ویب ڈیسک: لاہور این اے 128 کے 65 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔
این اے 128 کے 65 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سلمان اکرم راجا 26 ہزار 636ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آئی پی پی کے امیدوار محمد عون ثقلین 8 ہزار 901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
وقاص احمد: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آج اور کل کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔
سی ٹی او نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 4513 مقدمات درج کیے گئے اور 64 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
سی ٹی او نے بتایا کہ رواں سال 2 لاکھ 24 ہزار شہریوں کو فریش لائسنس جاری کیے گئے ہیں تاہم کار یا موٹرسائیکل لائسنس رکھنے والے شہریوں کو کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
شہریوں کو لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ اور رینول لائسنس کی تجدید کی سہولت آن لائن فراہم کی گئی ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرکل افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے زیر نگرانی کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں تاکہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی مؤثر ہو سکے۔
قیصر کھوکھر: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے متعدد ڈاکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں جن میں مختلف ہسپتالوں میں اہم تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ علی ہفتے میں دو دن پروفیسر آف کارڈک سرجری کے طور پر ڈیوٹی دیں گے۔ڈاکٹر سردار فتح محمد خان بزدار کو ڈیرہ غازی خان میں واقع سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سید نسیم اقبال بخاری کو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فرہاج شمائل لغاری کو تین روز کے لیے کنسلٹنٹ انتھیزیا کے طور پر ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔ڈاکٹر ابرار حسین کھوسہ ہفتے میں تین دن اسسٹنٹ پروفیسر آف انتھیزیا کے طور پر ڈیوٹی دیں گے اور ڈاکٹر افتخار پارس شاہ کو پروفیسر آف کارڈک سرجری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: ہونڈا سٹی پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور آرام دہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہی ہے۔ نئی جنریشن ہونڈا سٹی اپنے خوبصورت بیرونی ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خریداروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنی ہوئی ہے۔ نئی ہونڈا سٹی میں پُش بٹن اسٹارٹ، کی لیس انٹری، اور خودکار درجہ حرارت کنٹرول جیسے فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جدید LED ہیڈلائٹس، LED ٹیل لائٹس، اور ایک جدید ترین ملٹی میڈیا سسٹم بھی شامل ہے جو ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید شاندار بناتا ہے۔
ہونڈا سٹی 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے جو طاقت اور فیول ایفیشیئنسی کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ شہری اور طویل سفر دونوں کے لیے موزوں، اس کار میں ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، اور وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ (VSA) جیسے حفاظتی نظام بھی شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ بناتے ہیں۔ ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی قیمت نومبر 2024 تک بغیر کسی تبدیلی کے 5,439,000 روپے برقرار ہے۔ قیمت میں استحکام نے خریداروں کو مزید مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنی پسندیدہ کار خرید سکیں۔ میزان بینک نے ہونڈا سٹی کے لیے پانچ سالہ قسطوں کا پلان متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت 30% سیکیورٹی ڈپازٹ اور 5% ریزیڈیول ویلیو کے ساتھ پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔ خریدار کو 1,634,800 روپے پیشگی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ماہانہ قسط 60 مہینوں کے لیے 110,442 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ پلان ان افراد کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے جو اپنی پسندیدہ گاڑی قسطوں میں خریدنا چاہتے ہیں۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئیْ۔
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔
پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرعافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی اُمید ہے۔
علی ساحی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے, یہ فنڈز ملازمین کے علاج معالجے کے اخراجات کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سب انسپکٹر نوید اقبال کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے 10 لاکھ روپے دیے گئے ہیں جبکہ پی ایچ پی کے ملازم مبشر شہزاد کو ٹانگ کے علاج کے لیے 4 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر حسن محمد اور ہیڈ کانسٹیبل کامران ناصر کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے فی کس دیے گئے ہیں۔ اسی طرح انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر نسیم احسن بٹ کو بھی علاج کے لیے 1 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے مزید اقدامات کریں۔
فاران یامین: لاہور پولیس نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے گرجا گھروں کے پادری، منتظمین اور کرسچن کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور کرسمس پروگرامز کے سکیورٹی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے میٹنگ میں یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کی عبادات اور پروگرامز کے دوران گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق تمام مسائل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
ایس پی سٹی نے کرسمس کی رات شہر میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایسے افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔ایس پی سٹی نے کرسچن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی کے معاملات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تاکہ کرسمس کی عبادات کو پرامن اور محفوظ طریقے سے منایا جا سکے۔
ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ گرجا گھروں کے قریب پارکنگ کو دور مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے گا اور عبادات کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ویب ڈیسک: چلی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سینٹیاگومیں زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر تھی۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے گزشتہ سال چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث 126 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔
خورشید رحمانی: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارت کے مسافر طیارے کو بنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
بھارتی پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔مسافر کی طبعیت بہتر ہونے پرپرواز اپنے معمول کے مطابق روانہ ہوگئی۔
ویب ڈیسک: محققین نے حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ ہفتے میں پانچ بار ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
امریکی محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے، لیکن اس بات کے مضبوط شواہد سامنے آئے ہیں کہ ہفتے میں پانچ بار ڈارک چاکلیٹ کھانا، یعنی پانچ سرونگ، ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہو سکتا ہے.
