ویب ڈیسک: شجاع آباد کے حلقہ پی پی 222 سے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
پی پی 222 سے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ 30687 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے رانا طاہر شبیر 28835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 222شجاع آباد؛ آزاد امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ 30687 ووٹ لے کر کامیاب
پاسپورٹ بنوانے والے ہوجائیں ہوشیار!
عرفان ملک: ایف آئی اےا ینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم کا شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ،چھاپے میں پانچ ایجنٹس اور پاسپورٹ آفس کا ملازم گرفتار ، ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےا ینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں واقع پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، چھاپے میں پانچ ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کا ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار کئے،ملزمان لیاقت علی، منیر نذیر، تنویرعالم ،محمد یا سین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے،کارروائی ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد صابر کی نگرانی میں کی گئی۔
چھاپہ سب انسپکٹر امتیاز نیازی، محمد حمزہ، فریاد پر مشتمل ٹیم نے مارا، ملزمان سےٹوکن، سٹیمپ، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
12:22 PM
December 12, 2024
12:09 PM
December 12, 2024
پانی میں گھل جانے والا ماحول دوست پلاسٹک تیار
ویب ڈیسک: جاپان میں سائنس دانوں نے حال ہی میں روایتی پلاسٹک کا ماحول دوست متبادل بنایا ہے جو سمندر میں مائیکرو پلاسٹک چھوڑے بغیر چند گھنٹوں کے اندر تحلیل ہو سکتا ہے۔
موجودہ دستیاب ری سائیکل ہونے کے قابل پلاسٹک پانی میں تحلیل نہیں ہوتے جبکہ کچھ پلاسٹک فضلے کو تحلیل ہونے کے لیے 500 برس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں رائکن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا گیا نیا متبادل جب نمکین پانی میں جاتا ہے چند گھنٹوں میں اور مٹی میں جا کر 10 دن میں تحلیل ہو جاتا ہے، آزمائش میں معلوم ہوا کہ مٹی میں تحلیل ہونے ساتھ یہ کھاد جیسا کیمیکل بھی بناتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ ٹاکوزو آئڈا کا کہنا تھا کہ اس نئے مٹیریل کے ساتھ ہم نے پلاسٹک کا ایک نیا خاندان بنایا ہے جو مضبوط ہے، مستحکم ہے، اس کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے، کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور سب سے اہم یہ کہ اس سے مائیکرو پلاسٹک نہیں بنتے۔
مغلپورہ؛ سسرالیوں کے تشدد سےبہو کی ہلاکت، پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
عابد چودھری:مغلپورہ میں سسرالیوں کے تشدد سےبہو کی ہلاکت کا واقعہ،مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ انیقہ شوکت کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث انیقہ کے جسم کےمختلف حصوں پر گہرےزخم آئے،دل کے پاس آنے والا زخم موت کی وجہ بنا۔
مقتولہ کے دل ،چھاتی پر گہرے زخم سے دل میں خون جمع ہو گیا تھا،مقتولہ انیقہ کو سر پر بھی گہری چوٹ لگی،سمن آباد کی رہائشی انیقہ شوکت کو شوہر جنید اور سسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، انیقہ شوکت کی 4 سال قبل مغل پورہ کے رہائشی جنید سے شادی ہوئی تھی۔
12:08 PM
December 12, 2024
12:08 PM
December 12, 2024
سی ڈی آرزکی وصولی میں تاخیر، نامکمل ڈیٹا،لاہورپولیس کی سنگین غفلت سامنےآگئی
علی ساہی:مختلف کیسزمیں فون ریکارڈلینےاوروصول کرنےمیں لاہورپولیس کی سنگین غفلت سامنےآگئی۔
سی ڈی آرزکی وصولی میں غیرمعمولی تاخیر،رجسٹرڈمیں نامکمل ڈیٹا،کام میں غلط تفصیلات اپلوڈکی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق زیادہ ترکیسزمیں انویسٹی گیشن افسران نےسی ڈی آرکی وصولی میں 40سے50 دن تاخیر کی۔
پولیس حکام کے مطابق انویسٹی گیشنز افسران 24گھنٹوں میں وصول کرنے کا پابند ہے،اپریل سےستمبرتک لاہورپولیس کیجانب سےسی ڈی آرکی آڈٹ رپورٹ ہیڈ آفس نہیں بھجوائی گئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس کیجانب سےگزشتہ آڈٹ پرتفتیشی افسران کی نااہلی پرکسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔
علاوہ ازیں لاہورکےڈویژنل وآرگنائزڈکرائم یونٹ کیجانب سےرجسٹرکوایس او پی کےمطابق اپڈیٹ نہیں کیا گیا،متعدد کیسز میں سی ڈی آر اپلائی کرنیوالےفارم پرتفتیشی افسرکیجانب سےتاریخ درج نہیں کی گئی۔پول کام میں اپڈیٹ کئے گئےبہت سارےکیسز میں ریکارڈ مختصرہیں وتفصیلات غلط اپلوڈ کی گئیں۔
عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج
ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔
دوسری جانب آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔
8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،وکیل حامد خان نے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا جس کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کیس مقرر کیا جائے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے، اپنے اے او آر سے رابطے میں رہا کریں۔
11:52 AM
December 12, 2024
11:44 AM
December 12, 2024
مرغی کا گوشت مہنگاہو گیا
(ویب ڈیسک )مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 446 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر زندہ کی فی کلو قیمت 294 جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 308 روپے کلو ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے نرخ 439 روپے کلو تھے، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 352 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کو فارغ کرنے پر غور، ڈیٹا مانگ لیا گیا
جنید ریاض:وقت کیساتھ تعلیمی قابلیت نہ بڑھانیوالےاساتذہ کوفارغ کرنےپرغور، رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کتنے ہیں؟
تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ 50اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں؟
25سال سروس مکمل کرنے یوالےاساتذہ کاڈیٹافراہم کیاجائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کرلیا، مذکورہ اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ،عہدہ و تعلیمی قابلیت کا ریکارڈبھجوایاجائے، 12ہزارمیٹرک پاس اور8ہزارسےزائدایف اےپاس اساتذہ موجودہیں۔
11:37 AM
December 12, 2024
11:16 AM
December 12, 2024
اداکارہ خوشبو خان اور ندا چودھری کی غیر اخلاقی پرفارمنسز، تھیٹر سیل
زین مدنی:اداکارہ خوشبو خان اور ندا چودھری کی غیر اخلاقی پرفارمنسز، رات گئے اے سی ایچ آر اینڈ کوارڈینیشن عدنان بشیر نے تماثیل تھیٹر کو سیل کردیا۔
تھیٹر سیل کرنے کی کارروائی میں پنجاب آرٹس کونسل کے عملے نے بھی حصہ لیا، اس سے قبل اداکارہ ندا چودھری ،خوشبو خان کو متعدد وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔
محسن نقوی کا دورہ ایف ایٹ اسلام آباد، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا.
محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبوں کے انڈر پاسز اور فلائی اوور کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا,اس موقع پر محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کی سائٹس پر کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی، ورکرز کو شاباش دی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی,انہوں نے انڈر پاس کو صرف 43 دن میں مکمل کرنے پر کنٹریکٹر، اسلام آباد انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ورکرز، کنٹریکٹر اور سی ڈی اے کو اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج میں شامل انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ فروری کے دوسرے ہفتے میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا مکمل افتتاح کیا جائے گا، سرینہ چوک انٹرچینج کا جنوری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کیا جائے گا جو صرف 60 دن میں مکمل ہو گا,انہوں نے ہدایت کی ہے کہ دونوں منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، دونوں منصوبوں پر 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے کے سینئر افسران اور کنٹریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
11:12 AM
December 12, 2024
11:04 AM
December 12, 2024
نجی سوسائٹی کے مالک کا گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع
ملک اشرف:پلاٹوں کے نام پر پیسے ہتھیا کرجعلی فائلیں فروخت کرنے کے الزام کا معاملہ،چھ ارب کے ہاؤسنگ سکینڈل میں پیشرفت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کا گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سےدوبارہ رجوع کیا،رجسٹرار آفس نے 2رکنی بینچ کے روبرو بطور اعتراض کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ آج اعتراضی درخواست پرسماعت کرے گا۔
عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا حکم دے گی ،گزشتہ روز عبوری درخواست خارج ہونے پر وقار احمد خان احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہوگیا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 476 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
10:54 AM
December 12, 2024
10:45 AM
December 12, 2024
شام کےعبوری وزیر اعظم نے ملک میں امن اوراستحکام کامطالبہ کر دیا
ویب ڈیسک: شام کے نئے عبوری وزیر اعظم نے ملک میں امن اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔
شام کے نئے نگراں وزیراعظم محمد البشیر نےاپنےپہلے انٹرویو میں بتایا کہ اب وقت آگیا ہے ہمارے لوگ استحکام اور سکون سے لطف اندوز ہوں۔
محمد البشیر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو اپنی تقرری کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے لوگ استحکام اور سکون سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ملک جنگ سے تھک چکا ہے اب ہمیں امن کی جانب بڑھنا ہو گا ،شام کی تعمیر نو کی جائے گی، ملک ترقی اور تعمیر نو کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ جنگ سے تھک چکے ہیں اس لیے ملک کسی اور جنگ کے لیے تیار نہیں اور ہم کسی اور جنگ میں جانے والا نہیں ۔
حکومت پنجاب شنگھائی کے حکام کیساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، مریم نواز
(راؤ دلشاد)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب شنگھائی کے حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
مریم نواز سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے ملاقات کی۔ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر شنگھائی کا فنانشل اور تجارتی مرکز کے طور پر ابھرنا قابل تحسین ہے، آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر، روبوٹک دیگر شعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے ماہرین کی کیپسٹی بلڈنگ سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی ہے، پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر صدر زی جن پنگ کے وژن کے مطابق ترقی کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نواز شریف اور شہباز شریف کے دور حکومت میں مزید قریب آئے، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور جیسے گیم چینجر پروجیکٹ کا آغاز نواز شریف اور شہباز شریف کے دورے حکومت میں ہی ممکن ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کئی سال کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے بعد پاکستان کی معیشت اور معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولتیں دی جائیں گی۔
ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے کہا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری، انفرا اسٹرکچر، عوامی رابطے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحق کریں گے۔
10:36 AM
December 12, 2024
10:36 AM
December 12, 2024
شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی باولرجسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا
ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنا کسی بھی بولر کے لئے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے بعد پاکستانی پیسر شاہین شاہ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے پہلے 100 وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکا کےلاستھ ملنگا ہیں جن کے پاس یہ ریکارڈ تھا، اُس کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ٹم ساؤتھی نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، اب اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہوچکے ہیں، وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 100، ون ڈے میں 112 اور ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، شاہین نے چار اوور میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاہین نے کھیل کے پہلے اوور میں Rassie van der Dussen کو آؤٹ کیا، پھر40 گیندوں پر 82 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر کو اور آخر میں Nqabayomzi پیٹر کی وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے جسپریت بمراہ جو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بولر ہیں وہ تاحال اس اعزاز سے محروم ہیں،بمراہ کی ٹیسٹ میں 185، ون ڈے میں 149 اور ٹی ٹوئنٹی میں 89 وکٹیں ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے، رقم پاکستان میں پاور ڈسٹری بیوشن کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ بجلی تقسیم کا نظام جدید اور قابل اعتماد ترسیل بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 3 لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا منیجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
منصوبے کے تحت ساڑھے 15 ہزارسے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے، سسٹم لاہور، ملتان آور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں نصب کیے جائیں گے۔
10:09 AM
December 12, 2024
09:56 AM
December 12, 2024
فلم’اینیمل ‘ میں منفرد ڈانس کیوں کیا؟ بوبی دیول نے راز فاش کردیا
ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'اینیمل' میں ولن کا کردار ادا کیا، جس نے اُن کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا اس فلم میں جو خاص بات مداحوں اور آڈینس کے گرد گھوم رہی ہے وہ ہے اداکار کا ’جمال کڈو ‘ گانے پر انوکھا ڈانس جو کافی پسند کیا گیا۔
بھارتی اخبار کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بوبی دیول نےاس گانے کے وائرل اسٹیپ کی کہانی شیئر کی، اداکار نے کہا کہ 'مجھے اب بھی یاد ہے جب میں فلم کے اس حصے کی شوٹنگ کر رہا تھا تو سندیپ نے مجھے یہ منظر سنایا اور اس نے کہا کہ 'یہ تمہاری شادی ہے اور تمہیں ناچنا ہے۔'
میں نے کہا کہ 'میں کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس نہیں کر سکتا' اور میں نے اپنے حساب سے ڈانس کرنا شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا کردار بوبی دیول جیسا نظر آئے، میں چاہتا ہوں کہ ابرار جیسا نظر آئے۔
بوبی دیول نےکہا کہ میں سوربھ سچدیوا کے پاس گیا، وہ اداکار جس نے فلم میں میرے بھائی کا کردار ادا کیا تھا، میں نے اس سے پوچھا، 'تم کیسے رقص کرو گے؟' اور اس نے ناچنا شروع کر دیا اور اچانک مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا ہو گیا، اور مجھے اپنی زندگی کے ہر دور کی یادیں آنے لگیں'۔
جمال کڈو کے وائرل ڈانس اسٹیپ کے لیے ان کی موٹیویشن ان کے بچپن میں پنجاب کے سفر سے ملی، بوبی دیول نے بتایا کہ 'میں بچپن میں گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں پنجاب جایا کرتا تھا۔ رات کو مرد شراب پیتے تھے اور اچانک ایک میوزک بجتا تھا اور وہ گلاس اور بوتلیں سر پر رکھ کر اس پر ناچتے تھے تو میں نے ٹھان لی کہ مجھے ایسا ڈانس کرنا ہے۔
بوبی دیول نے کہا کہ 'مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا رقص کا انداز اتنا مقبول ہو جائے گا، میں نے بس گلاس اپنے سر پر رکھا اور ناچنا شروع کر دیا، اگلی چیز جو مجھے معلوم ہوئی وہ یہ کہ وہ وائرل ہوگیا ، یہ حیرت انگیز ہے'۔
پہاڑ میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، پہاڑوں کے تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔
پہاڑوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں کا مسکن ہے، K2 جو کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں پاکستان میں ہی واقع ہیں-
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے "واٹر ٹاورز" کہا جاتا ہے میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع "پہاڑوں کی پائیداری کے لیے حل، جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل "، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لیے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیشنل ماؤنٹین کنزرویشن اسٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لیے بائیو انجینئرنگ تکنیک اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔
09:45 AM
December 12, 2024
09:44 AM
December 12, 2024
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر سے مزید اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں 10دن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63سینٹ کا اضافہ ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ کی ٹریڈ 71.85 ڈالر فی بیرل پرہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ 15 دسمبر کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ، ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
افشاں رضوان: ملک میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی نہ آ سکی، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر1 پر ہے۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 280ریکارڈ، جی سی یو 663،انجینئرنگ سروس میں آلودگی کی شرح 545ریکارڈ،پاور زون ہیڈ آفس 531،امریکی قونصلیٹ میں شرح 497ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں بھی سردہواؤں نے سردی بڑھادی، پارہ صبح سویرے 12 تک گرگیا، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک میں پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی چھا گئی، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں جبکہ مالم جبہ، کالام، کاغان اور شوگران نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقے ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان اور بہاولپور میں دُھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جنو بی پنجاب کے بیشتر حصوں میں دُھند رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اوربرفباری کی توقع ہے۔گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہستان، چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا تاہم معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
