ویب ڈیسک: لاہور کے حلقہ پی پی 159 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 23598 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں۔
پی پی 159 کےتمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔ فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 23598 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں مہر شرافت علی 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک لبیک کے محمد حسن رضاء نقشبندی 11 ہزار 708 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ حلقہ میں کل 16 امیدوں مد مقابل تھے، حلقہ میں ووٹ کی شرح 36.55 فیصد رہی۔ حلقہ میں کل 61 ہزار 88 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے 880 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔
حلقہ میں پی پی 159 پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 تھی۔
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پئدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو چھٹی ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام تر سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، جبکہ نیم سرکاری دفاتر بلدیاتی کائونسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
وقاص عظیم : ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق ہفتے کے اندر مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.71 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 3.9 ، گھی ، آلو اور کیلے 2 فیصد مہنگے ہوئےایک ہفتے میں مسٹرڈ آئل ، واشنگ سوپ انرجی سیور اور ایل پی جی مہنگی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 3.5 ، آلو 3 اور انڈے 2.4 فیصد سستے ہوئے،اس دوران ، دال چنا ، چاول اور دال ماش سستی ہوئی ۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی
سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے۔
سٹی 42 : خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 43 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ۔
خیبر پختونخواہ میں 9 دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 18 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 دسمبر کی شب ضلع لکی مروت میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے 13 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے موسی خیل اور پنجگور میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، ان دونوں آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔
تیزی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے فتنہ ال خوارج اور بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا ملا۔ خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔
وقاص احمد : 24 گھنٹوں کے دوران 284 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 303 افراد زخمی ہوئے،88 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،215 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
جمال الدین جمالی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا، سوسائٹی مالک کا کہنا تھا کہ تمام جائیداد نیب کو دینے کو تیار ہوں
نیب لاہور نے وقار احمد خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا ،احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے کیس پر سماعت کی،نیب نے ملزم وقار احمد خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم نے اپنی جائیداد نیب کے سپرد کرنے کیلیے مہلت طلب کی ۔
ملزم وقار احمد خان نے کہا میں اپنی جائیداد نیب کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔ نیب کا موقف ہے کہ وقار احمد خان اور عمار احمد خان نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ،شہریوں کو فائلز فروخت کی پھر نہ ان کو پلاٹس دیئے اور نہ ان کی رقم واپس کی،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں متاثرین ہیں۔
ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیچرز ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔
جیسا کہ واٹس ایپ کو 2 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔
میٹاکمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم کالنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کا کام جاری رکھیں گے تاکہ آپ دنیا بھر میں معیاری پرائیویٹ کالز کرسکیں۔
پہلا فیچر
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ایک فیچر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس سے متعلق ہے، اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے 10 نئے ویڈیو کالنگ ایفیکٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے آپ ویڈیو کالز کے دوران اپنی شخصیت کو تبدیل کرسکیں گے۔
دوسرا فیچر
واٹس ایپ دوسرا نیا فیچر گروپ کالنگ سے متعلق ہے اور یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا، اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے۔ ابھی واٹس ایپ گروپ میں کال کرنے پر اس میں سب افراد شامل ہو جاتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے آپ اپنے پسندیدہ افراد سے آرام سے بات کرسکیں گے اور دیگر کو اس علم بھی نہیں ہوگا۔
تیسرہ فیچر
کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی کالنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے ایک نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کالز کرسکیں یا کال لنکس بناسکیں۔
چوتھا فیچر
چوتھا فیچر ویڈیو کالنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا، اس فیچر کے تحت ہائی ریزولوشن ویڈیو ون آن ون اور گروپ کالز کے درمیان نظر آئے گی۔
سٹی42: اسرائیل کی سپریم کورٹ کے سربراہ کی خالی نشسست پر کرنے کے لئے جوڈیشل سیلیکشن کمیٹی کا ایک سال کے تعطل کے بعد ہونے والا اجلاس المناک انجام سے دوچار ہو گیا، اسرائیل کی سپریم کورٹ کے ججوں نے وزیر انصاف لیون کے روایت کے برعکس اقدام کے خلاف احتجاجاً جوڈیشل سلیکشن کمیٹی سے واک آؤٹ کر دیا۔ اسرائیل کے سینئیر ترین ججوں نےجوڈیشل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چھوڑ دیا کیونکہ وزیر نے اس اجلاس میں بیرونی قانونی ماہرین کو مدعو کیا تھا، جو پہلےکبھی نہیں کیا گیا، اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سربراہ کے انتخاب کے لیے دیرینہ سنیارٹی سسٹم کو ختم کرنے کے لیے رائے شماری کرنا تھی۔
