کیا اور سکول کے بجٹ، نصاب اور تعلیم کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں بچوں کو 12 سے 15 سال کی عمر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید ٹیکنالوجی سکھائی جاتی ہے، جس میں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے چین کے تعلیمی نظام میں دلچسپی اور جدید تعلیمی رجحانات پر بات چیت کی گئی، جس سے پاکستان اور چین کے تعلیمی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ نے چینی ایجوکیشن سسٹم سے سیکھنے اور پاکستان میں اس کے نفاذ کے امکانات پر بات کی، جس سے پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم کو فروغ دینے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔
ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کئے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے۔
جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ عادل بازئی کیس میں حقائق جانچنے کیلئے کمیشن نے انکوائری کیا کی؟ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کر دو یہ نہیں ہو سکتا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائز کرنے کا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیے۔
درخواست گزار عادل بازئی کے وکیل سردار تیمور نے کہا کہ ایک دن معاملہ الیکشن کمیشن پہنچا اگلے دن کارروائی شروع کر دی گئی، ہم بلوچستان ہائیکورٹ گئے کہ ہمیں متعلقہ دستاویزات تو دیں، ہم نے کہا جو ن لیگ سے وابستگی کا بیان حلفی بتایا جا رہا ہے وہ تو ہمیں دیں۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا وہ دستاویز تو سیکرٹ ہے،اس دوران عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو روسٹرم پر بلا لیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ کے پاس دو بیان حلفی آئے تھے، ایک جیتنے والا کہہ رہا ہے میرا ہے دوسرا وہ کہتا ہے میرا نہیں، آپ نے کس اختیار کے تحت بغیر انکوائری ایک بیان حلفی کو درست مان لیا؟ کیا الیکشن کمیشن یہ کہہ سکتا ہے کہ بس ایک بیان حلفی پسند نہیں آیا دوسرا آگیا؟
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن ملک کی تمام عدالتوں سے بالاتر ہے؟ آپ کو کسی چیز کی پرواہ ہی نہیں، کیا آپ کسی کو نہیں مانتے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں اور مجسٹریٹوں کو بھی نہیں مانتے، خود بھی انکوائری نہیں کرتے، کیا الیکشن کمیشن ایسا ٹرائل کرنے کا حق رکھتی ہے؟ ٹرائل کورٹ کی پاور الیکشن کمیشن کے پاس کہاں سے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تو بلڈوزر لگایا ہوا ہے۔
بعدازاں عدالت نے عادل بازئی کی اپیل منظور کرتے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی بحال کر دیا، عدالت نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 63 اے کے تحت عادل بازئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا تھا،9 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
الیکشن کمیش نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔
علی ساہی:پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں مقدمات درج کر کے03 قانون شکن عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،407 قانون شکن عناصر کو تقریبا 06 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے جبکہ 29 کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 01 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 375 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
ویب ڈیسک:ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے،شام میں امن اور سیکیورٹی کا قیام نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اسرائیل سے فلسطینی علاقے خالی کرانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کا قتلِ عام فوری طور پر بند کیا جائے۔
ترجمان دفترخارجہ نےمزید کہاکہ عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کر دیں۔
آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ دیا۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی ختم ہوگئی، کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشنز کا تحفظ ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری نے آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
ویب ڈیسک: مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی عالمی شہرت کا سارا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا۔
انجین التان دوزیتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے 'ریڈ سی فلم فیسٹیول' میں گفتگو کے دوران پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت کے بارے میں بات کی۔ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے ترک اداکار نے کہا کہ ان کے ڈرامے کو پوری دنیا میں سراہا گیا، ان کا ڈراما پہلے ہی اپنے ملک میں مقبول ہوچکا تھا لیکن پاکستان میں نشر ہونے کے بعد الگ ہی معاملہ ہوا۔
انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی۔انہیں پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی وجہ سے کافی شہرت ملی، ساتھ ہی دنیا بھر میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مقبولیت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر کردار کا اثر ہوچکا تھا اور انہیں کردار کے اثر سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔انجین التان دوزیتان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں جدید ترکیہ کے بانی کمال اتاترک کا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ 'ریڈ سی فلم فیسٹیول' کا چوتھا ایڈیشن اس وقت جدہ میں جاری ہے، جس میں بین الاقوامی فلمی برادری کے کئی بڑے ناموں کو سعودی عرب میں عالمی سنیما کے شاندار جشن کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا اور اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتیں تو ٹرائل کورٹ جج ضمانت واپس لے سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں ایف آئی اے کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی اپنے وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کدھر ہے بشری بی بی؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہیں,عدالت نے استفسار کیا کہ کب کب بشریٰ بی بی کو ٹرائل میں حاضری سے استثنیٰ ملا، جس پر سلمان صفدر نے بتایا کہ 5 نومبر کو بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئیں استثنیٰ کی درخواست دائر ہوئی، 8 نومبر کو بشریٰ بی بی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، 12 نومبر کو سماعت نہیں ہوئی جبکہ 14 نومبر کو بشریٰ بی بی کو استثنیٰ ملا۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو مزید بتایا کہ 24 نومبر کو بشریٰ بی بی کیخلاف 25 مقدمات درج ہوئے، بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے پشاورہائیکورٹ پیش ہوئیں، 5 دسمبر کو پہلی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