09:40 AM
December 12, 2024
09:39 AM
December 12, 2024
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، بلوچستان کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کوئٹہ کو جہاں دنیا بھر میں لٹل پیرس کے نام سے شہرت ملی وہیں یہاں موجود 4 پہاڑ بھی اس شہر کی شہرت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وادی کوئٹہ چاروں اطراف سے کوہ چلتن، کوہ تکاتو، کوہ زرغون اور کوہ مہردار میں گھری ہوئی ہے۔
پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹرز کی بلندی کے ساتھ پاکستان پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزا رکھتی ہے، پاکستان میں 7 ہزار میٹرز سے بلند کم و بیش 108 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں جبکہ چھ ہزار میٹر والی پہاڑی چوٹیوں کی تعداد لامحدود ہے۔
پاکستان میں موجود بلند پہاڑوں کو فتح کرنے کی کوشش میں اب تک 91 کوہ پیما موت کی نیند سوگئے جبکہ 377 کامیاب ہوئے، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے2 کی مہم جوئی کیلئے ہر سال 2 سمٹ ہوتی ہیں، اس کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما گلگت بلتستان پہنچتے ہیں۔
پاکستان میں موجود پہاڑ جنگلات جنگلی حیات کی افزائش کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ، دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے ساتھ جنگلی حیات کا بھی اہم مسکن ہے۔
پاکستان میں موجود پہاڑ اور گلیشیئر جہاں سو فیصد آبادی کیلئے واٹر ریزر وائر کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں وہیں جنگلی حیات کا مسکن بھی ہیں تاہم انسانی عمل دخل بڑھنے کی وجہ سے جنگلی حیات کو خطرات کا سامنا ہے۔
شاہ رخ خان کا اپنے چھوٹے بیٹے سے متعلق اہم انکشاف
ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے صاحبزادے ابرام کی یادداشت سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
شاہ رخ خان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دونوں صاحبزادوں آریان اور ابرام کے ساتھ کارٹون فلم ’مفاسہ: دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن کا حصہ بنے ہیں۔
انہوں نے ذاتی تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ میری اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم لائن کنگ کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے کہا کہ میرے چھوٹے بیٹے ابرام کی یادداشت بہت اچھی ہے، اُس نے اپنی بہن سہانا کے ساتھ ہندی کے ڈائیلاگ یاد کیے، اُس نے کافی لگن سے کام کیا۔
شاہ رخ نے فلم میں مفاسہ کو ہندی زبان دی ہے، اُن کے بڑے بیٹے نے سمبا جبکہ ابرام نے مفاسہ کے بچپن کو اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔
دوسری جانب ہالی ووڈ فلم مفاسہ کو پاس کردیا گیا،فل مفاسہ بیس دسمبر کو پاکستانی سینماؤں میں پیش کی جائے گی،فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹریبیوشن کمپنی کے پاس ہیں،فلم امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کی جائے گی۔
09:38 AM
December 12, 2024
09:32 AM
December 12, 2024
شام میں پھنسے400 پاکستانی لبنانی سرحد پرپہنچ گئے
(ویب ڈیسک)شام میں پھنسے پاکستانی انخلا کیلئے لبنان کی سرحد تک پہنچ گئے،تاہم ان کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہوسکا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہےاور 400 کے قریب پاکستانی لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں،انہیں بیروت سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بیروت سے پاکستان منتقلی کیلئے تاحال خصوصی پرواز کا انتظام نہیں ہو سکا ہے،تاہم کل یا پرسوں تک یہ اہتمام کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام سے ڈھائی سو زائرین اور تین سو دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، لبنان کے وزیراعظم سے کل بات ہوئی تھی، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس ویزے ہوں یا نہ ہوں، بیروت کے رفیق الحریری ائیرپورٹ سے ان کی وطن واپسی میں ہر سہولت دی جائے گی۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ 170 سے 180 زائرین کو شام سے لبنان روانہ کیا جاچکا ہے، وزیر اعظم کے لبنانی وزیراعظم کے رابطے کے بعد سے لبنانی حکومت سرحد پر ہی ویزا فراہم کر رہی ہے، ان افراد کو بسوں کے ذریعے بیروت بھیجا جا رہا ہے۔
وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے مصافحہ پر ہچکچاہٹ،ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان کے ہوتے ہوئے پورے سیشن سے وسیم بادامی لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگئے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینکر پرسن وسیم بادامی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی سے۔ویڈیو میں وسیم بادامی کا ماہرہ خان سے مصافحہ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہونا سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان وسیم بادامی کی جانب مصافحہ کرنے کیلئے جونہی ہاتھ بڑھاتی ہیں ان کی جانب سے بڑھتا ہوا ہاتھ دیکھ کر وسیم اپنے ہاتھ کے بجائے دوسرے ہاتھ میں تھاما ہوا مائک آگے کردیتے ہیں۔
وسیم بادامی کی جانب سے بڑھائے جانے والے مائک کو دیکھتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان مسکراتے ہوئے مائک کو تھام کر سلام کرتی ہیں جس کے بعد دونوں ستاروں کو ہچکچاتے ہوئے قہقہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ‘میں ہوں کراچی’ کے پورے سیشن سے وسیم ایکس ماہرہ ہیڈ شیک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ صارفین کی جانب سے وسیم بادامی کے شرمیلے انداز کو مداحوں کی جانب سے ‘ٹرو جینٹلمین‘ کا خطاب دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ٹاپ اینکرز کی فہرست میں سر فہرست میڈیا پرسنالٹی وسیم بادامی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقد 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی۔
اداکارہ ماہرہ خان عالمی اردو کانفرس میں شیڈول اپنے ایک سیشن ‘میں ہوں کراچی‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں تھی جبکہ وسیم بادامی کی جانب سے سیشن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے گئے۔کانفرنس میں منعقد سیشن میں جہاں اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں نے انہیں سننے کیلئے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں تقریب میں کئی سلیبریٹیز اور مشہور شخصیات بھی موجود تھے جو ماہرہ کی دلچسپ گفتگو سے محظوظ ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وسیم بادامی اور ماہرہ خان کی جانب سے سیشن میں فردوس جمال کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال پر ماہرہ خان کے انتہائی مؤدب جواب کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
09:26 AM
December 12, 2024
09:13 AM
December 12, 2024
موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
علی ساہی:موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری ،صرف 4 روز باقی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں تیزی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے سہولیات سے فائدہ اٹھایا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ 7ہزار 674شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،8ہزار 300 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،9ہزار 422 شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
254شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ،123سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،ایک ہی روز میں موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی۔
16دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے،
شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم
فاران یامین: شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں 10 نئے ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر اور ٹاؤن شپ شامل ہیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق پولیس اور بحریہ ٹاؤن کے خدمت مراکز میں بھی ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جبکہ وویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ میں صرف خواتین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ اس سکول میں خواتین کو 'ویمن ٹو ویمن' سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ ڈرائیونگ کورسز میں الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کی تفصیلی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء و طالبات کو مکمل طور پر ٹرینڈ کیا جا سکے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 'رائیڈ فار چینج' کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں ایک واضح تبدیلی آئے گی۔
08:53 AM
December 12, 2024
08:44 AM
December 12, 2024
جنرل(ر)فیض حمیدکا کورٹ مارشل، شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ویب ڈیسک: جنرل(ر)فیض حمیدکا کورٹ مارشل، شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔
خیال رہےکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ہے۔فیض حمید پر چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
اسرائیل شام کے "سٹریٹیجک ہتھیاروں کے ذخائر" کے درپے، سیکنڑوں حملے
سٹی42: گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے شام میں سابق بشار الاسد حکومت کے بحری بیڑے کو تباہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ اسرائیل کی فوج نے شام کے اندر مجموعی طور پر چار سو سے زیادہ تنصیبات پر حملے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیل کے فوجی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی بحریہ کی میزائل کشتیوں کی جانب سے شام کے ساحل پر واقع منیٹ البیدا خلیج اور لطاکیہ بندرگاہ پر کیے گئے حملوں میں سمندر سے سمندر تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس شامی بحریہ کے متعدد جہاز تباہ ہو گئے۔
آئی ڈی ایف کے دعوے کے مطابق یہ حملے اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی بحریہ کی صلاحیتوں اور ہتھیاروں کو دشمن قوتوں کے ہاتھ میں جانے سے روکنے کے لیے کیے گئے ۔
دریں اثنا، اسرائیلی فضائیہ نے شام میں حکومت کے خاتمے کے بعد سے تقریباً چار سو فضائی حملے کیے ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں اور دیگر صلاحیتوں کو تباہ کیا گیا ہے جنہیں اسرائیل دشمن قوتوں تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
12:20 AM
December 12, 2024
12:13 AM
December 12, 2024
ہئیتِ تحریر الشام کے لیدر محمد البشیر نئے وزیر اعظم بن گئے
سٹی42: گیارہ روز میں شام کے دارالحکومت اور تمام علاقوں پر قبضہ کر لینے والے شامی جنگجوؤں نے محمد البشیر کو نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا۔ البشیر ادلب کے شمال مغربی علاقے میں ہئیتِ تحریر الشام کی چھوٹی سی حکومت کے سربراہ تھے.