سپریم کورٹ کے تینوں جج جو اسرائیل کی جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہیں، جمعرات کو پینل کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جب فورم کی سربراہی کرنے والے وزیر انصاف یاریو لیون نے بیرونی ماہرین کو کچھ غیر قانونی طریقوں پر اپنی رائے دینے کے لیے مدعو کیا جن کی حکومت تلاش کر رہی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کے الیکشن پر اثرانداز ہو سکے۔
تینوں جسٹس، قائم مقام سپریم کورٹ کے صدر اسحاق امیت اور جسٹس ڈیفنی بارک ایریز اور نوم سوہلبرگ، وزیرِ انصاف لیون کی جانب سے "بیرونی اعداد و شمار" پیش کئے جانے کے بعد میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
تینوں ججوں نے بعد ازاں وزیر انصاف لیون کو خط لکھا جس میں بیرونی ماہرین کی دعوت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیٹی نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا اور "ہمیشہ ایسا ہی رہا ہے، اور ہمارا موقف ہے کہ ان انتظامات کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔"
چونکہ لیون کی عدالتی بحالیجزوی طور پر احتجاجی تحریک اور 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے، پچھلے سال رک گئی تھی، وزیر نے سپریم کورٹ کا نیا صدر مقرر کرنے یا عدالت میں جج کی خالی نشستیں بھرنے سے انکار کر دیا ہے۔
لیون پچھلے دو سالوں سے عدلیہ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سنیارٹی کے نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ سخت گیر قدامت پسند یوزف ایلرون کو صدر مقرر کیا جا سکے۔ وزیر انصاف لیون سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر جسٹس اسحاق امیت کے انتخاب کو روکنے کی کوشش میں پچھلے 13 مہینے سے انتخاب کو ہی لٹکا رہے ہیں اور اس دوران سپریم کورٹ کا کام ججوں کی کمی کے سبب متاثر ہو رہا ہے۔
جسٹس اسحاق امیت، سپریم کورٹ کے صدر کے لیے امیدوار ہیں، انہیں ایک لبرل منصف تصور کیا جاتا ہے۔ اور سنیارٹی سسٹم کے تحت بھی وہی اس عہدے کے لیے اگلے نمبر پر ہیں، جب کہ ایک قدامت پسند، سہلبرگ نائب صدر کے لیے اسی طرح اگلے نمبر پر ہیں۔ عدالت کے ترجمان نے مزید کہا کہ جج "خراب تاثر" دینے سے احتراز کرتے ہوئے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
جسٹس اسحاق امیت اکتوبر میں قائم مقام صدر بن گے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے قائم مقام صدر اوزی ووگلمین کی جگہ عہدہ سنبھالا، جن کو خود یہ کام اس لیے ملا تھا کیونکہ لیون نے عدالت کے سابق سربراہ ایستھر ہیوت کی ریٹائرمنٹ کے بعد ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اس انکار کے نتیجہ میں اوزی وو گلین قایم مقام صدر کی حیثیت سے ہی کام کرتے کرتے رہٹائر ہو گئے۔
وزیر انصاف کے زیر اثر جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جج اس لیے چلے گئے کیونکہ سنیارٹی سسٹم کے استعمال سے متعلق بحث میں ان کے مفادات کا ٹکراؤ تھا، جس کے تحت سب سے زیادہ سال عدالت میں انصاف کرنے والا واحد امیدوار صدر کے لیے نامزد ہوتا ہے۔
کمیٹی نے پہلے ہی سماعتوں کو نشر کرنے کے لیے لیون کی انتہائی غیر معمولی درخواست پر طویل غور و خوض کیا، ایسا کچھ جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور بتایا کہ اس کے لیے کمیٹی کے ضوابط میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔
ججوں نے لیون کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ وہ کمیٹی کے مباحث کو نشر کرنے کے بھی مخالف ہیں کیونکہ اس سے کارروائی کی رازداری کو نقصان پہنچے گا اور اس کا "سرد اثر" پڑے گا۔
سپریم کورٹ اپنی حیثیت میں ہائی کورٹ آف جسٹس کے طور پر جمعرات کو لیون کے خلاف توہین عدالت کے حکم کی درخواست پر سماعت شروع کرنے والی تھی، جب وہ پچھلی جوڈیشل سلیکشن کمیٹی میں سپریم کورٹ کے نئے صدر کی تقرری کے لیے ووٹ طلب کرنے میں ناکام رہے تھے۔ عدالت نے ستمبر میں لیون کو حکم دیا تھا کہ وہ نئے صدر کے لیے ووٹنگ کریں، جو نومبر میں کسی وقت ہونا تھا۔
وزیر انصاف یاریو لیون کے بلائے ہوئے "ماہرین" کے جانے کے بعد ججوں سے دوبارہ سماعت میں شامل ہونے کی توقع تھی۔
پیر کو، جسٹس امیت نے لیون کو ایک خط بھیجا، جس میں ان سے عدلیہ میں اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ یہ نوٹ کیا کہ وزیر نے گزشتہ چھ ماہ سے ان سے اور ان کے پیشرو سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
لیون کو لکھتے ہوئے، جسٹس اسحاق امیت نے کہا کہ عدالت کے صدور اور سینئر ججوں، سپریم کورٹ اور نیشنل لیبر کورٹ کے رجسٹراروں کے لیے تقرریوں کی ضرورت ہے۔ اور یہ کہ مختلف قانونی کمیٹیوں کے ارکان کو منتخب کیا جانا چاہیے - ان سب کے لئے ان (قائم مقام چیف جسٹس ) میں اور وزیر انصاف کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
"جب سے میں نے سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر کے طور پر اپنا کردار شروع کیا ہے، میں نے آپ کے ساتھ باقاعدگی سے ہفتہ وار ملاقاتیں کرنے کی درخواست کی ہے، جس کا مقصد عدالتی نظام کے مناسب کام کو یقینی بنانا اور اسرائیل میں عوام کو قانونی خدمات فراہم کرنا جاری رکھنا ہے۔ بدقسمتی سے، ان درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا، "امیت نے لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تقریباً نصف سال تک، جون 2024 سے، جب آپ نے صدر ووگل مین کے ساتھ باقاعدہ ورکنگ میٹنگز کا انعقاد بند کر دیا، اہم مسائل جمع ہو گئے ہیں جن پر مشترکہ توجہ کی ضرورت ہے، جن پر فی الحال پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔"
امیت نے لیون کو بتایا، "یہ صورت حال قانونی نظام کی مناسب کارروائیوں اور عدالتوں کے سامنے آنے والوں کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچا رہی ہے۔"
لیون نے قدامت پسند قانونی ماہرین تعلیم کو مدعو کیا۔ تالیہ اینہورن، ڈاکٹر۔ شوکی سیگیو اور پروفیسر۔ گیڈی سپیر، سخت گیر قدامت پسند ایم کے اور کنیست آئین، قانون اور انصاف کمیٹی کے چیئرمین سمچا روتھمین کے ساتھ مل کر، کمیٹی کے مباحث کو نشر کرنے کے لیے لیون کی تجاویز پر رائے دینے اور روایتی سنیارٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے نئے صدر کا تقرر کرنے یا نہ کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وہ لیون کی مدد کریں لیکن ججوں نے اس حرکت کا سخت برا منایا اور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