عدالت ریمارکس دیئے کہ اگر بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتیں تو ٹرائل کورٹ جج ضمانت واپس لے سکتا ہے، یہ ہائیکورٹ کی توہین عدالت نہیں ہے، ٹرائل کورٹ جج کے پاس اختیار ہے۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔
وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کیلئے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی حب کے طور پر ترقی دینا میرا وژن تھا، گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گے۔
کومل اسلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی فضائی آلودگی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی،نان زگ زیگ بھٹوں اورآلودگی پھیلانےوالی صنعتوں کیخلاف آپریشن تیز ، کارروائیوں کے دوران 10 یونٹس بند کر دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فضائی آلودگی کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ تحفظ ماحول نےمتعدد بھٹوں کو منہدم اور صنعتی یونٹس کو سیل کردیا،کارروائیوں کےدوران مجموعی طورپر10یونٹس کوبندکیاگیا،لاہور میں 5 صنعتی یونٹس انجینئرنگ ورک یونٹ، زیر تعمیر سائٹ، واشنگ یونٹ سیل کر دیئے۔
پنجاب میں 5مزیدیونٹس3کیمیکل یونٹس،1آئل مل،1فوڈیونٹ کوسیل کیاگیا، دوسری طرف لیہ 4 اور پاکپتن میں 2 نان زگ زیگ بھٹے منہدم کیے گئے۔ اس ضمن میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کےخلاف ہرسطح پراقدامات اٹھائےجارہےہیں تا کہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں ۔
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کیلئے بہت ساری اچھی خبریں ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے میں دو تین چیزیں اہم تھیں، سموگ سے ہم سب لڑ رہے ہیں، سموگ سے لاہور، پشاور، کراچی سمیت پورا پاکستان متاثر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز سموگ کے حل کیلئے چائنہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کوڑے سے کس طرح بجلی بنائی جا سکتی ہے، کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ نے یہ بھی دیکھا، سولر پروگرام کو آگے لے جانے کیلئے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے بات چیت ہوگی،پنجاب کیلئے ایک انویسٹمنٹ کانفرنس شروع ہونے جا رہی ہے، کانفرنس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیز شریک ہوں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری سے متعلق بڑے اقدامات ہونے جا رہے ہیں، ہم تین بہت بڑے ایم او یوز بینک آف پنجاب کے ساتھ سائن کرنے جا رہے ہیں، انویسٹمنٹ کانفرنس سے بہت ساری فیلڈ میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گے۔
قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پی ایم ایس کے پہلے مرحلے اور تحصیلدار کے امتحانات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ان امتحانات میں مجموعی طور پر 54,287 امیدوار شرکت کریں گے، جو 15 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ پی ایم ایس کے 67 سیٹوں کے لیے 21,006 اور تحصیلدار کی 14 سیٹوں کے لیے 33,281 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
امیدواروں کو پی ایم ایس اور تحصیلدار کے امتحانات کے لیے ایڈمیشن لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان میں واضح طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ پی ایم ایس کے امتحان کے لیے منتخب کردہ امتحانی سنٹر والے شہر میں ہی تحصیلدار کے امتحانات ہوں گے۔
امیدوار اپنے ایڈمیشن لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدوار ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں۔
امیدواروں کی سہولت کے لیے جہاں پی ایم ایس کے امتحانات ہو رہے ہیں، وہیں تحصیلدار کا امتحان بھی اسی شہر میں ہوگا۔
(زین مدنی )حکومت پنجاب نے پاکستان فلم انڈسٹری کو 2ارب روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد سے تجاویز طلب کی تھیں،مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم دی جائے گی۔
چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد سے زوم میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاویز طلب کی تھیں جس میں سب مسائل ڈسکس کئے گئے تھے جس کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دو ارب روپے فلم انڈسٹری کودینے کافیصلہ کرلیا،یہ رقم ان فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو دی جائے گی جو مقبول فلمیں بنا چکے ہیں اور ان کی فلمیں مقبول ہوئی ہیں۔
سٹی42:ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورامجدمجیداولکھ کوگریڈ21میں ترقی دیدی گئی۔ ترقی کا نوٹیفکیشن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادکی جانب سے جاری کر دیا گیا،ترقی کے بعد امجدمجیداولکھ کی نیب لاہور میں ریگولر بنیادوں پر بطور ڈی جی تعیناتی کا حکم دیدیا گیا۔
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرے، 39000 الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کئے جائیں گے،شفافیت کیلئے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔
تاجکستان کی سرحد پر واقع چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس دوران دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا اورآتش بازی کابھی مظاہرہ کیاگیا،تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی،وفد نے گِلگت بلتستان اور چین کے شمال مغربی علاقوں میں تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ذرائع تلاش کرنے کے لیے چینی حکومت کے حکام اور ٹریول ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں۔