۔ ابتدا میں دمشق پر قبضہ کے فوراً بعد ہئیت تحریر الشام کی قیادت میں باغیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بشار الاسد کے ہی وزیر اعظم کو نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے برقرار رکھیں گے۔ شام کے سابق صدر بشار الاسد دمشق پر باغیوں کے قبضہ سے پہلے ان کے ساتھ مذاکرات کر کے استعفیٰ دے کر ماسکو چلے گئے تھے اور زمامِ حکومت اپنے وزیر اعظم الجلالی کے حوالے کر دی تھی۔ باغیوں نے بھی الجلالی کو عارضی وزیر اعظم قبول کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایک ہی روز بعد انہوں نے ہئیت تحریر کے لیڈر محمد بشیر کو وزیر اعظم بنا دیا جو بظاہر جنوری 2025 تک کام کریں گے۔
محمد بشیر، جو ایچ ٹی ایس کی نام نہاد "سالویشن گورنمنٹ" کے سربراہ تھے، 28 نومبر 2024 کو باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شامی شہر ادلب میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں [عمر حج قدور/اے ایف پی]
البشیر، جو ادلب صوبے میں حیات تحریر الشام کی قیادت والی ڈی فیکٹو حکومت کے سربراہ تھے، یکم مارچ 2025 تک شام کی عبوری حکومت کی قیادت کریں گے، انہوں نے منگل کو ایک ٹیلیویژن بیان میں یہ اعلان خود کیا۔ بظاہر یہ تقرری البشیر کی الاسد حکومت کے ارکان سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔
"آج ہم نے کابینہ کے لیے ایک میٹنگ کی تھی اور ہم نے پرانی حکومت کے اراکین اور ادلب اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں انتظامیہ کے کچھ ڈائریکٹرز کو مدعو کیا تھا، تاکہ اگلے دو ماہ تک تمام ضروری کاموں کی سہولت فراہم کی جا سکے جب تک کہ ہمارے پاس آئینی نظام نہ ہو۔ شامی عوام کی خدمت کرنے کے قابل ہو،" انہوں نے قطر کے الجزیرہ نیوز کو بتایا۔
البشیرنےبتایا کہ "ہم نے اداروں کو دوبارہ استوار کرنے کے لیے دوسری میٹنگیں کیں تاکہ شام میں اپنے لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔"
محمد البشیر کون ہیں؟
محمد البشیر کا تعلق ادلب کے علاقے جبل الزاویا سے ہے، انہوں نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے 2021 میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ لا میں ڈگری حاصل کی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹو پلاننگ اور پراجیکٹ منیجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔
وہ سیرین گیس کمپنی کے ساتھ ایک گیس پلانٹ کی تعمیر کی بھی نگرانی کرچکے ہیں۔
2021 میں سابق شامی صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی تحریک کے باعث انہوں نے 2021 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر اپوزیشن فورسز میں شمولیت اختیار کی۔
سال 2022 سے 2023 تک محمد البشیر شامی اپوزیشن کی حکومت میں وزیر برائے تعمیر و ترقی رہے۔
جنوری 2024 میں شامی اپوزیشن کی شوریٰ کونسل نے انہیں وزیر اعظم منتخب کیا۔
محمد البشیر نے ای- گورنمنٹ اور سرکاری خدمات کی آٹومیشن کو ترجیح دی، ان کے دور میں ادلب میں تعمیراتی اور انتظامی قوانین میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔
باغی انتظامیہ کے ایک فیس بک پیج کا کہنا ہے کہ البشیر نے الیکٹریکل انجینئر کے طور پر تربیت حاصل کی، بعد میں اس نے شریعت اور قانون میں ڈگری حاصل کی اور تعلیم میں بھی عہدہ سنبھالا۔
HTS کے رہنما احمد الشارع، جسے ابو محمد الجولانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے پیر کے روز سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم محمد غازی الجلالی سے ملاقات کی تاکہ نگراں حکومت کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
جنرل(ر)فیض حمید نے عمران خان کے سب منصوبے بتادئیے
سٹی 42: جنرل(ر)فیض حمید نے عمران خان کے سب منصوبے بتادئیے،پریس ریلیز سے آگے کی خبر کیا ہے؟کس کے فون سے کیا ملا؟
24 نیوز کے ڈائریکٹر نیوز میاں محمد طاہر نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ جنرل فیض حمید پر جو چارج شیٹ لگی ہے جس میں ان کا سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونا ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ فیض حمید سے تین موبائل فون برآمد ہوئے، تینوں فونز کو الگ الگ لوکیشن پر رکھا گیا تھا جس میں ایک فون ان کی گرفتاری کے وقت برآمد ہوا، دوسرا فون ڈپلومیٹک انکلیو سے اور تیسرا فون ان کے گھر چکوال سے ملا ، پریس ریلیز سے آگے کی خبر کیا ہے؟کس کے فون سے کیا ملا ، میاں طاہر ڈائریکٹر نیوز 24 نے سب راز فاش کردیے
11:50 PM
December 12, 2024
11:46 PM
December 12, 2024
شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی انتقال کرگئے
ظفر ڈوگر:معروف شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد العزیز علوی 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے.
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حافظ عبد العزیز علوی نے اپنا علمی سفر 50 سال سے زائد عرصہ تک مختلف دینی مدارس میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہ کر جاری رکھا، گزشتہ 30 سال سے وہ جامعہ سلفیہ حاجی آباد میں شیخ الحدیث کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے، ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 11 دسمبر بروز بدھ صبح 10:00 بجے کریسنٹ گراؤنڈ، نزد ملت چوک، شیخوپورہ روڈ ادا کی جائے گی، جبکہ دوسری نمازِ جنازہ دوپہر 2 بجے چک نمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں منعقد کی جائے گی۔
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبد الرشید حجازی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے،مولانا محمد یوسف انور کا کہنا تھا کہ مرحوم حافظ عبد العزیز علوی کو پاکستان میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے کا اعزاز حاصل تھا،خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ لاکھوں طلبہ مرحوم سے فیض یاب ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت کے لیے وقف کی۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 سکور سےشکست دیدی
ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو11 رنز سے شکست دے دی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 184 رنز کاہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے 172رنز بنائے، کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب نے 15 گیندوں پر 31 ، طیب طاہر 18 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے۔
ساوتھ افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ 4 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کوینا مافاکا 2، اووٹنیل بارٹمن اور انڈین سیملائن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، ملر نے سفیان مقیم کو3 گیندوں پر 3 چھکے بھی لگائے،جارج لِندے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی اور تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔
کپتان ہینرک کلاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور چار اوور میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
11:44 PM
December 12, 2024
11:42 PM
December 12, 2024
اسرائیل کے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر، سمندر میں شامی نیوی پر حملے، دروز، کرد گروپوں سے رابطے
سٹی42: اسرائیل کی فوج نے شام میں سابق صدر بشار الاسد کی ریجیم سے متعلق سینکڑوں ٹارگٹس کو آک نشانہ بنانے کی تصدیق کی، اسرائیلی نیوی نے سمندر میں بشار الاسد کی نیوی کو نشانہ بنایا اوراس کے بعد اسرائیل کے اوزیر خارجہ نے شام کے دارالحکومت پر قابض ہو چکے باغیوں میں سے کرد اور دروز دھڑوں کے ساتھ رابطے کرنے کی بھی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون ساعار نے شام کی دروز اور گرد کمیونٹیز کے ساتھ اسرائیل کے پہلے سے موجود مضبوط تعلقات کی تصدیق کی۔ گیدون ساعار نے شام کے اندر IDF کے حالیہ حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شام کے اندر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور انہین روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ گیدون ساعر نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل اسد حکومت کے خاتمے کے بعد کئی شامی باغی گروپوں کے ساتھ رابطے میں ہے، جن میں دروز اور کرد برادریوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔
یروشلم میں غیر ملکی میڈیا کے لیے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، ساعار نے کہا کہ اسرائیل کی واحد توجہ اپنے شہریوں کی سلامتی کے تحفظ پر ہے۔ ہمارا واحد مفاد اسرائیل اور اس کے شہریوں کی سلامتی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام کو نشانہ بنایا، جن میں کیمیائی ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہیں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں، تاکہ انہیں شدت پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچایا جا سکے۔