لیون کے قریبی ذرائع نے عبرانی میڈیا میں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جسٹس امیت واپسی میل کے ذریعے "خود کو خط "بھیج سکتے ہیں۔ درحقیقت، وقت آ گیا ہے کہ احکامات کے بغیر اور معاہدے کے ساتھ کام کیا جائے۔ جب سہولت ہو تو مشترکہ کام اور جب سہولت ہو عدالتی حکم نامے جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘
تبصرے کا حوالہ ستمبر کے ہائی کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کا ہے کہ لیون کو جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کو بلانا چاہیے اور ایک سال تک ایسا کرنے سے انکار کرنے کے بعد جلد از جلد سپریم کورٹ کے لیے نئے صدر کا انتخاب کرنا چاہیے۔
حسن علی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لیاقت بلوچ کو فون کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں ملاقات کی دعوت دی ۔
علی امین گنڈا پور کی لیاقت بلوچ سے ملکی بگڑتی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔
لیاقت بلوچ نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے ،جج حضرات اپنی تقسیم سے صورتحال کو گھمبیر نہ بنائیں
سٹی 42 : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 ملزموں کو نوٹسز جاری کر دیے ۔
نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں ۔ ملزموں میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سےپہلے بھی 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، ان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان تمام ملزمان کو 13 دسمبر (آج) طلب کیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے ۔ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
عابد چوہدری :مصری شاہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزموں گرفتار کرلیے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈولفن ترجمان کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزموں کو پنج پیر روڈ کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزموں کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موبائل، موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی،ملزموں ریکارڈ یافتہ ہیں، عظیم، سجاول قانونی کارروائی کیلئےتھانہ مصری شاہ کے حوالےکردیا گیا
لوہاری گیٹ پولیس نے 2موٹرسائیکل چور پکڑ لیے
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور موٹر سائیکل 2چوروں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ عمر عرف سمیر اور اس کے ساتھی زاہد شامل ہے ۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزموں سے 23موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ملزموں نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔
وقاص احمد:مزنگ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو مکان کرایہ پر لیکر دیا تھا،ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا،ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کیخلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیر برائے توانائی عزت مآب دلیر جمعہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مواصلات خصوصاً زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر برائے توانائی عزت مآب دلیر جمعہ نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب دلیر جمعہ پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔
وزیراعظم نے جناب دلیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنے دورہء تاجکستان اور تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمان سے ریاض اور باکو میں اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں/معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ ان پر بروقت عمل درآمد سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تاجکستان کے وزیر نے پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں کاسا-1000 سمیت علاقائی روابط کے دیگر منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ دونوں فریقین نے مواصلات خصوصاً زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
سٹی42:اسرائیل کی سپریم کورٹ کے سربراہ نے نیتن یاہو کی حکومت پر عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کی شدید الفاظ مین مذمت کی اور کہا کہ "عدالتی اتھارٹی اپنی ادارہ جاتی لچک کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں مضبوط کھڑی رہے گی۔"
اسرائیل کی سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر اسحاق عمیت نے ایک غیر معمولی تقریر میں نیتن یاہو حکومت اور اس کے وزیر انصاف یاریو لیون کی اس بات پر تنقید کی کہ انہوں نے اسرائیلی ایسوسی ایشن فار پبلک لاء میں ایک عوامی تقریر میں "عدلیہ کی آزادی" کو مجروح کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات کی۔
وزیر انصاف لیون کے تبصرے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آئے جس میں لیون کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر سپریم کورٹ کے نئے صدر کے تقرر کے لیے ووٹ کا انعقاد کرے۔
جواب میں لیون نے عدالت کو آمریت قرار دیا اور یہ بتانے میں ناکام رہے کہ آیا وہ (سپریم کورٹ کے سربراہ کے تقرر کے لئے ووٹنگ کے) اس حکم کی تعمیل کریں گے ، بجائے اس کے کہ عدلیہ کو بے اثر کرنے کے حکومتی ایجنڈے کو واپس لایا جائے، اس طرح ایک مکمل طور پر پھیلے ہوئے آئینی بحران کے خدشات کو بحال کیا جائے۔
"بالکل ان دنوں میں، ہم عدلیہ کی ادارہ جاتی آزادی اور اختیارات کی علیحدگی کی بنیادوں کو ختم کرنے کے بارے میں حقیقی تشویش کی حد تک ، عدلیہ کی طاقت کو کمزور کرنے اور اسے محدود کرنے کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں - "۔