دونوں ممالک کے مقررین نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔
گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ اقبال حسین کااس موقع پرکہناتھا کہ اگرچہ خنجراب پاس کو 1984 میں سیاحت کے لئے کھول دیا گیا تھا،تاہم موسم سرما کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے اسے بند کردیا جاتا تھا اور یہ صرف موسم گرما تک محدود تھا،موسم سرما کی سیاحت سے محظوظ ہونے کے لیے سال بھرسرحد کھولنے کا آغاز ضروری تھا۔
تاشکرگن کے ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے سفر سے علاقے میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔
ویب ڈیسک: نیا دن نیا ریکارڈ، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی جبکہ ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی،سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی،دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والےعناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی،دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
جنید ریاض:معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ضلع لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ ،سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے پرائیویٹ سکولز کے سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ضلع لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے پرائیویٹ سکولز کے سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ایلمنڑی مردانہ و زنانہ لاہور کو فوکل پرسن بنا کر ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو سروے کا حکم دیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر سی ای او لاہور نے نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ضلع لاہور میں قائم تمام سکولز کے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔سی ای او ملک نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ افسران خود جا کر سروے کریں گے،افسران 15 دنوں میں سروے مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں گے۔
تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام سکولوں میں سروے کروایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی۔
اسرار خان:لاہور میں مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا چالان ہونے پر آپے سے باہر ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار اور اس کے ساتھی نے چالان ہونے پر روڈ بلاک کر دیا اور احتجاج شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق منع کرنے پر موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک وارڈن سے الجھتے ہوئے وائرلیس سیٹ چھیننے کی کوشش کی جس پر زبیر غفور نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
موٹرسائیکل سوار کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ہنگامہ آرائی، تشدد اور کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس واقعے پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ساتھ ہی اُنہوں نے شہریوں کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر زور دیا۔
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کے لیےقرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئےاسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیاگیا۔
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے لیے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے،امریکا،اسرائیل اور دیگر 7 ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 ارکان غیرحاضرتھے۔
دوسری طرف اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے اوراس نے غزہ میں جنگ نہ ختم کرنے کا اعلان کردیاہے،صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے کہاہے کہ جنگ بند ہوئی تو حماس دوبارہ حملے شروع کر دے گی۔
اسرائیلی طیاروں کی بیت لاہیہ اور نصیرات کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہادتیں 44 ہزار 787 ہوگئیں،ہسپتالوں میں ادویات اور خوراک کی بھی شدید قلت ہے،شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
محمد افتخار:سردی کا موسم آتے ہی ملک بھر کی سڑکوں کے فوٹ پاتھ پر لنڈا بازار قائم ہوگئے جہاں مہنگائی کے پیش نظر غریب طبقے کے مردوخواتین نے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد کپڑے،جوتے, جرابیں، کوٹ، سویٹر اور سردیوں میں استعمال کی دیگر ضروری اشیاء خریدنے کیلئے لنڈا بازارپہنچ گئی ۔ کسی نے گرم سویٹر خریدا تو کوئی مناسب جیکٹ تلاش کرتا نظر آیا۔ کسی کو پورے بازو کی تی شرٹ پسند آ رہی ہے تو کسی کو عین اپنے سائز کا گرم کوٹ چاہئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا، اب صرف لنڈے بازار سے ہی کپڑے لیے جا سکتے ہیں۔ لنڈے بازار میں معیاری چیز مناسب دام پر مل جاتی ہے۔ نئے لباس کی دکانوں کی نسبت لنڈے بازار میں ملنے والی چیزوں کی قیمتیں انتہائی کم ہیں۔ لنڈا بازار سے شاپنگ کے تجربہ کار کھلاڑوں نے بتایا کہ سردیوں سے پہلے خریداری کرنے پر کم داموں پر اچھی چیز مل جاتی ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث یہاں بھی لوگ بھید بھاؤ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ جونہی سردی بڑھتی ہے، لنڈا بازار میں بھی اچانک گاہوں کا ہجوم امنڈ آتا ہے اور یہاں بھی قیمتیں راتوں رات بڑھ جاتی ہیں۔
حسن علی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے حاجی میاں طارق فیروز کی قیادت میں انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ لاہور کی مختلف مارکیٹوں سے تاجروں کے نمائندے وفد میں شامل تھے،وفد نے گورنر پنجاب کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئیں۔
(ویب ڈٖیسک)پاکستان عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر قرض پر کتنا سود ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 5 فیصد شرح سود پر قرض لیا ہے ،قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا ،چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔
فاران یامین:آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، ہتھکڑیوں میں جکڑا 60 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت مظفر عرف ظفری کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک زیر حراست ملزم 60 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر محمد اظہر کی کسٹڈی میں تھا،ایس آئی محمد اظہر ٹیم کے ہمراہ ہلاک ملزم کو نشتر تھانہ کی حدود میں لے کر گئے،پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برآمدگی کے لئے لے جایا گیا تھا کہ اس دوران شمع کالونی کے علاقہ میں زیر حراست ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
ڈی ایس پی او آئی سی سید حسین حیدر کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے زیر حراست ہلاک ملزم کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا،زیر حراست ملزم مظفر عرف ظفری اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آگیا، ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے حیران کن طور پر تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ اپنے ہی زیر حراست ساتھی مظفر عرف ظفری کو گولیاں مارنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، سید حسین حیدر کے مطابق تینوں حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔
پولیس نے حملہ آووروں کو گرفتار کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا مگر کامیابی نہیں ملی، ڈی ایس پی او آئی سی سید حسین حیدر نے بتایا کہ مبینہ مقابلہ میں ہلاک زیر حراست ملزم ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔
اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کیلئے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگراکو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،تاہم پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔
اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔
اقصی شاہد، کومل اسلم : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 277 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث باغوں کا شہر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 392 جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں 332 ریکارڈ کی گئی۔شہر میں سموگ بڑھنے کے باعث حدنگاہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم سرما میں شدت آنا شروع ہو گئی ہے جس سے آلودگی کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کے ساتھ ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔محکمہ ماسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔ شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے فضائی معیار مضر صحت ہو چکا ہے جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاً گلشن اقبال میں ایئرکوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ سرگودھا،فیصل آباد، جھنگ،ملتان، خانیوال،ڈی جی خان،لیہ، خانپور، رحیم یار خان،اوکاڑہ،ساہیوال، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے ۔
موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کوہستان، چترال،دیر، سوات،مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے ۔
شعیب مختار : پاکستان میں نئی کارگو ایئر لائن کاآپریشن شروع کرنے پر غور، امریکا کی بیرن ایئر نے پاکستان سول ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے بیرن ایئر نے پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع سی اے اے کاکہنا ہے کہ بیرن ایئر کا امریکا میں کارگو بزنس میں بڑانام ہے،بیرن ایئر فیڈیکس کوریئر سمیت دیگر کمپنیوں کو اپنی خدمات دیتی ہے، بیرن ایئر کے نمائندوں نے پاکستان سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا ہے، نئی ایئرلائن آنے سے پاکستان میں نئی ملازمتیں پیدا ہونگی۔
ویب ڈیسک: یوٹیوب نے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو گیمنگ کے شوقین افراد کو بہت پسند آئے گا، یوٹیوب کمپنی نے ملٹی پلیئر فنکشنلٹی کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین دوسروں افراد کے ساتھ حقیقی وقت میں گیمز کھیل سکتے ہیں۔
لیکن ایک بری خبر یہ ہے کہ صارفین کو یوٹیوب میں 100 سے زائد گیمز کے پلے ایبل کیٹلاگ تک رسائی نہیں مل سکے گی، اس کے بجائے، ملٹی پلیئر فیچر فی الحال گیمز کے محدود انتخاب کے لیے دستیاب ہے۔
کمپنی کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب نے ایک نئے ملٹی پلیئر فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس میں صارفین کو کھیلنے کے لیے منتخب کردہ گیمز کی پیشکش کی گئی ہے۔ فیچر صارفین کو ریئل ٹائم گیم پلے میں دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہونے کا اہل بناتا ہے،یوٹیوب کھیلنے کے قابل گیمز کے لیے نئے فیچرز کی جانچ کر رہا ہے، جس کو مستقبل میں مزید متعارف کرایا جائے گا۔
فی الحال، ملٹی پلیئر فیچر دو گیمز کے لیے دستیاب ہے: لڈو کلب اور میجک ٹائلز 3، جو ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں آلات پر قابل رسائی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ یوٹیوب نے ستمبر 2023 میں کھیلنے کے قابل گیمز کا آغاز کیا تھا، جو ابتدائی طور پر محدود تعداد میں یوٹیوب پریمیم صارفین کے لیے دستیاب تھا۔ اس کے بعد، یہ گیمز تمام یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب کرائے گئے، اور مئی 2024 میں، یوٹیوب ان کو پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سٹی42: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بدھ کے روز شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو ٹھہرایا، ان ممالک پر ڈکٹیٹر کے خاتمے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کا نام نہاد محور، جس میں اسد کی حکومت ہے۔ ایک حصہ تھا، صرف آگے بڑھ کر مضبوط ہو گا۔
’’اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ شام میں جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ رومز میں کی گئی۔ ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں،" شیعہ عالم نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے ریمارکس میں کہا۔