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود فلاوانولز (جو پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا ایک قدرتی مرکب ہے) دل کی صحت کو بہتر بنانے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
محققین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ جو افراد کسی بھی قسم کی چاکلیٹ کا ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ کھاتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح ان افراد کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتی ہے جو شاذ و نادر یا کبھی چاکلیٹ نہیں کھاتے,
یہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چاکلیٹ کے محدود اور مناسب استعمال سے صحت کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
ویب ڈیسک:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا تھا, شکیب الحسن اس دوران انگلینڈ کی سرے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے, ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں اپنے مقابلوں میں بولنگ کرنے سے معطل کر دیا ہے۔
شکیب الحسن تب تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کسی بھی میچ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے جب تک ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہیں ہو جاتا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا,
زاہد چوہدری : حکومت نے مختلف ہسپتالوں کےبورڈآف مینجمنٹ نامزدکردیئے، میو ، پی آئی سی ، سروسز ، جناح ، جنرل کے ممبران نامزد کردیے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز ، پنجاب ڈینٹل ہسپتال اور شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران بھی نامزد کر دیئے ۔ حکومت پنجاب نے8 ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈآف مینجمنٹ کے ممبران نامزد کردیئے۔پی آئی سی کے بورڈ میں پروفیسرمحمداظہر، ڈاکٹرسلمان شاہد، ڈاکٹرراحیل صدیقی، طارق نجیب نجمی، محمد اورنگزیب اورڈاکٹر فرقدعالمگیرشامل ہیں۔ میوہسپتال کے بورڈ میں پروفیسرانجم حبیب وہرہ، ڈاکٹرعاصم حمید، ڈاکٹر اجمل خان،عارفہ صبوحی، بیرسٹر حارث، عمرذوالفقارشامل ہیں۔
جناح ہسپتال کے بورڈ میں ڈاکٹرگوہراعجاز، پروفیسر محمودشوکت، ریٹائرڈ بیوروکریٹ عرفان علی، ڈاکٹر ریاض احمد چوہدری، نجیب فیصل اورساجد یوسفانی شامل ہیں۔ سروسزہسپتال کے بورڈ میں پروفیسراسداسلم خان، ڈاکٹر جاوید بٹ، کیپٹن جاوید اکبر، ندیم ضیا پیرزادہ، خواجہ طاہراورجاوید اقبال شامل کئے گئے۔
پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ میں پروفیسر تسنیم رضا، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز، جاوید اسلم، ڈاکٹرعدنان خان، سلطان محمود اورڈاکٹرشبانہ حیدر شامل ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکے بورڈ میں پروفیسراطہرجاوید، ڈاکٹرمحمود صلاح الدین، زاہد سعید، عمران یعقوب، بیرسٹر حارث سہیل اورسعداحسان الدین شامل ہیں۔ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر زاہدہ سرور، انور رشید، محمد شاہجہان، رملہ الطاف بیگ، محمد الیاس شامل ہیں۔
سٹی42: سینچورین کے پبلک پارک کرکٹ سٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ کے اوپنر روزا ہینڈرِکس نے پاکستان کے باؤلرز کو ٹی ٹونٹی کرکٹ سکھا دی، ہینڈرِکس نے 56 گیندوں سے کمالِ اطمنان کے ساتھ سینچری بنائی، ان کے سو رنز میں 10 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔ ساؤتھ افریقہ نے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 206 رنز بنائے تھے، ساؤتھ افریقہ نے 20 ویں اوور کی تیسری گیند پر 210 رنز بنا کر پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، اب سیریز میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا سکور برابر ہے۔
پروٹیز کی اننگز میں ابتدا بہت اچھی نہیں ہوئی تھی ریان رکیلٹن صرف دو رنز بنا کر دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ یہ جہانداد کا اوور تھا۔ پروٹیز کی دوسری وکٹ چوتھے اوور کی آخری گیند پر گری جب میتھیو بریزکی بھی جہانداد ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، تب افریقہ کا مجموعہ 28 تھا۔ بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں دو وکٹیں گنوانے کے بعد ریزا ہینڈرکس اور ریسی وین ڈر ڈوسن نے اپنی محتاط بیٹنگ سے اننگز کو آگے بڑھا، محتاط سٹروکس کے ساتھ گیارہ رنز فی اوور کے رن ریٹ کے نزدیگ نزدیک رہنے کی کوشش کی اور واقعتاً امیزنگ پارٹنر شِپ دکھائی۔
ہینڈرکس کو سینچری بنانے کے لئے دوسرے اینڈ پر موجود بڑے بیٹ ریسی وینڈر ڈوسن نے سپورٹ کیا، ڈوسن خود 31 گیندوں سے 48 رنز بنا چکے ہیں، ان کے مجموعے میں تین چھکے اور تین چوکے شامل ہیں۔ پروٹیز نے 17 اورز میں 177 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کے 206 رنز سے ایک زیادہ بنانے کے لئے انہیں باقی اوورز دس کی ایوریج سے کھیلنا تھے۔
ہینڈرکس 63 گیندوں سے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی ڈوسن کے ساتھ پارٹنر شِپ 157 رنز کی تھی۔ ڈوسن نے 38 گیندوں سے 66 رنز بنائے، ہینڈرکس کے بعد کیپٹن ہینرچ کلیسن آئے جنہوں نے 5 گیندوں سے 8 رنز بنائے اور ڈوسن کے ساتھ بیٹ فضا میں لہراتے ناٹ آؤٹ واپس گئے۔
صائم ایوب کی مزے کی بیٹنگ، سینچری میں اپنا ہی رکاوٹ بن گیا