عدلیہ کے قائم مقام سربراہ جسٹس اسحاق امیت نے نیتن یاہو کے وزیر لیون کے عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے ۔ جس سے حکومت کو عدلیہ پر کنٹرول مل جاتا، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، وزراء اور کنیست کے ارکان کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ؛ ججوں کے لیے ریاستی محتسب کے تقرر پر کنٹرول حاصل کرنے کی حکومتی کوششیں؛ لیون کا امیت اور ان کے پیشرو سے نصف سال سے زیادہ عرصہ سے ملاقات سے انکار؛ ریاستی بجٹ کے ذریعے ملک بھر کے بنچوں پر عدالتی عہدوں کو کم کرنے کے لیے لیون کی کوششیں؛ اور خود سپریم کورٹ کے نئے صدر کی تقرری کے عمل میں لیون کی سست روی کے ایشوز کا ذکر کیا۔
"یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایگزیکٹو برانچ نے عدلیہ کے اندرونی نظم و نسق اور اس کے وسائل کی تقسیم کے طریقے میں اتنی کھلی مداخلت کی ہے،" جسٹس عمیت نے طوفان برپا کرنے والے انداز سے کہا۔
"اور تکنیکی اصطلاحات آپ کو بے وقوف نہ بننے دیں: عدلیہ کی ادارہ جاتی طاقت کو نقصان پہنچانا عدلیہ کے اختیار کو نقصان پہنچا رہا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کی ذمہ داری پوری عوام پر ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "عدالتی اتھارٹی اپنی ادارہ جاتی لچک کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں مضبوط کھڑی رہے گی۔"
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک : 2024 میں پائیدار کار برانڈز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرکے سوُباروُ نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
کنزیومر رپورٹس کی جانب سے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی گئی ، جس کے مطابق 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست ’سوبارو‘ ہے، دوسرے نمبر پر ’لیکسس‘، تیسرے نمبر پر ’ٹویوٹا‘ اور چوتھے نمبر پر ’ہونڈا‘ ، پانچویں نمبر پر ’ہونڈا اکیورا‘، چھٹے نمبر پر ’مزدا‘ ، ساتویں نمبر پر ’آڈی‘ اور آٹھویں نمبر پر ’بی ایم ڈبلیو‘ رہی ۔ اس کے علاوہ صارفین نے 9واں نمبر ’کیا‘ اور10 واں نمبر ’ہنڈائی‘ کے نام کیا ۔
کنزیومر رپورٹس کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ اس بار کنزیومر پراڈکٹس کے زیر اہتمام سال 2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔
مام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات شامل ہیں۔اس سروے میں سبسکرائبرز اپنی خریدی ہوئی کاروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں۔ اراکین ایک سوالنامہ پُر کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ فہرست صرف پائیداری کی بنیاد پر کنزیومر رپورٹس کے سروے کے بعد ترتیب دی گئی ہے جبکہ دنیا کی بہترین گاڑیوں اور ان کے مالکان کے مطمئن ہونے کے اعتبار سے فہرست مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
علی ساہی:پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ 33ہزار989 نئی وردیاں سلوا لی گئیں۔ مرد اہلکاروں کیلئے1لاکھ 26ہزار سےزائدیونیفارم بنوائے گئےجبکہ خواتین اہلکاروں کیلئےساڑھے7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائے گئے۔ نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9یونٹس کو دی جائیں گی۔لاہور پولیس کو 31ہزار205 وردیاں دی جائیں گی۔شیخوپورہ پولیس کو 3ہزار125 وردیاں،گوجرانوالہ کو5740،راولپنڈی پولیس کو 8646،سرگودھا کو 3ہزار 368،فیصل آباد پولیس کو 7ہزار 824 ملتان پولیس کو 5331،بہاولپور پولیس کو 3001 وردیاں دی جائیں گی۔ اسی طرح ڈی جی خان پولیس کو 2ہزار 465وردیاں ملیں گی،ٹیلی پنجاب کو 6ہزار 149،ایم ٹی پنجاب کو 1299وردیاں ملیں گی،سی پی او 150،پی سی سہالہ 616،پی سی ٹی لاہور 511 وردیاں دی جائیں گی۔ اے آئی جی لاجسٹک نےتمام سربراہان کوفوکل پرسنزمقررکرنےکامراسلہ جاری کردیا۔
سٹی42:نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا،نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے،چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔
جیند ریاض:سرپلس اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری،ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرنے کا اختیار سی ای اوز کو مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائےگی،سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں کے دورے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ سیکرٹری سکولز کی بجائے ڈائریکٹ میرے حکم کی تکمیل کی جائے،سیکرٹری ایجوکیشن نے نہیں میں نے آپ کو تعینات کیا ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام سی ای اوز کو ہدایت جاری کردیں۔
ویب ڈیسک: ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے خوشخبری آگئی، دنیا کے بلند ترین ہارٹ ایئر بیلون کو پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاحتی مقام پر لانچ کردیا گیا۔
ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقام بالاکوٹ میں پاکستان کے پہلے ہاٹ ائیر بیلون کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ یہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
بیلون پائلٹ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کو اب بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں، وہ ہاٹ ائیر بیلون میں بیٹھ کر دریائے کنہار سمیت کاغان ویلی کے بلندو بالا سیاحتی مقامات کے دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ ہاٹ ایئر بیلون رائیڈز پیشہ ورانہ کمپنیاں چلاتی ہیں جو اپنے صارفین کو محفوظ اور پرلطف تجربات فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ یہ کمپنیاں جدید آلات استعمال کرتی ہیں اور سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں، تاکہ مسافر پرواز کے دوران اپنی حفاظت اور آرام کے بارے میں پراعتماد رہ سکیں۔
اس سے قبل ترکی، تھائی لینڈ اور چائنہ جیسے ملک دنیا بھر سے ہاٹ ائیر بلوننگ کے ذریعے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
وسیم احمد:قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
عماد وسیم نے بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ لے لوں، دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹ پہنی تو وہ لمحات میرے لئے یادگار رہیں گے۔