حامیوں کے ایک ہجوم کو دیے گئے یہ ریمارکس، شام کے بارے میں خامنہ ای کے پہلے عوامی تبصرے تھے جو اتوار کو باغی گروپوں کے جہادی زیرقیادت اتحاد کے ذریعے اسد حکومت کے ڈرامائی طور پر گرائے جانے کے بعد سامنے آئے۔
خامنہ ای نے الزام لگایا کہ شام کے پڑوسی ممالک میں سے ایک نے بھی کردار ادا کیا،" انہوں نے ترکی کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، "لیکن بنیادی منصوبہ ساز امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں۔"
ترک حکام نے حکومت مخالف کارروائی میں ملوث ہونے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ باغیوں کا حملہ ترکی کی جانب سے گرین لائٹ کے بغیر ناممکن تھا۔
خامنہ ای کے تبصرے سے پہلے، ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے منگل کو ایران انٹرنیشنل کے حوالے سے ریمارکس میں کہا کہ "اس معاملے میں ترکی کا کردار بہت واضح ہے،"۔
سٹی42: فیس بک اور میٹا کی دوسری سوشل میڈیا سائٹس بدھ کے روز تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے عالمی بندش کا شکار نطر آئیں۔ ٹیک جائینٹ کا کہنا ہے کہ "ہم اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں۔"
اکتوبر کو لی گئی اس مثالی تصویر میں ایک خاتون نے فیس بک کے نئے برانڈ والے لوگو میٹا کے ڈسپلے کے سامنے میٹا لوگو والا اسمارٹ فون پکڑ رکھا ہے۔ 28، 2021 - رائٹرز اکتوبر کو لی گئی اس مثالی تصویر میں ایک خاتون نے فیس بک کے نئے برانڈ والے لوگو میٹا کے ڈسپلے کے سامنے میٹا لوگو والا اسمارٹ فون پکڑ رکھا ہے۔ 28، 2021 -
انٹرنیشنل نیوز ایجنسیوں اور کئی اہم نیوز آؤٹ لیٹس نے اپنی سٹوریز میں تصدیق کی کہ میٹا کی ملکیت سوشل پلیٹ فارمز جن میں فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز شامل ہیں، ان کو بدھ کی رات دنیا بھر میں بندش کا سامنا کرنا پڑا، ان پلیٹ فارمز کے کئی ملین کنزیومر ان پلیٹ فارمز کی ایپس تک رسائی سے قاصر رہے۔
عالمی ٹیک کمپنی نے اس خلل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے: "ہم اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں۔"
میسجنگ ایپ وٹس ایپ نے اپنے ایکس ہینڈل سے یہ میسج شئیر کیا، "ہم واٹس ایپ تک رسائی میں کچھ مسائل سے آگاہ ہیں۔ ہم ایک حل پر فعال طور پر کام کر رہے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کے لیے معمول پر واپسی دیکھنا شروع کر رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ چیزیں جلد ہی معمول پر آجائیں گی۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈوٹ کوم Downdetector.com ،جو ویب سائٹس اور سوشل پلیٹ فارمز کے مسائل اور بندش کا اصل وقتی جائزہ لیتا ہے ، اس نے دکھایا کہ پاکستان میں تقریباً 1,000 صارفین نے رات 11 بجے کے قریب خلل کی اطلاع دی۔
2,259 صارفین نے رات 10:52 بجے سے فیس بک کے ساتھ WhatsApp کے ساتھ مسائل ہونے کی بھی شکایت کی۔ دونوں سوشل میڈیا ایپس میٹا کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔انسٹاگرام، جو میٹا کی ملکیت ہے، اس نے بھی آج اسی ٹائم فریم کے ارد گرد متعدد رپورٹ شدہ رکاوٹیں دیکھی ہیں۔ Downdetector ویب سائٹ کے مطابق، رات 10:52 بجے سے اب تک 1,200 سے زیادہ بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
کچھ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین نے دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ فیس بک سمیت سوشل میڈیا سائٹس عالمی بندش کا شکار ہیں۔
لاکھوں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین اس سال کے شروع میں بھی دو گھنٹے سے زیادہ عرصے تک عالمی سطح پر ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے بند ہونے سے متاثر ہوئے تھے۔
میٹا کے پلیٹ فارمز کو اکتوبر میں ایک اور بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم میٹا کی سروسز ایک گھنٹے کے اندر بڑی حد تک بحال ہو گئی تھیں۔
سٹی42: جہادی اور غیر جہادی باغی کروہوں نے آپس میں اتحاد کر کے شام سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کرنے کی گیارہ روزہ مہم کے دوران شام کی فوجی تنصیبات کا برائے نام نقصان کیا لیکن دمشق پر ہئیتِ تحریر الشام کے جہادی گروپ کی حکومت قائم ہوتے ہی اسرائیل نے شام مین سچ مچ تباہی مچا دی اور شامی فوج کی سینکڑوں تنصیبات ہی تباہ نہین کیں بلکہ ہتھیاروں کے قابل استعمال ذخائر پر بھی قبضہ کر لیا۔
اسرائیلی فوج IDF کا کہنا ہے کہ اس نے "تاریخی مہم میں" اسد حکومت کی 80 فیصد فوج کو تباہ کر دیا ہے۔ باغیوں کے قبضے کے بعد، اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے میزائل ڈپو، بحری جہازوں، لڑاکا طیاروں اور بہت کچھ پر حملہ کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ "وہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔"
یہ دلچسپ امر ہے کہ امریکہ اور یورپ کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں بھی بیشتر نیوز آؤٹ لیٹس بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغیوں کے اتحاد کو مثبت انداز سے پورٹرے کر رہی ہیں لیکن اسرائیل انہیں اپنے لئے بشار الاسد کی ریجیم سے زیادہ بڑاخطرہ سمجھتے ہوئے شام کی باقی ماندہ فوجی صلاحیت کو زمیں بوس کرنے میں مصروف ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے 11 دسمبر کو اپنی ایک رپورٹ میں آئی ڈی ایف کی منگل کے روز ریلیز کی گئی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام میں 48 گھنٹے کی بڑی بمباری مہم کے بعد، اسرائیل کی دفاعی افواج نے دشمن عناصر کے ہاتھ میں جدید ہتھیاروں کو گرنے سے روکنے کی کوشش میں، سابق بشار الاسد حکومت کی زیادہ تر اسٹریٹجک فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
شام کی اسی فیصد سٹریٹیجک صلاحیت برباد
منگل کے روز ایک بیان میں، IDF نے کہا کہ اس کی فضائیہ اور بحریہ نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام میں "سٹرٹیجک اہداف" کے خلاف 350 سے زیادہ حملے کیے ہیں، جس میں "شام میں موجود زیادہ تر اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخیرے" کو ختم کر دیا گیا ہے۔ فوج کا اندازہ ہے کہ اس نے سابق اسد حکومت کی 70-80 فیصد سٹریٹجک فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