ساعارنے اسرائیل-شام کی سرحد کے ساتھ بفر زون میں مسلح گروہوں کی حالیہ دراندازی کو بیان کیا، جو 1974 کےحافظ الاسد کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب اقوام متحدہ کی پوزیشن پر حملہ کیا، جس سے اسرائیل کو گولان کی پہاڑیوں پر کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے کارروائی کرنا پڑی۔
قبل ازیں، IDF نے اعلان کیا تھا کہ چھاتہ بردار اور دیگر فورسز بفر زون میں کام کر رہی ہیں تاکہ اسرائیلی کمیونٹیز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
دریں اثنا، مصر نے اسرائیل کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ شام میں "ایک نئی حقیقت" مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک بیان میں، قاہرہ نے بفر زون میں IDF کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے "شام کی زمینوں پر مزید قبضے" کی مذمت کی۔
شاہین آفریدی کی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹیں لینے کی سینچری
ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔
شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100، 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔شاہین نے ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاداب خان بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
11:39 PM
December 12, 2024
11:33 PM
December 12, 2024
چینی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگی
ویب ڈیسک : چینی پھر مہنگی ہونے لگی، ایکس مل قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی
گزشتہ 20 دنوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 115سے بڑھ کر 125روپےفی کلو ہو گئی جبکہ چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھا کر 140 روپے کر دی۔شوگر ڈیلرز نے خبردار کیاہے کہ حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔
لاہور میں شوگر ڈیلرزنےبتایاکہ کرشنگ سیزن چل رہا ہے، ایسے میں چینی کی قیمت بڑھنا سمجھ سے بالا تر ہے ، چینی کی برآمد اور گزشتہ سال کی نسبت 6 سے7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افوابنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس میں سے 3 لاکھ 77 ہزار ٹن برآمدہو چکی ہے۔
30 نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک7 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے 4 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن درآمد ہونا ہے، نومبر کے آخری 2ہفتوں میں کرشنگ سے یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔
آئی جی اسلام آبادکی آنکھ کا آپریشن
اویس کیانی : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن ہوگیا
آنکھ کا بڑا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کامیاب رہا، علی ناصر رضوی کی آنکھ کی یہ آٹھویں سرجری ہے ۔آپریشن لاہور کے ہسپتال میں کیا گیا
علی ناصر رضوی کی آنکھ پتھر لگنے کے باعث زخمی ہوئی تھی۔
11:12 PM
December 12, 2024
10:28 PM
December 12, 2024
ڈیوڈ مِلر گرین شرٹس کی پٹائی کر کے واپس چلے گئے، پاکستان نے وکٹیں گرا پر پوزیشن بہتر کر لی
سٹی42: سفیان مقیم، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عباس آفریدی؛ کوئی بھی پاکستانی باؤلر ڈیوڈ مِلر کے گھومتے بیٹ کے عتاب آفریں ٹلوں سے نہیں بچ سکا۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کے آج ڈربن کی وکٹ پر ٹاس ہارنے کے بعد ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن کلاسن نے پہلے بیٹنگ کر کے ڈیوڈ مِلر کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا تھا۔ 16 اوورز کے بعد ساؤتھ افریقہ نے8 وکٹیں گنوا کر 141 رنز بنائے ہیں۔
بارہ اوورز کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 119 رنز بنائے اور ان کا رن ریٹ پونے دس فی اوور تھا۔ ڈیوڈ مِلر 37 گیندوں سے 80رنز بنا چکے تھے۔ ان کے مجموعہ میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ جورج لنڈے 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔ 14 ویں اوور میں ڈیوڈ ملر شاہین آفریدی کو ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں عرفان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا مجموعہ 82 ہی رہا جبکہ کھیلی ہوئی گیندیں بڑھ کر 40 ہو گئیں۔
ساؤتھ افریقہ کے اوپنر ریزے وینڈر دوسن صفر پر اور دوسرے اوپنر رِیزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر پویلین چلے گئے تھے۔ ابتدائی کامیابی کے بعد پاکستان ہوم وکٹ پر کھیل رہی ساؤتھ افریقن ٹیم پر دباؤ برقرار نہیں رکھ سکا۔
پاکستان پو پہلے چار اوورز میں ہر اوور میں ایک وکٹ ملی۔
میتھیو بریزکے 8 رنز اور کیپٹن ہینرک کلاسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب بھی پاکستان کے باؤلر ساؤتھ افریقہ کے خطرناک ترین بیٹر ڈیوڈ مِلر کو اپنی پٹائی کرنے سے نہ روک سکے۔
میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے؛فیصل واوڈا
ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نےآئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچ سکتا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے بول رہا تھا اس لیے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے، پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہا کہ یہ چارج شیٹ صرف فیض حمید کے خلاف نہیں پی ٹی آئی کے بھی خلاف ہے، ثابت ہوگیا کہ 9 مئی کو احتجاج نہیں بغاوت کی گئی تھی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیض حمید کا گرفتار ہونا پاکستان کی تاریخ میں بڑی بات ہےاوران کے لیے سبق ہے جو سمجھتے تھے کہ طاقت کبھی ختم نہیں ہوگی۔
10:11 PM
December 12, 2024
10:05 PM
December 12, 2024
ہیومن رائٹس کمیشن کا ملک میں اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کی صورت حال بگڑنے پراظہارِ تشویش
ویب ڈیسک : ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک میں اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کے حق کی صورت حال تیزی سے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا کہنا ہےکہ پاکستان میں شہری اور معاشی حقوق کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے،خواتین، اقلیتوں، بزرگوں ،مہاجرین اور بے گھر افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔
ایچ آر سی پی نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کے حق کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے،گھروں پر چھاپے، امتناعی حراست اور مظاہرین کے خلاف غیر متناسب اور غیر قانونی طاقت کا استعمال معمول بن گیا ہے، چاہےوہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے ہوں یا حزب اختلاف کے سیاسی کارکنان سب اس کی لپیٹ میں ہین ۔ لوگوں کو خود پر سنسرشپ عائدکرنے پر مجبور کرنےکی حکمت عملی اب براہ راست اقدامات میں تبدیل ہوگئی ہے، خاص طور پر ڈیجیٹل میدان میں، جہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت قوانین اور پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔
ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا ہےکہ صحافیوں اور کارکنان کی قلیل مدتی گمشدگیاں اختلاف رائے کی گنجائش کو مزید محدود کر رہی ہیں۔ مزدوروں اور کسانوں کو ملازمتوں اور روزگار کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریاست کو لوگوں کے باوقار روزگار کے حق کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور اس بات کو سمجھنا چاہیےکہ یہ حق صرف مناسب اجرت اور اجتماعی سودے بازی تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ حق جز وقتی ملازمین کے انٹرنیٹ تک رسائی کے حق، بے زمین کسانوں اور چھوٹے زمینداروں کے مالکانہ حقوق، اور شہری و دیہاڑی دار مزدوروں کے صاف ہوا کے حق سے بھی جڑا ہوا ہے۔ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں کمزور ترین اور پسماندہ طبقات جیسے کہ خواتین، بچے، مذہبی اقلیتیں، مہاجرین اور اندرونی طور پر بے گھر افراد اور معذوری کا شکار افراد پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور ان کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو کو کرپشن اور دیگر مقدمات میں جرح کے لئے عدالت آنا پڑ گیا