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ سپیکر کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے مذاکرات کے لیے نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہی ہوں گے ایک کمیٹی بنا دی ہے جب حکومت راضی ہو گی تب مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل سے میڈیا میں ڈائیلاگ اور مذاکرات کی بات چل رہی ہے میں،سپیکر کے پاس صرف فاتحہ خوانی کیلئے گیا تھا وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ مذاکرات کی خبریں غلط ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ میں پھر سوال کرتا ہوں 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟ جبکہ آئین پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے سے متعلق قانون آئین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔ ہمارے ایک رکن کو استعفیٰ دینے کیلئے زبردستی بلایا گیا۔
عابد چودھری: ہڈیارہ پولیس کی حراست سے منشیات فروش فرار ہو گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نعیم کو حوالات کی بجائے کرسی پر ہتھکڑی لگا کر بٹھایا گیاتھا،ملزم نعیم کرسی اور ہتھکڑی سمیت تھانے سے فرار ہو گیاملزم نعیم کومحررسہیل کے کمرے میں سنتری صداقت کی نگرانی میں بٹھایا گیا۔
ملزم کے فرار ہونے پرنائٹ محرر سہیل اور اہلکار صداقت بھی تھانے سے فرار ہو گئے,ہڈیارہ پولیس نے پیٹی بھائیوں سمیت ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے،15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی نے ترسیلاتِ زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے،حالات جوں کے توں رہے تو کال پر عمل درآمد ہو گا۔
اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی، پاکستان تحریکِ انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں، ملک کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا تھا کہ حکومت تکبر اور رعونت سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔
ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مذاکرت میں کیا ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں ابھی تو سیاسی صورتحال بہت خراب ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چودہری کہہ چکے ہیں کہ میری سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے۔
جمال الدین: نو مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ودیگر اشتہاری قرار۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے مراد سعید ،واثق قیوم ،زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی ،رئیس احمد اشتہاری کو بھی اشتہاری قرار دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزموں کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے دو مقدمات میں پولیس کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کی،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کئے ملزمان گرفتاری کے ڈر روپوش چکے۔
(ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے لیکن ان کا ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کا عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،سیاسی مافیا کو عمران خان مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آرہی ہے،جعلی حکومت نے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، جعلی حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے فوج اور عوام کے درمیاں تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی مافیا کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آرہی ہے لیکن سابق وزیراعظم ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، جعلی حکومت کا یہ اقدام جمہوریت پر شب خون مارنے کی ایک اور کوشش ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے سول نافرمانی پر آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ ملٹری ٹرائل کی حمایت کررہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت پی ٹی آئی کے بغض میں ہر حد تک جانے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔
ویب ڈیسک: مشہور تامل فلم پشپا کے اداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہلاکت کا افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔
واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، اللو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اب اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر پولیس، سینٹرل زون، حیدر آباد پولیس، اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد اللو ارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
عرفان ملک:پی ٹی آئی کا احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا،وزیر اعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس نےرپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف ٹاسک فورس نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔ سائبرکرائم ونگ نےلاہورسمیت دیگر اضلاع میں 71 ایف آئی آرز کا اندراج کر لیا،سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 52 ایف آئی آرز کا اندراج کیا۔ کراچی میں 16، سکھر 4اور حیدر آباد میں 7 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے بھی 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملک بھر میں پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف ابتک 154مقدمات کا اندراج ہو چکا۔ایف آئی اے نے ملک بھر میں ابتک 30 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے نےملزمان کی گرفتاریوں کیلئے161ریڈزکیں ،ٹاسک فورس کے پاس ابتک 249 انکوائریاں زیرتفتیش ہیں جن پرمقدمات کا اندراج ہو گا۔
جی ہاں اگر آپ سوشل میڈیا جھوٹ پھیلائیں گے تو کہیں نہیں سیدھے جیل جائیں گے ، لیکن سچ جھوٹ کا فیصلہ کون کرے گا بسا اوقات ایک فریق کا سچ فریق ثانی کے لیے جھوٹ ہوسکتا ہے ہماری عدالتوں میں کیا ہوتا ہے وکیل ایک دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ایسے ایسے جھوٹ تراشتے ہیں کہ شیطان بھی پناہ مانگتا ہوگا (چند ایک کو نکال کہ ) میں کبھی کبھی سوچتا تھا کہ کیا وکیلوں سے بہتر بھی کوجھوٹ تراش سکتا ہے تو میرا دماغ ہمیشہ جواب دیتا نہیں کوئی نہیں جو ان کی ہمسری کرسکے یہ تو بھلا ہو سوشل میڈیا کا کہ ان کے آنے کے بعد وکیل کہیں پیچھے رہ گئے اور اب سوشل میڈیائی جھوٹے دیو اس جھوٹ کی وادی کے سب سے بڑے دیو ہیں اور وکلاء کے بھی "پیو" یعنی باپ ہیں ، لیکن میں یہاں وکلاء کی وکالت کرنے کے لیے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز جو خود کو صحافی بھی سمجھتے ہیں متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت ایک ایسا قانون لارہی ہے جس کی مدافعت میں کوئی صحافی تنظیم یا کلب بھی باہر نہیں نکلے گا اور آپ سزا کے حقدار بن جائیں گے ۔