پاکستان کی اننگز کی دلچسپ ترین بات صائم ایوب کی ماسٹرلی بیٹنگ تھی۔ صائم ایوب نے گیارہ چوکے اور پانچ چھکے مار کر ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچ میں سینچورین کے کرکٹ فینز کو غیر متوقع پلئیژر کی بوچھاڑوں سے بھگو ڈالا لیکن خود بدقست بیٹر سینچری نہ کر سکے اور 98 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ پاکستان کی ٹیم ساؤتھ افریقہ ٹؤر کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 20 اوورز میں 206 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کی بڑی وجہ صائم ایوب کی امیزنگ بیٹنگ رہی۔ اس میچ میں بابر اعظم 20 گیندوں سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم وہ اپنے گیارہ ہزار رنز بنا کر تیز کھیلنے کی کوشش میں جورج لینڈے کی گیند پر فریرا کے ہاتھ سے کیچ آؤٹ ہوئے۔
آج پاکستان کی اننگز کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پانچوں آؤٹ ہونے والے بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹاس
سینچورین کے پبلک پارک کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس پاکستان کے رضوان نے جیتا اور خود بیٹنگ کرنے کی آپشن چنی، ڈربن میں ہونے والے گزشتہ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے ہینرچ کلیسن نے جیتا تھا اور انہوں نے بھی خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی، وہ میچ ساؤتھ افریقہ جیت گیا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کے کیپٹن رضوان 13 گیندوں سے 11 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہوئے، وہ صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے تھے۔ بابر اعظم نے 31 رنز بنائے، عثمان3, طیب طاہر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان نے 30 رنز بنائے، عباس نے 11 رنز بنائے، صائم ایوب کی سینچری بننے میں رکاوٹ بنے اور ناٹ آؤٹ گئے، باقی سارا بوجھ صائم ایوب نے تنہا اٹھا۔
ساؤتھ افریقن باؤلرز کی پرفارمنس
نقبہ پیٹر اور کوینا مفاکا کی سب سے زیادہ پٹائی ہوئی، دونوں کو صائم ایوب کی ڈیٹرمنڈ اننگز کے دوران ان کے سامنے جانے کی سزا 14 اور پونے 14 رنز فی اوور اکانومی کی شکل میں ملی۔ اوٹنیل بارٹمین اور ڈونوول فریرا کو بھی ساڑھے طبارہ رنز فی اوور اکانومی کا گفٹ صائم ایوب کے طفیل ہی ملا۔
سٹی42: بابر اعظم سینچورین میں دوسرے ٹی تونٹی میچ میں اپنی بیٹنگ سے پاکستان کو تو بڑا مجموعہ بنانے مین کوئی مدد نہیں کر سکے تاہم اس میچ میں انہوں نے گیارہ ہزار ٹی ٹونٹی رنز پورے کر لئے۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے تھوڑے میچوں میں گیارہ ہزار رنز بنانے والے بیٹر ہیں,
آج سنچورین کے سپر سپورٹس پارک کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈاؤن کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے 20 گیندوں سے 31 رنز بنائے جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
بابر اعطم نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں 11000 رنز بنانے کا اعزاز سنچورین ٹی ٹونٹی میچ میں 11 واں رن لے کر حاصل کیا۔
بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز 298 اننگز میں بنائے۔ ان سے پہلے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔
بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایاتھا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا بھر میں گیارہویں بیٹر ہیں۔ اس سے پہلے کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز سکور کرچکے ہیں۔
بابر اعظم نے سنچورین ٹی ٹونٹی میچ کی اس اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
وقاص احمد : چوہنگ کے علاقے میں نومولود بچوں کی فروخت کیس میں پولیس بچوں کے حقیقی والدین تک تاحال نہ پہنچ سکی
پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں کمسن بچوں کی فروخت کے معاملہ میں اہم انکشاف ہوا کہ ایف آئی آر میں نامزد کوئی بھی ملزم بچوں کا حقیقی والد یا والدہ نہیں ہے ۔شہباز نامی ملزم بچوں کو اوکاڑہ سے لے کر لاہور آیا،ملزم سے برآمد ہونے والا بچہ اور بچی کے والدین الگ الگ ہیں،بچوں کو اوکاڑہ سے خریدا گیا یا دھوکہ دہی سے لاہور لایا گیا؟تفتیش جاری ہے ۔ پولیس تاحال دونوں بچوں کے حقیقی والدین تک نہیں پہنچ سکی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس بچوں کے والدین کی تلاش میں اوکاڑہ جائیگی،ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ سے بچوں کے والدین کا تعین ہوگا،واقعہ کا مرکزی ملزم شہباز جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے۔خواتین اور دیگر ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا
سٹی42: تحریک انصاف کے اسلام آباد پر دھاوے کے دوران 26 نموبر کی صبح رینجرزاہلکاروں کو شہید کئے جانے پر دھاوے کا حکم دینے والے عمران خان اور دھاوے کی قیادت کرنے والی بشریٰ بی بی پر قتل کے مقدمہ کی ایف آئی آر سامنے آ گئی۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف قتل کے مقدمہ کی ایف آئی آر پولیس کے سینئیر حکام کی ہدایت سربمہر کردی گئی تھی۔ آج جمعہ کے روز اس ایف آئی آر کی تفصیل سامنے آ گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر رینجرز کے تین اہل کاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ سندھ رینجرز کے ایک اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ رینجرز اہلکاروں کے قتل کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا، رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے کا واقعہ بانی کے حکم پرہوا۔ بانی نے مختلف اوقات میں جیل میں ملاقات کےلئے جانے والی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کونشانہ بنانے کی ہدایت کیں۔ بانی کے اس منصوبے کے گواہ جیل میں قید کچھ قیدی، مشقتی اورجیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب،وقاص اکرم ،سلمان اکرم راجہ نے کروائی ۔