سٹی42: گزشتہ ٹرم میں وزیراعظم کی حیثیت سے بدعنوانی کا مرتکب ہونے کے ملزم وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو خود پر بنے بدعنوانی کے مقدمے میں تاریخی گواہی کے لیے تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں آج اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔ استغاثہ کو طاقت ور ملزم نیتن یاہو کو عدالت میں جرح کے مرحلہ تک لانے کے لئے پانچ سال تک انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے ذریعہ خود کو ان مقدمات کے منطقی نتیجہ سے بچانے کی کوشش تک کی لیکن آخر کار انہین ملزم کے کٹہرے تک آنا ہی پڑا۔
نیتن یاہو کے دفاعی وکلاء پہلے وزیر اعظم سے سوال کریں گے، اس دوران وہ اپنے اقدامات کے دفاع میں من چاہی وضاحت کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اس عمل میں جو ممکنہ طور پر دو سے تین دن تک جاری رہے گا، ان کے وکلا ان کو حق بجانب اور معصوم ثابت کرنے کے لئے اگر کوئی ھقائق موجود ہیں تو انہیں ریکارڈ پر لانے کی کوشش کریں گے۔ اس کے بعد گواہوں کے موقف پر وزیر اعظم کا زیادہ تر وقت استغاثہ کے کراس ایگزامنیشن کے ذریعے لیا جائے گا۔
بدعنوانی کے الزامات پر مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے تقریباً پانچ سال بعد، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو تین مقدمات میں اپنے خلاف مجرمانہ الزامات پر سوالات کے جوابات دینے کے لیے ملزم کے کٹہرے میں کھڑا ہو کر سوالات کے جواب دینے کے لئے آج منگل کے روز تل ابیب کی ضلعی عدالت پہنچے۔
حفاظتی وجوہات کی بنا پر تل ابیب جافا ڈسٹرکٹ کورٹ کے زیر زمین ہال میں سماعتیں ہو رہی ہیں، کیونکہ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ ہاؤس میں مناسب حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔
حالیہ مہینوں میں، نیتن یاہو نے بار بار گواہی دینے میں تاخیر کرنے کی کوشش کی، لیکن تمام راستے ختم کرنے کے بعد، اب ان کی گواہی شروع ہو گئی ہے، تینوں مقدمات میں نیتن یاہو خود پر لگائے گئے دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی (بریچ آف ٹرسٹ) کے الزامات اور رشوت ستانی، جو سب سے سنگین الزام ہے، کو مسترد کرنے کی کوشش میں ہیں،
نیتن یاہو کے دفاعی وکلاء پہلے ملزم وزیر اعظم سے سوالات کریں گے، اس عمل کے دوران، جو ممکنہ طور پر دو سے تین دن تک جاری رہے گا، نیتن یاہو اپنے اقدامات کے دفاع میں من چاہی طوالت پر محیط بیان دے سکیں گے، اس عمل میں جو ممکنہ طور پر دو سے تین دن تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد گواہوں کے موقف پر وزیر اعظم کا زیادہ تر وقت استغاثہ کے کراس ایگزامنیشن کے ذریعے لیا جائے گا۔
نیتن یاہو کے وکلا کی ان پر جرح کے بعد استغاثہ ان پر جرح کرے گا۔ ایک بار جب استغاثہ اپنی جرح مکمل کر لیتا ہے، نیتن یاہو کے دفاعی وکلاء انہیں وٹنس باکس میں واپس بلانے کے قابل ہو جائیں گے، تاہم ڈیفینس کے وکیل اپنے مؤکل کو دسری مرتبہ جرح کے لئے اسی وقت بلاتے ہیں جب وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں استغاثہ کی جرح کی روشنی مین اپنی گواہی میں کچھ مزید بھی واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
وزراء اور نیتن یاہو کے وفادار میری ریجیو، شلومو کارہی اور اتحادی اتمار بین گویر مزلم کے کٹہرے میں کھڑے وزیر اعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلانے اور اس کی خفت کم کرنے کے لیے عدالت پہنچے ہیں۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ Knesset کاسپیکر، اور لیکود پارٹی کے کچھ ہی کنیست ارکان آج عوام کی نظروں میں نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ہمدردی کا تاثر دینے کے لئے عدالت تک آئے۔
10:01 PM
December 12, 2024
09:11 PM
December 12, 2024
ڈالر پھر مہنگا ہوگیا
سٹی 42: روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے,انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید 7 پیسے بڑھ گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 98۔278 سے بڑھ کر 279.03 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ یورو کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی کے بعد اب293.24 روپےپر ہے۔ جبکہ دوسری طرف برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہےاس کی قیمت 355.05 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ یو اے ای درہم 76 روپے پر اور سعودی ریال 74.20روپے پر مستحکم ہے۔
ڈربن ٹی ٹونٹی؛ کلاسن کا ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کیپٹن محمد رضوان نے ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ "ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج کل زمبابوے ٹؤر سے فراغت پا کر ساؤتھ افریقہ ٹؤر پر ہے اور آج ڈربن میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیل رہی ہے۔
ڈربن سٹیڈیم کی وکٹ پر ٹاس ہوا تو پاکستان کے کپتان رضوان ٹاس ہار گئے۔ ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن نہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا جارہا ہے۔
اس میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی ،عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
گرین شرٹس زمبابوے میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی دونوں سیریز جیت کر ساؤتھ افریقہ آئے ہیں۔
09:03 PM
December 12, 2024
09:03 PM
December 12, 2024
بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حاشر احسن: انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نےعلی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، سمیت ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج تھا تھانہ رمنا میں ملزمان کے خلاف ڈی چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔
وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی،عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، انسدادِ دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی ) کے جج طاہرعباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
"کابینہ نے مشاورت کے بعد متفقہ منظوری دی. کابینہ کے فیصلے کو نیب میں تحفظ بھی حاصل ہے.", 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا 342 کا بیان
سٹی42: پاکستان کی عدالتی تاریخ کے منفرد مقدمہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی نے سیکشن 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ بانی نے احتساب عدالت کے 79 سوالات کے جوابات گزشتہ روز دیئے تھے ، آج ان کے جوابات کی تفصیل سامنے آ گئی۔
سیکشن 342 کے بیان کے بعد بانی کی حد تک مقدمہ کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔ بانی کے سوا تمام ملزم اس وقت مفرور ہیں۔ مقدمہ کی شریک ملزمہ بشریٰ بی بی ضمانت پر رہا تھی، انہیں مقدمہ کی ہر سماعت پر طریقہ کار کے مطابق حاضر ہونا تھا لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پشاور چلی گئیں اور وہاں سے عدالت کی سماعتوں مین حاضر نہیں ہوئیں، عدالت نے ان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
قیاس کیا جا رہا ہے کہ طریقہ کار کے مطابق بانی کا 342 کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد عدالت ملزمہ بشریٰ بی بی کو پی پی سی کی سیکشن 87 کے تحت پروکلیمڈ اوفینڈر قرار دے کر عمران خان کی حد تک مقدمہ کا فیصلہ کسی بھی وقت سنا سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کےبانی کے سامنے آنے والے 342 کے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ کا فئیر ٹرائل نہیں ہوا۔
بانی کے الفاظ میں، "جس طرح بھٹو ریفرنس میں فئیر ٹرائل نا ہونے کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی اس طرح میرے کیس میں بھی ہے." واضح رہے کہ آخری گواہ پر جرح کرنے کے لئے بانی اور ان کی شریک ملزمہ کے وکیلوں نے کم و بیش چار درجن مرتبہ وقت حاصل کیا اور جرح نہیں کی جس کے نتیجہ مین عدالت کو سماعتیں ملتوی کر کے نئی تاریخیں دینا پڑیں۔
بانی نے 342 کے بیان میں انگلینڈ میں انگلینڈ کی سرکاری ایجنسی کی طرف سے منی لانڈرنگ کا پیسہ ثابت ہونے کے بعد ریاستِ پاکستان کو منتقل کی جانے والی 190 ملین پاؤنڈ رقم کے ریاست پاکستان کے متعلقہ اکاؤنٹ کی بجائے سپریم کورٹ کے ایک اکؤنٹ مین منتقل ہو جانے کے واقعہ کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا، "استغاثہ کے گواہ کے مطابق متعلقہ بنک نے اکاؤنٹ ہولڈر کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی۔سٹیٹ آف پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ رقم سٹیٹ آف پاکستان کی نہیں تھی۔" تحریری بیان میں بانی نے مؤقف اختیار کیا، "استغاثہ کے گواہ القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل (افسر)نے بیان دیا، القادر یونیورسٹی کے مالی معاملات میں میرا کوئی لینا دینا نہیں."