صحافی کی بھی کیا زندگی ہے بسا اوقات بیچارہ جسے خبر سمجھ رہا ہوتا ہے وہ کسی کا ایجنڈا بھی ہوسکتا ہے یہ سب کبھی کتابوں میں لکھا پڑھا جاتا تھا خاص کر دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کے جنرل گوئبل کو جھوٹ پھیلانے اور اسے سچ بنانے کا استعارہ بنایا گیا ،ہم نے اس کا عملی مظاہرہ 2011 کے بعد عملی صحافت میں اسوقت دیکھا جب نیا نیا سوشل میڈیا ابھر رہا تھا ابھی روائتی میڈیا ہی پروان چڑھا تھا لیکن اس کے بعد جنرل( ر) پاشا اینڈ کمپنی نے آہستہ آہستہ صحافیوں میں وہ خبریں انجیکٹ کرنا شروع کیں جن کا ماخد جھوٹ پر مبنی ہو ، 2018 سے قبل یہ کام جنرل فیض حمید اینڈ کمپنی نے اپنے ہاتھ میں لیا سوشل میڈیا عوام میں اپنی جگہ بنا چکا تھا جس کی بنا پر ایسے افراد کو تلاش کیا گیا جو اگریسیو اور خبر کو بلا تصدیق پھیلانے کے ہنر سے واقف ہوں اس مقصد کے لیے جن نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا اُن میں عمران ریاض بھی شامل تھے ان سمیت تمام نوجوانوں کو ایسی جعلی فائلز ایسے مقامات دوسرے الفاظ میں جعلی جھوٹ کی جنت ( ویسی ہی جیسی تاریخی شخصیت حسن بن صباح سے منسوب ہے، جو 11ویں صدی میں نے بنائی تھی ۔ حسن بن صباح نے اپنے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے اور پیروکاروں کو نیکی و بدی کے تصور سے بے خوف بنانے کے لیے ایک جنت نما باغ بنایا تھا ،یہ باغ بہت خوبصورت تھا اور اس میں شراب، حسن، موسیقی اور دیگر دنیاوی لذتوں کا انتظام تھا۔ حسن بن صباح نے اپنے پیروکاروں کو منشیات (خاص طور پر بھنگ یا افیون) دی، اور انہیں یقین دلایا کہ وہ مرنے کے بعد اسی جنت میں جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پیروکار موت سے بے خوف ہو کر دشمنوں پر قاتلانہ حملے کرنے کے لیے تیار رہتے تھے)
دکھائی گئیں ان کو افیون بھنگ کا تو نہیں البتہ ڈالرز میں کمائی کا راستہ دکھایا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ کامیاب ہوئے تو ایک ایسے پاکستان میں ہوں گے جو پرانا نہیں نیا پاکستان ہوگا جنت نظیر پاکستان ڈالرز میں کمائی اور شہرت کی بلندیاں اور "بڑے گھر " سے تعلقات اور کیا چاہیے لہذا اس ملک میں سوشل میڈیا پر جھوٹ کا وہ ننگا ناچ ناچا گیا کہ سچ کہیں دور دبکا بیٹھا رہ گیا ، لیکن دیر آئد درست آئد کے مصداق اب حکومت کو خیال آہی گیا ہے کہ فیک اور جھوٹی خبروں کے حوالے سے ایسی سزائیں تجویز کر دی گئی ہیں جس کے بعد اگر کسی خبر پر جھوٹ کا شائبہ یا ایسی خبر جس کے بارے میں یہ یقین ہو کہ اس کے ثبوت نہیں ہے اس پر سزائیں دی جائیں گی ۔ اس حوالے سے جو قانون سازی کی جارہی ہے اس کے مطابق فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی، سائبر کرائم ترمیمی بل تیار ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی کریک ڈاون کا بھی آغاز کردیا گیا ہے خبر یہ ہے کہ آج آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے ماہر "ٹرولز " کو طلب کیا ہے جنہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے فیک نیوز پھیلائیں انہیں طلب کیا گیا ہے جنہیں طلب کیا ان میں مبینہ ملزم صبغت اللہ وِرک، محمد ارشد ، عطاالرحمن، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک شامل ہیں، وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ان پر الزام ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔ جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، میں نے یہ لکھا ہے کہ ایک کا سچ دوسرے کا جھوٹ اور ایک جھوٹ کسی کا ایجنڈا بھی ہوسکتا ہے اگر آپ کے پاس کسی خبر کا کوئی ثبوت نہیں تو نا پڑیں کسی پنگے میں، اب فیض حمید جیسا کوئی حسن بن صباح اور ففتھ جنریشن وار جیسی کوئی جنت موجود نہیں ہے خواہ مخواہ عمران ریاض اور صدیق جان للی بننے کی ضرورت نہیں ۔ صورتحال ہے کیا ؟ اس کا اندازہ آپ کو اس خبر سے ہوگا ، سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات ، ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایک لاکھ سے زائد شکایات موصول، رواں سال سائبر کرائم ونگ کو 1 لاکھ 23 ہزار 893 شکایات موصول ہوئی، تمام شکایات میں 68 ہزار 627 شکایات کی تصدیق ہو سکی، تمام درخواستوں پر 16 ہزار 555 شکایات پر انکوائری شروع کی گئی ہے ، تمام انکوائریز میں 1044 کیسز رجسٹرڈ کر کے 1382 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، رواں سال ایف آئی اے نے تا حال 24 افراد کو سزا دلوا کر کیسز مکمل کیا گیا ہے ، اور اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں 1 لاکھ 52 ہزار 136 شکایات موصول ہوئی تھیں ، سال 2023 میں 2ہزار 7 افراد کو گرفتار کر کے 92 کو سزا دلوائی گئی۔ اب آپ کی مرضی آپ ٹک ٹاک پر ناچ گا کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو ٹھیک لیکن اگر آپ جھوٹ پھیلا کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو یہ اس ملک میں رہتے ہوئے تو ممکن نظر نہیں آتا ۔
جیند ریاض :نان پرفارمنگ سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے مستقل ٹی او آربنائےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے لئے اساتذہ کے نمائندوں و محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کمیٹی کی تجاویز پر 100 سے کم تعداد والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔
ٹائم سکیل پروموشن، سروس و پروموشن رولز میں خامیوں کا خاتمہ کیا جائے گا،رکاوٹوں کا خاتمہ، ایجوکیٹرز کی مستقلی، ٹرانسفر پالیسی میں خامیوں کا خاتمہ ہوگا،ریشنلائزیشن کے عمل کے ساتھ ساتھ سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کی رہائش،صحت کی سہولت،گروپ انشورنس کوبہتربنانےکیلئےاقدامات کیےجائینگے،اساتذہ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری خارجہ کو امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،دورانِ سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے۔