مراد سعید، زلفی بخاری، روف حسن،حماداظہراور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے باہمی سازش مجرمانہ کے تحت ایک حکمت عملی بنائی۔
بشری بی بی اوردیگرمندرجہ بالا ملزموں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اورحکومت کیخلاف بغاوت پراکسایا ۔
بانی کی ہدایت پر کئے جا رہے "احتجاج" میں ڈیوٹی پر مامورایک نامعلوم ڈرائیورکی لینڈ کروزرنے تین رینجرز اہلکاروں کو کچل دیا تھا۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت پر قتل کے مقدمے کے ساتھ دہشت گردی اورتعزیرات پاکستان کی دس مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ای وی ٹیکسی کی سہولت کیلیے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
شرجیل میمن نے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں توانائی اور زراعت کے کئی منصوبوں کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں ہر طرح کی معاونت دی جائے گی، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ چار ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، چین پاکستان میں مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کر رہا ہے، صنعت کے شعبے میں حکومت اقدامات کر رہی ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع مہیا کر رہے ہیں، ای وی ٹیکسی کی سہولت کیلیے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کی حکومتی سطح اور نجی تاجروں سے بھی ملاقات کروائی ہے، پاکستانی تاجروں کو چینی سرمایہ کاروں کے قریب لانا چاہتے ہیں، زراعت، لائیو اسٹاک، انڈسٹری اور تاجروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود چینی سرمایہ کار تعاون کرنے کو تیار ہیں، چین نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹی سے 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وژن ہے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ دھابیجی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں جس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا، میڈیکل فیلڈ کی جو چیزیں بنائی جائیں گی وہ ایکسپورٹ بھی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سولر انرجی کے مختلف آپشنز پر بھی کام کر رہے ہیں، سولر کے حوالے سے لانگ ٹرم معاہدہ کیا جا رہا ہے۔
سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں ملتان ،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، با لائی اضلا ع کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں کشمیر(راولاکوٹ،کوٹلی اورگردونواح) میں چند مقامات پر کہر پڑنے کی توقع ہے ۔
سٹی42: پنجاب میں بلدیاتی نظام کے ساتھ من پسند تجربوں کا سلسلہ ایک بار پھر چل پرا، پنجاب کی حکومت نے نیا بلدیاتی نظام لانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ تیار کر کے پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا۔ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دستیاب تفصیلات کے مطابق صوبہ مین ضلع کونسلیں ختم کر دی جائیں گی، شہری علاقوں مین مینسپل کارپوریشنیں اور میونسپل کمیٹیاں بنیں گی، لاہور میٹروولیٹن کارپوریشن کو تحلیل کر کے "سٹی کارپوریشن" بنائی جائے گی۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن ختم کر کے جو سٹی کارپوریشن بنےگی اس میں 10 ٹاؤن، 350 سے زائد یونین کونسلز تجویز کی گئی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 کا جو مسودہ پنجاب اسمبلی بھیجا گیا ہے اس کے قانون بننے کی صورت میں پنجاب میں ضلع کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا۔ شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشن یا میونسپل کمیٹیاں ہوں گی۔ صوبہ میں 450 سے زائد مقامی حکومتیں ہوں گی۔2س لاکھ سے زیادہ اور 7 لاکھ تک آبادی کے شہروں کیلئے میونسپل کارپوریشن تشکیل دی جائے گی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر تحصیل کے دیہی علاقوں کی" تحصیل کونسل" بنائی جائیں گی۔
نئے بلدیاتی ایکٹ میں لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ میٹرو پولیٹن کی بجائے سٹی کارپوریشن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کو بھیجے گئے مسودے ک کی دستیاب تفصیل کے مطابق سٹی کارپوریشن کا سربراہ میئرہو گا،
مئیر کا انتخاب یونین کونسلوں کے ارکان کریں گے ،لاہور میں ٹاونز کی تعداد بڑھا کر 10 کردی جائے گی۔ لاہور میں ٹاونز کے سربراہ بھی میئر ہو ں گے۔
محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 کا جو مسودہ پنجاب اسمبلی کو بھیجا ہے اس کے مطابق لاہور سٹی کارپوریشن میں لاہور سٹی،راوی،شالیمار، واہگہ،لاہور کینٹ، لاہور صدر،نشتر ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن اور رائیونڈ ٹاؤن شامل ہوں گے۔
مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے قانون بننے کی سورت میں صوبے میں ضلع کونسلز بھی ختم کر دی جائیں گی۔ شہری علاقوں میں یا میونسپل کارپوریشن ہو گی یا میونسپل کمیٹی ہوگی۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر تحصیل کے دیہی علاقوں کی" تحصیل کونسل" بنائی جائیں گی۔
شہری علاقہ تصور کئے جانے والے علاقوں کی آبادی اگر دوس لاکھ سے زیادہ اور 7 لاکھ تک ہو گی تو ان شہروں کیلئے میونسپل کارپوریشن ہوگی۔ دو لاکھ سے کم آبادی کے حامل شہروں/شہری علاقوں کیلئےمیونسپل کمیٹی بنائی گئی ہے۔
لاہور میں 350 سے زیادہ یونین کونسلز ہوں گی۔ پورے صوبے میں ساڑھے 4 سو سے زائد "مقامی حکومتیں" ہوں گی۔ محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ محکمہ قانون کی وساطت سے پنجاب اسمبلی کو بھیجا ہے.