شام کے ٹینکوں پر قبضہ
آئی ڈی ایف کے دستوں نے حالیہ دنوں میں جنوبی شام میں کارروائیوں کے دوران کئی شامی ٹینکوں پر قبضہ کر لیا۔ 210 ویں بشان علاقائی ڈویژن کے تحت چار IDF بریگیڈ سطح کی ٹاسک فورسز اس وقت شام کے اندر، ممالک کے درمیان بفر زون میں اور بعض صورتوں میں اس کے قدرے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔
474 ویں گولان ریجنل بریگیڈ نے بفر زون کے علاقے کے اسکین کے دوران ٹینکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ IDF کے مطابق، ٹینک حالیہ استعمال میں نہیں تھے۔
ہتھیاروں کے ذخیرے پر قبضہ
آئی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ 810 ویں "پہاڑی" علاقائی بریگیڈ نے شام کی جانب ماؤنٹ ہرمون پر ایک آپریشن مکمل کیا، جس کے دوران فوجیوں نے شامی فوج کی ایک سابقہ چوکی پر موجود ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلاش کر کے قبضے میں لے لیا۔
فوج نے مزید کہا کہ دو بریگیڈز، پیرا ٹروپرز اور کمانڈو بفر زون کے علاقے میں دفاعی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
گولان کی پہاڑیوں اور جنوبی شام کے علاقے کے بائبلی نام کے بعد اس آپریشن کو فوج کے اندر "بشان تیر" کا نام دیا گیا تھا۔ IDF نے مہم کی فوٹیج جاری کی، جس کے دوران اس نے کہا کہ پورے شام میں 320 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
شام میں سٹریٹیجک اہداف پر حملے ہفتے کے آخر میں شروع ہوئے، سب سے پہلے اسرائیلی فضائیہ کو مزید آزادی دینے کے لیے شام کے فضائی دفاع کو ناقابلِ عمل بنایا گیا۔
اسرائیلی ائیر فورس نے دمشق تک مار کی، سکڈ ، کروز ، ائیر ڈیفینس میزائل، سمندر میں جانے والےمیزائل۔ کچھ نہیں چھوڑا
IDF کی طرف سے 10 دسمبر 2024 کو جاری کی گئی فوٹیج میں اسرائیلی بحریہ اور اسرائیلی فضائیہ کے شام پر حملے دکھائے گئے ہیں۔ (اسرائیل کی دفاعی افواج) فوج کے مطابق، آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے فضائی حملوں کی لہر کے بعد دمشق، حمص، طرطوس، لطاکیہ اور پالمیرا میں شامی ایئربیس، ہتھیاروں کے ڈپو اور ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا۔
فضائی حملوں میں بہت سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے پراجیکٹائل، سکڈ میزائل، کروز میزائل، ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل، فضائی دفاعی میزائل، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر، ریڈار، ٹینک، ہینگرز اور بہت کچھ تباہ ہوا۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ IAF نے حملوں کی لہروں کے دوران شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے متعدد مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔
شامی بحریہ کی تباہی
ایک فضائی تصویر میں 10 دسمبر 2024 کو بندرگاہی شہر لطاکیہ میں راتوں رات اسرائیلی حملے میں شامی بحریہ کے جہاز کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کی رات، اسرائیلی بحریہ کی میزائل بردار کشتیوں نے شام کے ساحل پر واقع منیٹ البیدا خلیج اور لطاکیہ بندرگاہ پر سابق حکومت سے تعلق رکھنے والے 15 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا۔
اسرائیل کا حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے پاپولر سٹ نیریٹیو یہ ہے کہ اسد حکومت، جو اتوار کے روز باغی فورسز کی طرف سے برق رفتار کارروائی کے بعد گر گئی، ایرانی حکومت کی اتحادی تھی، اور اسرائیل کے خلاف اس کے نام نہاد محور مزاحمت کا ایک حصہ تھی۔
ایک فضائی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شامی بحریہ کے جہاز 10 دسمبر 2024 کو بندرگاہی شہر لطاکیہ پر رات گئے اسرائیلی حملے کے دوران تباہ ہوئے۔ ٹائم آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کئی سالوں سے، شام کو ایرانی ہتھیاروں کے لیے ایک راستے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، شام لبنان میں حزب اللہ سمیت ان گروپوں کے راستے میں ہے، جس کے ساتھ اسرائیل گزشتہ ماہ ایک متزلزل جنگ بندی میں داخل ہوا تھا۔
اسرائیل کو خدشہ تھا کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی فوج کے ہتھیار شام میں اسرائیل کی دشمن قوتوں کے ساتھ ساتھ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔
ہمارا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن تزویراتی صلاحیتیں جہادیوں کے ہاتھ نہیں جانے دیں گے: نیتن یاہو
شام میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ اسرائیل تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا لیکن اگر یہودی ریاست کو خطرہ ہوا تو وہ حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، "ہمارا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ہم یقینی طور پر وہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ہماری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔"
اس لیے، نیتن یاہو نے کہا، اسرائیلی فضائیہ معزول اسد حکومت کی شامی فوج کی "فوجی تزویراتی صلاحیتوں" پر بمباری کر رہی ہے، تاکہ وہ جہادیوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شام میں نئی حکومت کے ساتھ درست تعلقات چاہتے ہیں۔ "لیکن اگر یہ حکومت ایران کو شام میں اپنے آپ کو دوبارہ استوار کرنے کی اجازت دیتی ہے، یا حزب اللہ کو ایرانی ہتھیاروں یا کسی دوسرے ہتھیار کی منتقلی کی اجازت دیتی ہے، یا ہم پر حملہ کرتی ہے، تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔"
انہوں نے خبردار کیا کہ جو کچھ پچھلی حکومت کے ساتھ ہوا وہ اس حکومت کے ساتھ بھی ہوگا۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی شام کے باغیوں کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی تنظیم کو بے دریغ نشانہ بنایا جائے گا۔
"آئی ڈی ایف نے پچھلے کچھ دنوں میں سٹرٹیجک صلاحیتوں پر حملہ کرنے اور تباہ کرنے کے لیے کارروائی کی ہے جو اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ ہیں،" کاٹز نے حیفہ نیول بیس کے دورے کے دوران کہا جس کے دوران انھیں اسد حکومت کے بحری اثاثوں پر بحریہ کے حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی .
کاٹز نے باغیوں کو خبردار کیا کہ جو بھی اسد کے نقش قدم پر چلے گا وہ اسد کی طرح ختم ہو جائے گا۔ ہم کسی "انتہا پسند اسلامی دہشت گرد ادارے" کو اس کی سرحدوں سے باہر سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے… ہم خطرے کو دور کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔‘‘
کاٹز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ IDF ایک غیر فوجی علاقہ بنا رہی ہے، اور کہا کہ اس نے اسرائیل کے لیے کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے، جنوبی شام میں، مستقل اسرائیلی موجودگی کے بغیر ایک "جراثیم سے پاک دفاعی زون" بنانے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کی حکومت کو یقین ہے کہ شام کےباغی گروپوں میں سے اکثر کا تعلق اصل میں القاعدہ اور دیگر جہادی گروپوں سے تھا۔
اسی وقت، اسرائیل نے ان خبروں کی تردید کی کہ اس کی زمینی افواج گولان کی پہاڑیوں میں ایک بفر زون سے آگے نکل گئی ہیں جس پر IDF نے اتوار کو قبضہ کیا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اس علاقے پر اس کا کنٹرول ایک عارضی، دفاعی اقدام تھا۔
آئی ڈی ایف کا تبصرہ نیوز ایجنسی رائٹرز کے دو علاقائی سکیورٹی ذرائع اور ایک شامی سکیورٹی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس دعویٰ کے بعد سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوجی "قطانہ" پہنچ گئے ہیں۔ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا یہ رپورٹ قطانہ ضلع کا حوالہ دے رہی ہے، جس کے کچھ حصے بفر زون کے قریب ہیں، یا قطانہ کے قصبے کا، جو دمشق سے تقریباً 25 کلومیٹر (15.5 میل) اور بفر زون کے مشرق میں ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام کے تنازعے میں شامل نہیں ہو گا اور 1974 میں قائم کیے گئے بفر زون پر اس کا قبضہ ایک دفاعی اقدام تھا۔
اسرائیل نے کہا کہ اس کے فضائی حملے دنوں تک جاری رہیں گے لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ وہ شام کے تنازع میں مداخلت نہیں کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے صرف اپنی حفاظت کے لیے "محدود اور عارضی اقدامات" کیے ہیں۔
ویب ڈیسک :کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سال کا نوید جاں بحق ہوا۔گلبائی کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوا جب کہ شوہر زخمی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سال کی شبانہ اور ایک سال کے زوہان کے نام سے ہوئی ہے۔
قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سال کا راج جاں بحق ہوا، صدر لکی اسٹار کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60 سال کا معروف جاں بحق ہوا۔
ناگن چورنگی کے قریب پک اپ گاڑی کے پول سے ٹکرانے سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہوا جس کی شناخت 36 سال کے شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے۔
بلدیہ حب ریورروڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا اور ناظم آباد پل پر بھی حادثات میں 2 افراد جان سےگئے ۔
ویب ڈیسک : سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کی گئی۔سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بتایا جاتا تھا کہ فیض حمید سےمل کر طویل حکمرانی کا پلان بنایا گیا ہے۔ فیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پی ٹی آئی صرف 9 مئی اور 26 نومبر پرکمیشن بنانےکا مطالبہ کر رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر اڈیالہ آتے جاتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی بنی ہے۔ اگر 250 لوگ زخمی ہیں تو ان کے نام دے دیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کے تین اجلاس ہونے چاہیےتھے، ایک بھی نہیں بلایا گیا۔ ہمارا شکوہ ہےکہ دریائے سندھ سے نہریں نکال رہے ہیں اور ہم سے پوچھا تک نہیں۔
عمیر افضل : محکمہ اوقاف کے زیرانتظام حضرت بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس جاری ہے ۔ آج حضرت بی بی پاکدامن سلام اللہ علیہا کے عرس کا آخری روز ہے ۔ تین روزہ عرس کے آج آخری روز مفتی قیصر نعیمی اختتامی دعا کروائیں گے۔ ملک بھر سے عرس کی تقریبات میں خواتین زائرین اور عقیدت مند شریک ہیں ، تقریبات کے دوران احاطہ دربار میں محفل حمد و ثناء اور محفل نعت منعقد کی گئی۔عرس کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
طلحہ اشرف: سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کی نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کر دی گئی.
سینئیر صحافی حافظ نعیم منگل کے روز ہارٹ اٹیک سے جانبر نہیں ہو سکے تھے۔ ان کے جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کے ساتھ سینئر صحافیوں ، سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایگز یکٹوڈائریکٹر آپریشنز ، محمد تُراب عباس اور تمام شعبوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حافظ نعیم مرحوم کی نمازجنازہ بیٹے احمدنعیم نے پڑھائی ۔ ان کےایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بعد ظہرہوگی۔ان کے ایصال ثوا ب کیلئے قل خوانی آج ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد نور مصطفیٰ نواں محلہ شیرانوالہ گیٹ میں بعدنماز ظہرکرائی جائےگی۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کومیانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
مرحوم حافظ نعیم شاندارتعلیمی کیریئرکے حامل تھے،وہ تاریخی گورنمنٹ کالج میں بھی زیرتعلیم رہے ،مرنجاں مرنج شخصیت کے مالک حافظ نعیم مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ بھی رکھتےتھے۔مرحوم کے بڑے بھائی منیربھٹی معروف وکیل جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عتیق بھٹی برطانیہ میں مقیم ہیں۔
سینئر صحافی حافظ محمد نعیم نےسب ایڈیٹر کی حیثیت سےاپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا اور جنگ، روزنامہ خبریں،روزنامہ پاکستان، روزنامہ وقت ، اور دیگر کئی اداروں میں سینئر سب ایڈیٹر کی حیثیت سے سالہا سال تک خدمات سرانجا م دیں۔ مرحوم حافظ نعیم نے اخبارات کے بعد نیوز چینلز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اس حوالے سے دن نیوز، نیو نیوز اور سٹی 42نیوز قابل ذکر ہیں۔
سٹی42: کمسن بیٹی کے قتل کے مشہور کیس میں باپ اور سوتیلی ماں مجرم ثابت ہو گئے.