عدالت نے کہا کہ وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب کی گئی تھی۔ ملزم اشفاق کی کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق ملزم سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم اشفاق کو انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہائی پروفائل ملزموں کی عدم حاضری پر سانحہ 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، خاتون رہنماء عالیہ حمزہ اور دیگر کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی رہمنا صنم جاوید عدالت میں پیش نہ سکے، پی ٹی آئی ایم این اے شفقت عباس ایڈووکیٹ نے عمر ایوب اور صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت میں جمع کروائی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مقدمہ کی بریت کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف میانوالی، کمر مشانی اور عیسیٰ خیل میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے اور حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
بسام سلطان : ڈی سی لاہوربنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت ہیئر کا دورہ کیا،ڈی سی نے بنیادی مرکز صحت انتظامیہ سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی ،اُنہوں نےادویات کی فراہمی و سٹاک، ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری، مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت انتظامیہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔
سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت میں نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا،اُنہوں نےمعیاری میٹیریل استعمال کرنےاور جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔
ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کی کٹوتی سے بچنے کیلئے صوبوں سے 150 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ بجلی کی کٹوتی اور قومی معیشت کو ہونے والے مالی نقصان سے بچنے کے لیے واجب الادا 150 ارب روپے کے بجلی کے بل ادا کریں، رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے اپنے الگ الگ خطوط میں چاروں وزرائے اعلیٰ سے ان کے محکموں کے واجبات کی ادائیگی میں مدد کے لیے ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے پاس دستیاب محدود مالی وسائل کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھنا بہت مشکل ہوگا، واجبات ادا نہ ہونے سے وفاقی حکومت کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے نتیجے میں گردشی قرضے بڑھتے ہیں جو ہماری معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔
ان خطوط کے مطابق رواں سال ستمبر تک 59.68 ارب روپے کی ادائیگیوں کے ساتھ سندھ سرفہرست ہے، اس کے بعد بلوچستان کی طرف 39.6 ارب روپے اور پنجاب کے 38.01 ارب روپے واجب الادا ہیں، خیبرپختونخوا پر بجلی کی ادائیگی کی مد میں سب سے کم 8.88 ارب روپے واجب الاد ہیں۔
اویس لغاری نے وزرائے اعلیٰ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاور یوٹیلیٹی کمپنیوں کو موثر خدمات کی فراہمی کی طرف واپس لانے کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات شروع کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے روڈ میپ کا ایک اہم شعبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی صحت کو مستحکم کرنے سے متعلق ہے، لیکن اس کا انحصار زیادہ مالی وسائل پیدا کرنے اور انسداد چوری اور بقایا واجبات کی وصولی پر مرکوز ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ چکے ہیں۔
زاہد چودھری : پنجاب پبلک سروس کمیشن سے3ہزارنرسزکی سلیکشن کاعمل مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کےذریعےسلیکٹ ہونےوالی نرسزکانوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔ نرسز کی ہسپتالوں میں تعیناتی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا،ہزار نرسز کی سلیکشن سے ہسپتالوں میں کمی کو دور کیا جائے گا۔
خان شہزاد:شہر لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کم قیمت پر دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کمی جاری ہے اور گھی و آئل کا بحران بھی بدستور برقرار ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے اور سامان کی کمی کے باعث شہریوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بسیم افتخار:کراچی میں چائے کی پتی بھی مہنگی ہوگئی,کھلی چائے کی پتی کی قیمت میں 200روپے تک کااضافہ ہوگیا تووہیں حکومت نے چائے کی پتی کی فی کلوقیمت 1200روپے کلومقرر کردی۔
تفصیلات کےمطابق دکانداروں کا کہنا تھا کہ چائے کی قیمت مقر کرنے سے 1ہزار روپے کلووالی چائے 12سو روپے کلوہوگئی،چائے کی قیمتوں میں اضافہ کی اہم وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی بھی ہے۔
حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے چائے کی قیمتیں کم ہوسکیں ،چائے کی پتی مہنگی ہونے سے فروخت کم اور کاروبارمتاثر ہوتاہے،چائے تنزانیہ ،کینیااور دیگرافریقی ممالک سے درآمدکی جاتی ہے۔
درنایاب:لاہوریوں کیلئے خوشخبری ،پرانے راوی پل کی سنی گئی پرانے راوی پل کی تعمیر و بحالی،تزئین و آرائش کی منظوری دید ی گئی۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 22کروڑ کےفنڈز کی منظوری دی،فنڈز سے نئی سفالٹ کارپٹنگ ، ایکسپینشن جوائنٹس نئے لگائے جائیں گے۔ایل ڈی اے نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو بھجوائی تھی۔ پنجاب کابینہ سےایل ڈی اے کےپرپوزل کو منظور کیا گیا ،ایل ڈی اے نے موجودہ فور لین ٹریفک کیلئے برج کی تعمیر و بحالی تجویز کی تھی۔اس وقت چار لین ٹریفک جبکہ 2لین میٹرو بس کے لئے مختص ہیں۔ بھاری ٹریفک کے گزرنے سے پرانا راوی برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔راوی برج پر ایکسپیشن جوائنٹس بھی اپنی مدت پوری کرچکے۔ایل ڈی اے منظوری کے بعد پی سی ون پی اینڈ ڈی بھجوائے گا۔ منصوبے کی فنڈنگ حکومت پنجاب سے لی جائے گی۔پل کی تعمیر و بحالی کا کام ایک ماہ میں ایل ڈی اے کرے گا۔
ویب ڈیسک : جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر میں منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