ویب ڈیسک : رواں سال کے آخر میں ہونڈا کمپنی نے اپنے خریداروں کو اچھی خبر سنادی ہے، خریدار اب ہونڈا سی ڈی 70 کو آسان اقساط پر بھی خرید سکتے ہیں۔
دسمبر 2024 تک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اب بھی 1,57,900 روپے پر برقرار ہے، تاہم جو افراد یہ ماڈل خریدنے کے خواہشمند ہیں، وہ مختلف بینکوں کی جانب سے قسطوں پر خریداری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے 2025 ماڈل کو نئے گرافکس کے ساتھ پیش کیا، یہ موٹر سائیکل 72 سی سی فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جو اپنی ایندھن کی بچت اور پائیداری کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہری سفر اور قریبی فاصلے کی سواری کے لیے مناسب طاقت فراہم کرتا ہے۔
سٹی 42: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے
وقاص احمد: مصری شاہ ، چاہ میراں کے علاقہ میں 21 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق شاہزیب نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی
درنایاب: ایل ڈی اے نےمصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا، ہدایت اللہ بلاک اور سوک سنٹر کے اطراف سے جھگیاں و تجاوزات ختم کر دیں
ایل ڈی اے نے مصطفی ٹاؤن سکیم، ہدایت اللہ بلاک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہدایت اللہ بلاک میں عرصہ دراز سے قائم جھگیاں و تجاوزات ختم کر دیں۔ٹیموں نے سوک سنٹر، مصطفی ٹاؤن کے اطراف سے بھی تجاوزات ختم کر دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو روز قبل مصطفی ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا تھا اورتجاوزات کیخلاف آپریشن کر نے کی ہدایت کی تھی۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری سمیرا علی جان اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان نے آپریشن کی نگرانی کی۔
درنایاب: چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دورہ کیا۔ سی ای او سید زاہد عزیز کی جانب سے پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین کو خوش آمدید کہا، پنجاب میں مجموعی طور قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس پر تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ۔
سی ای او سید زاہدعزیزنے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایات پر تمام تر منصوبوں کو تازہ ترین ڈیٹا اور سرویز کی بنیاد پر مرتب کیا جارہا ہے، پنجاب کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کا کنٹرول صاف پانی اتھارٹی کو سونپا گیا ہے، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے آپریشن کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرینگے۔
بابر علاو الدین نے کہا کہ پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا جامع منصوبہ لایا جارہا ہے صاف پانی کے استعمال و کفایت سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائیگی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن انس رحمان، ڈائریکٹر سنٹرل زون صفیان حبیب سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے ۔میٹنگ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ بھی بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین کو پیش کی گئی ۔
سٹی 42:اے سی کسٹم ثمرا اظہر کی سربراہی میں لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کی گئی ، کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر ہیرے، گھڑیاں اور دیگر اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کسٹمز ترجمان کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر خالد راشد کے بیگ کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی ۔ بیگ سے 45 ہیرے ، 18 گھڑیاں اور دیگر اشیا برآمد کی گئیں جن کی مالیت 91 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔مسافر خفیہ طریقہ سے لگژری آئٹمز کو بیگ میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا کسٹم ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اشیا قبضے میں لیکر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ثمرہ فاطمہ: جمعہ کے روز فضائی آلودگی میں ڈرامائی کمی ہو گئی، 156 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور آلودہ شہروں مین تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسئیس اور کم سے کم ٹمپریچر 5 ڈگری سیلسئیس رہنے کا امکان ہے لیکن طبی ماہرین شہریوں کو سردی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بارش آج ہو گی نہ کل بلکہ آئندہ ہفتے بھی بادل تو آئیں گے لیکن بارش نہیں ہو گی۔ موسم خشک ہونے کے سبب طبی ماہرین شہریوں کو احتیاط کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
جمعہ کی سہ پہر لاہور میں فضا کی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ، 156 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کا تیسرا نمبر رہا۔
جمعہ کے روز فضائی آلودگی میں واضح کمی کا پتہ اے کیو آئی کی مجموعی شرح 156 ہونے سے چلا۔ سی ای آر پی آفس 334،عسکری ٹین، 216 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ فدا حسین ہاؤسنگ سوسائٹی 165، کینٹ 165 جبکہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 160 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سورج کی کرنیں مدھم ہونے اور ہلکی ہوا چلتے رہنے سے شب کے دوران خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 5 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد, 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 2396 میگاواٹ کے 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ حکومت نے گل احمد انرجی کے 136میگا واٹ کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کیپکو پاور پروجیکٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ کے معاہدے ختم کیےجائیں گے، اس کے علاوہ اٹک پاور 165 اور 131میگا واٹ کوہ نور انرجی کیساتھ بجلی کےمعاہدے ختم ہوں گے۔
حکومت نے 126میگا واٹ کے ٹپال انرجی کیساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی، معاہدے ختم کرنے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے۔
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