لندن کی عدالت نے پاکستانی باپ کی کمسن بیٹی سارہ شریف کے قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سارہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دے دیا۔
اس مظلوم بچی کے قتل کا انکشاف اس کے باپ، سوتیلی ماں اور چچا کے لندن سے پاکستان آنے کے بعد ہوا تھا جب اس کی لاش لندن ووکنگ کے علاقہ میں ایک گھر سے ملی تھی۔
10 سال کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی، سارہ کا باپ، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے پہلے پانچ بچوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے تھے۔ برطانوی پولیس کو سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ہی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔
برطانیہ کی حکومت نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ عرفان شریف، اس کی دوسری بیوی بینش بتول اور بھائی ایک ماہ بعد برطانیہ واپس گئے تو ان تینوں کو لندن پولیس نے جہاز سے ہی حراست میں لےلیا تھا۔
لندن کی عدالت مین مقدمہ کی سماعت کے دوران عرفان شریف نےسارہ کو زخمی کرنے کا قرار کیا تھا۔ عرفان شریف نےسارہ کو دھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے پیٹنے کا اعتراف کیا تھا۔
اس مقدمے کی سماعت نے سب کو چونکا دیا، جب عدالت کو بتایا گیا کہ سارہ کو 25 فریکچر ہوئے، جن میں گردن کی ہڈی کا ٹوٹنا بھی شامل تھا۔
پیتھالوجسٹ نے جیوری کو بتایا کہ سارہ کی موت ”گردن کے کمپریشن“ کے نتیجے میں ہوئی، جو عام طور پر ہاتھوں سے گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
سارہ کے جسم پر درجنوں زخم اور کاٹنے کے نشانات تھے، اور اس کے والد اور چچا کے ڈی این اے کے شواہد کرکٹ کے بلے اور بیلٹ پر ملے۔ سارہ کا خون ایک کیریئر بیگ کے اندر پایا گیا، جسے اس کے سر پر رکھا گیا تھا۔
ملزموں نے تشدد کے الزامات کی تردید کی، اور بینش بتول نے اپنے دانتوں کے نمونے فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ جیوری نے، جس میں 9 خواتین اور 3 مرد شامل تھے، فیصلہ دیا کہ اگر ممکن ہو تو وہ غیر ارادی قتل کے الزامات پر بھی غور کریں۔
جمال الدین : اراضی تنازعہ پر سیشن عدالت میں لڑائی جھگڑے کا کیس سامنے آیا۔ منشابم کے بیٹوں سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ کے ٹرائل کی کارروائی 15 جنوری تک ملتوی کردی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلب کر لیا جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ طارق منشاء سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔منشاء بم کےدوسرے بیٹے عامر منشا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ٹرائل کی مزید کارروائی 15 جنوری تک ملتوی کرتےہوئے تمام ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلب کر لیا۔ ملک اصغر گروپ کے ملک عمران اور ملک عرفان سمیت دیگر بھی مقدمہ میں نامزدہیں۔ تھانہ اسلام پورہ نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔ چالان کے مطابق دونوں گروپس سے تعلق رکھنے والے 20 ملزمان مقدمہ میں ملوث ہیں۔ملزمان نے سیشن عدالت میں لڑائی جھگڑاکیا۔ اراضی تنازعہ کیس میں فریقین میں سیشن عدالت میں لڑائی ہوئی
جمال الدین :سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ درج ہوگیا ۔
محمد خان بھٹی نے نئے مقدمہ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے درخواست کی ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے سماعت کی ،محمد خان بھٹی کی جانب سے صادر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے دلائل مکمل کیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک بھرتیاں اہک ساتھ ہوئی،گریڈ 17 کی بھرتیوں کے کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے ،بھرتی کا عمل ایک تھا ایف آئی آرز بھی ایک ہونی چاہے، تھی،سیاسی مقاصد کیلیے دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ضمانت منظور کی جائے
پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے اور دلائل کیلیے مہلت طلب کی،عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی
جبکہ پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے پہلے مقدمے کی سماعت بھی تھی ۔اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو فرد جرم کیلئے پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا۔مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے اور پاکستان آرمی کے نائیک محمد امین کے دہشتگردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان آپریشنز پر اپنے ردعمل میں کہا لانس نائیک محمد امین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ وہ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے لانس نائیک محمد امین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شہید لانس نائیک محمد امین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے اپنے ردعمل میں مزید کہا، 7 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ناپاک ارادوں کو خاک ملایا۔
محسن نقوی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بقا کی اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے تک پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
سٹی42: جناح ہاؤس حملہ کیس میں 8 ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ نو مئی 2023 کو لاہور کے جناح ہاؤس پر حملہ کر کے قیمتی تاریخی نوادرات کو جلانے، لوٹ مار اور عمارت کو آگ لگانے کے مقدمہ میں جے آئی ٹی نے توصیف خانم سمیت 8 ملزموں کوتفتیش میں بےگناہ قرار دے دیا۔
بےگناہ قرار دیے گئے افرادکے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو بھی گناہ گار قرار دیا جب کہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید تفتیش میں قصور وارقرار پائیں۔
بعد ازاں عدالت نے حاجرہ نیازی اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