اے این ایف نے 11 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 712.938 کلو گرام منشیات برآمد کی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اے این ایف حکام نے اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 19 گرام آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔
اے این ایف کی دیگر کارروائیاں حکام نے کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس برآمد کرلی۔ اسی طرح اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔
اُدھر لاہور ائرپورٹ پر کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 199 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
دریں اثنا چمن کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 500 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں چونیاں بائی پاس قصور میں فیکٹری کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو چرس اور 45.6 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 38 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شامکوٹ موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اُدھر درہ آدم خیل کوہاٹ سے 6 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب گاڑی سے 1.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ جی ٹی روڈ راولپنڈی سے ملزم سے 950 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔
مختلف کارروائیوں میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عابد چودھری:غیرنمونہ غیرقانونی فینسی پلیٹس لگانےمیں موٹر سائیکل سوارسرفہرست،جعلی فینسی غیرقانونی غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،صوبہ بھرمیں گزشتہ5ہفتوں سےجاری مہم میں1لاکھ24ہزارسےزائدچالان کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ نےبلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےکےاحکامات جاری کردیے، 75ہزارسےزائدموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کیساتھ چھیڑچھاڑپر 1کروڑ50لاکھ80ہزارکےجرمانے نمبرپلیٹس میں چھیڑچھاڑیا ردو بدل کرنےپر13ہزارسےزائدموٹرسائیکلوں کوبندکیاگیا۔ 12ہزارسےزائدکاروں کوغیرنمونہ فینسی نمبرپلیٹس لگانےپر60لاکھ سےزائدکےجرمانے،5600سےزائدموٹرسائیکل اورگاڑیوں کیخلاف جعلی نمبرپلیٹس لگانےپرسخت قانونی کارروائی کی گئی،ای چالان و کیمروں سےبچنےکیلئےنمبرپلیٹس کےہندسوں کوچھپانےپر کارروائی کی گئی۔ 30ہزار756کمرشل گاڑیوں کوبھی نمبرپلیٹس میں رد و بدل پربھاری جرمانہ و سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی ہر قسم کی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہےگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانوناً جرم ہے،جعلی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائیں۔
امانت گشکوری : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےسویلنز کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے کیس میں فوجی عدالتوں کو 85 ملزموں کے کیسز کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی۔
آئینی بینچ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کےفیصلےسپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمہ کےفیصلےسےمشروط ہونگے، جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دے کر رہا کیا جائے، جن ملزموں کو رہا نہیں کیا جا سکتا انہیں سزا سنانے پر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے،سماعت کے آغاز میں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کے کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعت موخر کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف فوجی عدالتوں والا کیس ہی سنا جائے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل ریمارکس دیئے کہ اس نکتے پر دلائل دیں کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم دفعات آئین کے مطابق ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے ہر فرد کو اس کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے؟ اس پہلو کوبھی مدنظر رکھیں کہ آرمی ایکٹ 1973 کے آئین سے پہلے بنا تھا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا پہلے بتائیں عدالتی فیصلے میں دفعات کالعدم کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں خرابیاں ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کل بھی کہا تھا کہ 9 مئی واقعات کی تفصیلات فراہم کریں، فی الحال تو ہمارے سامنے معاملہ صرف کور کمانڈر ہاوس کا ہے، اگر کیس صرف کور کمانڈر ہاؤس تک ہی رکھنا ہے تو بھی آگاہ کردیں، اس پر ایڈشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا تمام تفصیلات آج صبح ہی موصول ہوئی ہیں،تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کروائیں گے۔
آئینی بینچ کی جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا جن دفعات کو کالعدم قرار دیا گیا ہے انکے تحت ہونے والے ٹرائل کا کیا ہوگا؟ 9 مئی سے قبل بھی تو کسی کو ان دفعات کے تحت سزا ہوئی ہوگی، وزارت دفاع کے وکیل نے جواب دیا عموماً کالعدم ہونے سے پہلے متعلقہ دفعات پرہوئےفیصلوں کو تحفظ ہوتا ہے، اس پر جسٹس مسرت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو اُن ملزمان کے ساتھ تعصب برتنے والی بات ہوگی۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ افواجِ پاکستان میں کوئی شخص زبردستی نہیں،اپنی مرضی سے جاتا ہے، فوج میں شامل ہونےوالےکومعلوم ہوتا ہےاس پر آرمی ایکٹ لاگو ہوگا اور آرمی ایکٹ کے تحت بنیادی حقوق میسر نہیں ہوتے، آرمی ایکٹ بنایا ہی فوج کی ملازمت کے قواعد اور ڈسپلن کےلیے ہے، اس پر وکیل خواجہ حار ث نے کہا کہ فوج میں کوئی بھی جرم کی نیت سے نہیں جاتا، بنیادی حقوق جرم کرنے پر ہی ختم ہوتے ہیں۔
جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کیا اپیل میں سپریم کورٹ صرف اپیل کنندہ کی استدعا تک محدود رہے گی؟کیا عدالت فیصلے کے دیگر پہلو کابھی جائزہ لے سکتی ہے؟ اس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ فریقین اپنی معروضات تک محدود رہ سکتے ہیں لیکن عدالت نہیں۔
سماعت کے اختتام پر آئینی بینچ نے کیس میں آج کی سماعت کا آرڈر جاری کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کو ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دے دی۔