صدر مملکت کی جانب سے پختونخوا اور بلوچستان میں مُختلف آپریشنز کے دوران 43 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، صدر مملکت نے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی بہادری کو سراہا، کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہیں، مُختلف آپریشنز کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردوں كا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی معترف ہے، اُمید ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خِلاف مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 دسمبر 2024 سے اب تک صوبہء بلوچستان اور صوبہء خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے ضلع پنجگور، موسیٰ خیل، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی دہشت گردوں جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی، کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے آپریشنز میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، ہماری سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انشاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
حسن علی : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد کی صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے جوکہ شہید بے نظیر بھٹو کے وثرن کی تکمیل ہے۔26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند کر دیا۔بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلاء بار میں لے کر جائیں گے۔پاکستانی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
عظیم حفیظ انفارمیشن سیکرٹری پی ایل ایف پنجاب نے کہا پیپلز لائرز فورم ملک میں کسی بھی قسم کی سول نافرمانی کی تحریک کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی۔
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پئدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو چھٹی ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام تر سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، جبکہ نیم سرکاری دفاتر بلدیاتی کائونسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
وقاص عظیم : ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق ہفتے کے اندر مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.71 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 3.9 ، گھی ، آلو اور کیلے 2 فیصد مہنگے ہوئےایک ہفتے میں مسٹرڈ آئل ، واشنگ سوپ انرجی سیور اور ایل پی جی مہنگی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 3.5 ، آلو 3 اور انڈے 2.4 فیصد سستے ہوئے،اس دوران ، دال چنا ، چاول اور دال ماش سستی ہوئی ۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی
سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے۔
سٹی 42 : خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 43 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ۔
خیبر پختونخواہ میں 9 دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 18 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 دسمبر کی شب ضلع لکی مروت میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے 13 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے موسی خیل اور پنجگور میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، ان دونوں آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔
تیزی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے فتنہ ال خوارج اور بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا ملا۔ خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔
وقاص احمد : 24 گھنٹوں کے دوران 284 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 303 افراد زخمی ہوئے،88 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،215 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
جمال الدین جمالی : پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوسائٹی کےمالک نے تمام جائیداد نیب کو دینے کی پیشکش کی ہے۔
نیب لاہور نے وقار احمد خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے کیس پر سماعت کی،نیب نے ملزم وقار احمد خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم نے اپنی جائیداد نیب کے سپرد کرنے کیلیے مہلت طلب کی ۔
ملزم وقار احمد خان نے کہا میں اپنی جائیداد نیب کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔ نیب کا موقف ہے کہ وقار احمد خان اور عمار احمد خان نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ،شہریوں کو فائلز فروخت کیں، پھر نہ ان کو پلاٹس دیئے اور نہ ان کی رقم واپس کی۔ فیروزپور روڈ پر واقع اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں متاثرین ہیں۔
ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیچرز ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔
جیسا کہ واٹس ایپ کو 2 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔
میٹاکمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم کالنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کا کام جاری رکھیں گے تاکہ آپ دنیا بھر میں معیاری پرائیویٹ کالز کرسکیں۔
پہلا فیچر
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ایک فیچر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس سے متعلق ہے، اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے 10 نئے ویڈیو کالنگ ایفیکٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے آپ ویڈیو کالز کے دوران اپنی شخصیت کو تبدیل کرسکیں گے۔
دوسرا فیچر
واٹس ایپ دوسرا نیا فیچر گروپ کالنگ سے متعلق ہے اور یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا، اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے۔ ابھی واٹس ایپ گروپ میں کال کرنے پر اس میں سب افراد شامل ہو جاتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے آپ اپنے پسندیدہ افراد سے آرام سے بات کرسکیں گے اور دیگر کو اس علم بھی نہیں ہوگا۔
تیسرہ فیچر
کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی کالنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے ایک نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کالز کرسکیں یا کال لنکس بناسکیں۔
چوتھا فیچر