بانی نے مزید کہا، پراسیکوشن کے اپنے ریکارڈ کے مطابق شہزاد اکبر اور ضیا المصطفی 6 نومبر 2019 کو پاکستان میں تھے۔ استغاثہ چھ نومبر 2019 کو ہی(انگلینڈ کے سرکاری تحقیقاتی ادارہ) این سی اے کے ساتھ کانفیڈنشل ڈیڈ کا دعویٰ کر رہا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نےالزام لگایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اے آر یو کا ریکارڈ نیب نے ضائع کر دیا ، وزیر اعلی مریم نواز ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اے آر یو کا ریکارڈ بھی نیب نے ضائع کر دیا ۔
بانی نے اپنے سابق قریبی ساتھی اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے حوالے سے الزام لگایا کہ " پرویز خٹک کو 9 مئی کیسز سے فری کرکے اسے میرے خلاف گواہ بنایا گیا ." بانی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی کابینہ کے اجلاس میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا تھا۔
بانی نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے 2020 کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں یہ انکوائری بند کردی تھی ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان بھی متفق نہیں تھے کہ یہ انکوائری دوبارہ کھولی جائے۔ پہلے انکوائری افسر یاسر رحمان کے مطابق بھی یہ کیس نیب آرڈیننس کے تحت نہیں بنتا تھا۔ مشرق بنک نے بھی یہی سپریم کورٹ کو بتایا یہ دو فریقین کا معاملہ تھا حکومت پاکستان اس میں پارٹی نہیں تھی۔
پی ٹی آئی کے بانی نے مؤقف اختیار کیا، "پراسیکوشن کے گواہ نے بتایا القادر ٹرسٹ سے میں نے یا میرے کسی فیملی ممبر رشتہ دار نے کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں لیا ."
بانی نے سیکشن 342 کے اپنے بیان مین یہ بھی الزام لگایا, "میرے دور میں مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس چلا اس لئے اس کی تسلی کے لئے میری بیوی کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا."
بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا، " رجسٹرار سپریم کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کا پراسس ہوا ۔ " انہوں نے الزام لگایا کہ استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر نے غیر قانونی طور پر کانفیڈنشل ڈیٹا تک رسائی لی۔ استغاثہ کے تیسرے گواہ اور تفتیشی افسر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔
بانی نے ایک اور الزام لگایا کہسابق وزیراعظم نواز شریف ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو فائدہ دینے کے لیے مسنگ فائل کا ڈرامہ کیا گیا ۔ انہوں نے اپنے بیان مین ان شخصیات کو ملنے والی کسی فائدہ کا ذکر نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ "تین دسمبر 2019 کی میٹنگ میں وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر خزانہ موجود تھے جنہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا ." " فنانس ڈویژن کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے کے حوالے سے معلوم نہ ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ۔
انگلینڈ میں جس ملزم ملک ریاض کی 190ملین پاؤنڈ رقم منی لانڈرنگ ثابت ہونے کے سبب پاکستان کی ریاست کو بھیجی گئی تھی لیکن ریاست کو منتقل ہونے کی بجائے ملک ریاض کو سپریم کورٹ سے ہوئے خطیر رقم کے جرمانہ کی ادائیگی کی غرض سے سپریم کورٹ منتقل کر دی گئی تھی، اس ملزم سے کثیر اراضی اپنے بنائے ہوئے القادر ٹرسٹ کو منتقل ہونے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ "458 کنال زمین نہ مجھے نا میرے کسی فیملی ممبر کو ٹرانسفر ہوئی ." "جب تک (القادر)ٹرسٹ نہیں بنا تھا، (یہ) جگہ ذوالفی بخاری کے نام تھی، پھر القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ان کے وزیر اعظم کی حیثیت استعمال کرتے ہوئے یہ زمین حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں، ان کے تحریری بیان کے الفاظ کے مطابق انہوں نے کہا، " بطور وزیر اعظم القادر ٹرسٹ کی کوئی جگہ لینے یا ڈونیشن لینے کا نا کوئی گواہ نا کوئی ثبوت ہے ." بانی نے مزید کہا، غیر قانونی مالی فائدہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ 190 ملین پاؤنڈ یوکے اور پاکستان منتقلی کے حوالے سے کوئی سہولت نہیں دی۔
بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ "اکاؤنٹ ہولڈرز نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی اکاؤنٹ ڈی فریز کروا کے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقلی کرائی .
اس خطیر رقم کی ریاست کو منتقلی کی بجائے ملزم ہی کے جرمانہ کی ادائیگی کے لئے استعمال کرنے کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے متعلق بانی نے مؤقف اختیار کیا کہ "کابینہ نے مشاورت کے بعد متفقہ منظوری دی. کابینہ کے فیصلے کو نیب میں تحفظ بھی حاصل ہے."
08:11 PM
December 12, 2024
07:42 PM
December 12, 2024
سٹی42کےسینئیر کاپی ایڈیٹر حافظ محمدنعیم انتقال کرگئے
سٹی 42: سینئرصحافی اور سٹی42کے سینئیر کاپی ایڈیٹر حافظ محمدنعیم انتقال کرگئے۔
مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے ،ان کی نماز جنازہ بروز بدھ صبح 10 بجے اندرون لاہور شیرانوالہ گیٹ پر ادا کی جائے گی ۔ مرحوم حافظ نعیم سٹی 42 کے سینئر کاپی ایڈیٹر تھے ۔
26 نومبر کو پی ٹی آئی جن باتوں پر راضی ہوئی کارکنوں کو پتہ چلا تو جوتے ماریں گے، خواجہ آصف
سٹی42: وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر خواجہ محمد آصف نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی مین پی ٹی آئی کو طنزیہ جملوں کے تیروں کے نشانے پر رکھ لیا۔ طنزیہ جملوں سے بھری گفتگو مین خواجہ آصف نے یہ سنجیدہ نکتہ بھی دہرایا کہ پی ٹی آئی شدید اختلافات کا شکار ہے اور بیانیہ سے محروم ہے۔
قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا، پی ٹی آئی اس وقت شدید اختلاف کا شکار ہے ، اس کے رہنماوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
انہوں نے کہا، بشری بی بی کا بیان موجود ہے کہ سب مجھے چھوڑ کر بھاگ گئے ، حالانکہ پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے ،
خواجہ آصٖف نے کہا، پی ٹی آئی کا کوئی بیانیہ نہین ہے، اپنا ایک متفقہ بیانیہ سامنے لائے ۔ ہوائی باتیں کرنا قوم کے اجتماعی شعور کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا، پی ٹی آئی اس وقت شید اختلاف کا شکار ہے ، بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی رکنے کا کہا ۔
خواجہ آصف نے کہا، پی ٹی آئی نے12ہلاک کارکنوں کا دعویٰ کیا لیکن بارہ میں سے کسی کابھی شناختی کارڈ نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا، پی ٹی آئی صوبائی کارڈ کھیل رہی ہے۔ علی امین گنڈاپورکے گارڈز نے اپنے کارکنوں پرفائرنگ کی۔ کرم کےحالات کوچھوڑ کرگنڈاپورنے اسلام آباد پرچڑھائی کی۔اسلام آباد پر تیسری بار ان کی چڑھائی ناکام ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ساری لیڈر شپ اپنے کارکنوں کوچھوڑ کربھاگی۔ بنگلہ دیش بنانےوالےایوب خان کےرشتہ دار آج صوبائی کارڈ کھیل رہےہیں۔
خواجہ آصف نے کہا۔ کےپی پولیس کے اہلکارسادہ کپڑوں میں اسلام آباد لائےگئے تھے،علی امین گنڈاپور3 بار بھگوڑے ثابت ہوئے۔ تین حملوں کی طرح ان کی سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی۔ پی ٹی آئی نے دس سال قبل بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی جو ناکام ہوئی تھی۔ پہلے کی طرح آج بھی سول نافرمانی کی کال مسترد ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے صوبائیت کارڈ پاکستان سے دشمنی ہے۔
خواجہ آصٖف نے کہا، 26 نومبر کو پی ٹی آئی جن باتوں پر راضی ہوئی کارکنوں کو پتہ چلا تو جوتے ماریں گے۔ جب کھڑے رہنے کا موقع آیا تو سب بھاگ گئے ۔ ا للہ تعالی پاکستان کو فسادی ٹولے کے شر سے بچائے ۔
خواجہ آصف نے ملک کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ، خیبر پختونخوا حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں ، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں کونسے ترقیاتی کام کروائے ہیں، ان کے پیسے کہاں جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے سینئیر لیدر نے علی امین گنڈاپور کے متعلق کہا، اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر وفاق میں احتجاج کرنے آجاتے ہیں۔ ان کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، اسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بار بار اسلام آباد پہ چڑھائی کرتے ہیں، ہر بار کارکنوں کو مایوس کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ خدا کے لیے اس ملک میں نفرت کے بیج نہ بوئیں جس کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑے۔
07:09 PM