چوتھا فیچر ویڈیو کالنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا، اس فیچر کے تحت ہائی ریزولوشن ویڈیو ون آن ون اور گروپ کالز کے درمیان نظر آئے گی۔
سٹی42: اسرائیل کی سپریم کورٹ کے سربراہ کی خالی نشسست پر کرنے کے لئے جوڈیشل سیلیکشن کمیٹی کا ایک سال کے تعطل کے بعد ہونے والا اجلاس المناک انجام سے دوچار ہو گیا، اسرائیل کی سپریم کورٹ کے ججوں نے وزیر انصاف لیون کے روایت کے برعکس اقدام کے خلاف احتجاجاً جوڈیشل سلیکشن کمیٹی سے واک آؤٹ کر دیا۔ اسرائیل کے سینئیر ترین ججوں نےجوڈیشل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چھوڑ دیا کیونکہ وزیر نے اس اجلاس میں بیرونی قانونی ماہرین کو مدعو کیا تھا، جو پہلےکبھی نہیں کیا گیا، اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سربراہ کے انتخاب کے لیے دیرینہ سنیارٹی سسٹم کو ختم کرنے کے لیے رائے شماری کرنا تھی۔
سپریم کورٹ کے تینوں جج جو اسرائیل کی جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہیں، جمعرات کو پینل کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جب فورم کی سربراہی کرنے والے وزیر انصاف یاریو لیون نے بیرونی ماہرین کو کچھ غیر قانونی طریقوں پر اپنی رائے دینے کے لیے مدعو کیا جن کی حکومت تلاش کر رہی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کے الیکشن پر اثرانداز ہو سکے۔
تینوں جسٹس، قائم مقام سپریم کورٹ کے صدر اسحاق امیت اور جسٹس ڈیفنی بارک ایریز اور نوم سوہلبرگ، وزیرِ انصاف لیون کی جانب سے "بیرونی اعداد و شمار" پیش کئے جانے کے بعد میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
تینوں ججوں نے بعد ازاں وزیر انصاف لیون کو خط لکھا جس میں بیرونی ماہرین کی دعوت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیٹی نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا اور "ہمیشہ ایسا ہی رہا ہے، اور ہمارا موقف ہے کہ ان انتظامات کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔"
چونکہ لیون کی عدالتی بحالیجزوی طور پر احتجاجی تحریک اور 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے، پچھلے سال رک گئی تھی، وزیر نے سپریم کورٹ کا نیا صدر مقرر کرنے یا عدالت میں جج کی خالی نشستیں بھرنے سے انکار کر دیا ہے۔
لیون پچھلے دو سالوں سے عدلیہ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سنیارٹی کے نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ سخت گیر قدامت پسند یوزف ایلرون کو صدر مقرر کیا جا سکے۔ وزیر انصاف لیون سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر جسٹس اسحاق امیت کے انتخاب کو روکنے کی کوشش میں پچھلے 13 مہینے سے انتخاب کو ہی لٹکا رہے ہیں اور اس دوران سپریم کورٹ کا کام ججوں کی کمی کے سبب متاثر ہو رہا ہے۔
جسٹس اسحاق امیت، سپریم کورٹ کے صدر کے لیے امیدوار ہیں، انہیں ایک لبرل منصف تصور کیا جاتا ہے۔ اور سنیارٹی سسٹم کے تحت بھی وہی اس عہدے کے لیے اگلے نمبر پر ہیں، جب کہ ایک قدامت پسند، سہلبرگ نائب صدر کے لیے اسی طرح اگلے نمبر پر ہیں۔ عدالت کے ترجمان نے مزید کہا کہ جج "خراب تاثر" دینے سے احتراز کرتے ہوئے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
جسٹس اسحاق امیت اکتوبر میں قائم مقام صدر بن گے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے قائم مقام صدر اوزی ووگلمین کی جگہ عہدہ سنبھالا، جن کو خود یہ کام اس لیے ملا تھا کیونکہ لیون نے عدالت کے سابق سربراہ ایستھر ہیوت کی ریٹائرمنٹ کے بعد ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اس انکار کے نتیجہ میں اوزی وو گلین قایم مقام صدر کی حیثیت سے ہی کام کرتے کرتے رہٹائر ہو گئے۔
وزیر انصاف کے زیر اثر جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جج اس لیے چلے گئے کیونکہ سنیارٹی سسٹم کے استعمال سے متعلق بحث میں ان کے مفادات کا ٹکراؤ تھا، جس کے تحت سب سے زیادہ سال عدالت میں انصاف کرنے والا واحد امیدوار صدر کے لیے نامزد ہوتا ہے۔
کمیٹی نے پہلے ہی سماعتوں کو نشر کرنے کے لیے لیون کی انتہائی غیر معمولی درخواست پر طویل غور و خوض کیا، ایسا کچھ جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور بتایا کہ اس کے لیے کمیٹی کے ضوابط میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔
ججوں نے لیون کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ وہ کمیٹی کے مباحث کو نشر کرنے کے بھی مخالف ہیں کیونکہ اس سے کارروائی کی رازداری کو نقصان پہنچے گا اور اس کا "سرد اثر" پڑے گا۔
سپریم کورٹ اپنی حیثیت میں ہائی کورٹ آف جسٹس کے طور پر جمعرات کو لیون کے خلاف توہین عدالت کے حکم کی درخواست پر سماعت شروع کرنے والی تھی، جب وہ پچھلی جوڈیشل سلیکشن کمیٹی میں سپریم کورٹ کے نئے صدر کی تقرری کے لیے ووٹ طلب کرنے میں ناکام رہے تھے۔ عدالت نے ستمبر میں لیون کو حکم دیا تھا کہ وہ نئے صدر کے لیے ووٹنگ کریں، جو نومبر میں کسی وقت ہونا تھا۔
وزیر انصاف یاریو لیون کے بلائے ہوئے "ماہرین" کے جانے کے بعد ججوں سے دوبارہ سماعت میں شامل ہونے کی توقع تھی۔
پیر کو، جسٹس امیت نے لیون کو ایک خط بھیجا، جس میں ان سے عدلیہ میں اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ یہ نوٹ کیا کہ وزیر نے گزشتہ چھ ماہ سے ان سے اور ان کے پیشرو سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
لیون کو لکھتے ہوئے، جسٹس اسحاق امیت نے کہا کہ عدالت کے صدور اور سینئر ججوں، سپریم کورٹ اور نیشنل لیبر کورٹ کے رجسٹراروں کے لیے تقرریوں کی ضرورت ہے۔ اور یہ کہ مختلف قانونی کمیٹیوں کے ارکان کو منتخب کیا جانا چاہیے - ان سب کے لئے ان (قائم مقام چیف جسٹس ) میں اور وزیر انصاف کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
"جب سے میں نے سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر کے طور پر اپنا کردار شروع کیا ہے، میں نے آپ کے ساتھ باقاعدگی سے ہفتہ وار ملاقاتیں کرنے کی درخواست کی ہے، جس کا مقصد عدالتی نظام کے مناسب کام کو یقینی بنانا اور اسرائیل میں عوام کو قانونی خدمات فراہم کرنا جاری رکھنا ہے۔ بدقسمتی سے، ان درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا، "امیت نے لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تقریباً نصف سال تک، جون 2024 سے، جب آپ نے صدر ووگل مین کے ساتھ باقاعدہ ورکنگ میٹنگز کا انعقاد بند کر دیا، اہم مسائل جمع ہو گئے ہیں جن پر مشترکہ توجہ کی ضرورت ہے، جن پر فی الحال پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔"