December 12, 2024
06:49 PM
December 12, 2024
عازمینِ حج کے لیے خوش خبری ،’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری
عثمان خان : عازمین حج کے لیے خوش خبری ،وزارتِ مذہبی امور نے آج تک موصول79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دے دیں
ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں،چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا:
عازمینِ حج درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں،کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پا ئیے ‘‘کا فیصلہ ہوگا،سپانسرشپ حج سکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی،سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے’’پاک حج موبائل ایپ ‘‘ کا استعمال کریں۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کاروائی کے دوران 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا ،صدر اور آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ، سپاہی عارف الرحمٰن شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
صدر مملکت کا دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے
وزیرِ اعظم نے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ،اور آپریشن کے دوران دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار مادر وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں.مجھ سمیت پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے فرض شناس افسران و اہلکاروں پر فخر ہے. مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ، شہید سپاہی عارف الرحمن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 15 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی صلاحیتوں پر ناز ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ناپاک ارادوں کو خاک ملایا۔قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں۔قوم سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
06:23 PM
December 12, 2024
06:14 PM
December 12, 2024
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛15 خوارج ہلاک ،ایک سپاہی شہید
سٹی 42: ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا جس میں 15 خوارج ہلاک جبکہ ایک سپاہی نے شہادت کا جام نوش کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ہوئے ، دوران آپریشن اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سپاہی عارف الرحمان خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ، 32 سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا، سپاہی عارف الرحمن نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی،
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سمبازہ کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی
پنجاب میں چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا
سٹی42: پنجاب میں چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز ن اور عوامی جمہوریہ چین کے ماحول کے تحفظ کے وزیر ہوانگ رن چیو نےبیجنگ میں ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے ماحول کی بہتری ، بائیو ڈائی ورسٹی، وائلڈ لائف اور پلانٹیشن کے تحفظ کے لئے بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔پنجاب کی حکومت اور دارالحکومت بیجنگ کے متعلقہ ادارے مل کر " بیجنگ پنجاب کلین ائیر مشترکہ ورکنگ گروپ" بھی بنائیں گے۔ اس ورکنگ گروپ کے بننے سے پنجاب کی حکومت کے ماحول پر کام کرنے والوں کو بیجنگ کے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے تجربہ سے سیکھنے کا عظیم موقع ملے گا۔
پنجاب کے ماحول کے مسائل پر کام کرنے والے لوگوں کو اس ورکنگ گروپ کے طفیل اپنی مسائل کو سمجھنے اور کام کرنے کی استعداد بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔ پالیسی کوآرڈینیشن، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ذریعہ پنجاب کے عوام بیجنگ کو آلودگی سے بچانے کے عظیم تجربات سے براہ راست فائدہ اٹھا سکین گے۔
عوامی جمہوریہ چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ سسٹم کی تشکیل کیلئے بھی پنجاب کی مدد کرے گا۔
عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر عظیم دوست ملک کے نطام کو سمجھنے کے لئے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ کا یہ دوسرا دن ہے، انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے ماحول کے تحفظ کے اہم ترین شعبہ کے وزیر ہوانگ رن چیو کے ساتھ پنجاب کے مسائل کے تناظر میں اہم بات چیت کی اور چینی دوستوں کے تجربات سے مزید سیکھنے پر اتفاق کیا۔
مریم نواز شریف کی بیجنگ میں دوسری اہم مصروفیات کے دورا ن مریم نواز نے پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ۔
چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کریگا دوسری طرف ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا ۔ اس موقع پر چین کے ماحولیات کے وزیر نے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا ۔
بیجنگ میں مریم نواز کے ساتھ ملاقات کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے وزیر ہوانگ رنچیو نے ماحول کے تحفظ اور ایکو سسٹم کی حفاظت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب میں بائیو ڈائی ورسٹی اور وائلڈ لائف کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نے پنجاب میں "ماڈل شہر " بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چین کے وزیر کو آگاہ کیا۔
چین کی وزارتِ ماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہا۔
وزیر ہوانگ رنچیو سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے آپ کا وژن، کردار ، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں۔ چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی کے حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا
مریم نواز شریف نے بتایا کہ وہ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتی ہیں۔ مریم نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے مارچ 2024 میں وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کا جامع پلان دیا، پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا، چین کے شہری منصوبہ بندی اور سمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔
06:00 PM
December 12, 2024
05:58 PM
December 12, 2024
اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح؛ دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھائیں گے،خواجہ سلمان رفیق
زاہد چوہدری :وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کردیا
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکھٹا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا،اس اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھائیں گے،صوبہ بھر میں اس حوالہ سے سخت قانون سازی کو یقینی بنائیں گے،
یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہوکنز، پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔
یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہوکنز، ڈپٹی کنٹری یو این ویمن جیکوئی کیٹونوٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ پروفیسر زوہرہ خانم ،ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری سمیت دیگر شریک ہوئے
12:22 PM
11 Dec, 2024
12:09 PM
11 Dec, 2024
12:08 PM
11 Dec, 2024
12:08 PM
11 Dec, 2024
11:52 AM
11 Dec, 2024
11:44 AM
11 Dec, 2024
11:37 AM
11 Dec, 2024
11:16 AM
11 Dec, 2024
11:12 AM
11 Dec, 2024
11:04 AM
11 Dec, 2024
10:54 AM
11 Dec, 2024
10:45 AM
11 Dec, 2024
10:36 AM
11 Dec, 2024
10:36 AM
11 Dec, 2024
10:09 AM
11 Dec, 2024
09:56 AM
11 Dec, 2024
09:45 AM
11 Dec, 2024
09:44 AM
11 Dec, 2024
09:40 AM
11 Dec, 2024
09:39 AM
11 Dec, 2024
09:38 AM
11 Dec, 2024
09:32 AM
11 Dec, 2024
09:26 AM
11 Dec, 2024
09:13 AM
11 Dec, 2024
08:53 AM
11 Dec, 2024
08:44 AM
11 Dec, 2024
12:20 AM
11 Dec, 2024
12:13 AM
11 Dec, 2024
11:50 PM
10 Dec, 2024
11:46 PM
10 Dec, 2024
11:44 PM
10 Dec, 2024
11:42 PM
10 Dec, 2024
11:39 PM
10 Dec, 2024
11:33 PM
10 Dec, 2024
11:12 PM
10 Dec, 2024
10:28 PM
10 Dec, 2024
10:11 PM
10 Dec, 2024
10:05 PM
10 Dec, 2024
10:01 PM
10 Dec, 2024
09:11 PM
10 Dec, 2024
09:03 PM
10 Dec, 2024
09:03 PM
10 Dec, 2024
08:11 PM
10 Dec, 2024
07:42 PM
10 Dec, 2024
07:09 PM
10 Dec, 2024
06:49 PM
10 Dec, 2024
06:23 PM
10 Dec, 2024
06:14 PM
10 Dec, 2024
06:00 PM
10 Dec, 2024
05:58 PM
10 Dec, 2024