امیت نے لیون کو بتایا، "یہ صورت حال قانونی نظام کی مناسب کارروائیوں اور عدالتوں کے سامنے آنے والوں کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچا رہی ہے۔"
لیون نے قدامت پسند قانونی ماہرین تعلیم کو مدعو کیا۔ تالیہ اینہورن، ڈاکٹر۔ شوکی سیگیو اور پروفیسر۔ گیڈی سپیر، سخت گیر قدامت پسند ایم کے اور کنیست آئین، قانون اور انصاف کمیٹی کے چیئرمین سمچا روتھمین کے ساتھ مل کر، کمیٹی کے مباحث کو نشر کرنے کے لیے لیون کی تجاویز پر رائے دینے اور روایتی سنیارٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے نئے صدر کا تقرر کرنے یا نہ کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وہ لیون کی مدد کریں لیکن ججوں نے اس حرکت کا سخت برا منایا اور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
لیون کے قریبی ذرائع نے عبرانی میڈیا میں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جسٹس امیت واپسی میل کے ذریعے "خود کو خط "بھیج سکتے ہیں۔ درحقیقت، وقت آ گیا ہے کہ احکامات کے بغیر اور معاہدے کے ساتھ کام کیا جائے۔ جب سہولت ہو تو مشترکہ کام اور جب سہولت ہو عدالتی حکم نامے جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘
تبصرے کا حوالہ ستمبر کے ہائی کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کا ہے کہ لیون کو جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کو بلانا چاہیے اور ایک سال تک ایسا کرنے سے انکار کرنے کے بعد جلد از جلد سپریم کورٹ کے لیے نئے صدر کا انتخاب کرنا چاہیے۔
حسن علی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لیاقت بلوچ کو فون کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں ملاقات کی دعوت دی ۔
علی امین گنڈا پور کی لیاقت بلوچ سے ملکی بگڑتی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔
لیاقت بلوچ نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے ،جج حضرات اپنی تقسیم سے صورتحال کو گھمبیر نہ بنائیں
سٹی 42 : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 ملزموں کو نوٹسز جاری کر دیے ۔
نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں ۔ ملزموں میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سےپہلے بھی 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، ان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان تمام ملزمان کو 13 دسمبر (آج) طلب کیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے ۔ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
عابد چوہدری :مصری شاہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزموں گرفتار کرلیے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈولفن ترجمان کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزموں کو پنج پیر روڈ کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزموں کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موبائل، موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی،ملزموں ریکارڈ یافتہ ہیں، عظیم، سجاول قانونی کارروائی کیلئےتھانہ مصری شاہ کے حوالےکردیا گیا
لوہاری گیٹ پولیس نے 2موٹرسائیکل چور پکڑ لیے
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور موٹر سائیکل 2چوروں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ عمر عرف سمیر اور اس کے ساتھی زاہد شامل ہے ۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزموں سے 23موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ملزموں نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔
وقاص احمد:مزنگ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو مکان کرایہ پر لیکر دیا تھا،ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا،ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کیخلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیر برائے توانائی عزت مآب دلیر جمعہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مواصلات خصوصاً زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر برائے توانائی عزت مآب دلیر جمعہ نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب دلیر جمعہ پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔
وزیراعظم نے جناب دلیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنے دورہء تاجکستان اور تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمان سے ریاض اور باکو میں اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں/معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ ان پر بروقت عمل درآمد سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تاجکستان کے وزیر نے پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں کاسا-1000 سمیت علاقائی روابط کے دیگر منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ دونوں فریقین نے مواصلات خصوصاً زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر. 3پیسے کمی سے279.07 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 0.93پیسے کمی سے 291.66 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3 روپے 80 پیسے کمی ہوکر روپے 351.90 پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76 روپے، سعودی ریال سے74.25 روپے پر برقرار رہا ۔
سٹی42:اسرائیل کی سپریم کورٹ کے سربراہ نے نیتن یاہو کی حکومت پر عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کی شدید الفاظ مین مذمت کی اور کہا کہ "عدالتی اتھارٹی اپنی ادارہ جاتی لچک کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں مضبوط کھڑی رہے گی۔"
اسرائیل کی سپریم کورٹ کے قائم مقام صدر اسحاق عمیت نے ایک غیر معمولی تقریر میں نیتن یاہو حکومت اور اس کے وزیر انصاف یاریو لیون کی اس بات پر تنقید کی کہ انہوں نے اسرائیلی ایسوسی ایشن فار پبلک لاء میں ایک عوامی تقریر میں "عدلیہ کی آزادی" کو مجروح کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات کی۔
وزیر انصاف لیون کے تبصرے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آئے جس میں لیون کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر سپریم کورٹ کے نئے صدر کے تقرر کے لیے ووٹ کا انعقاد کرے۔
جواب میں لیون نے عدالت کو آمریت قرار دیا اور یہ بتانے میں ناکام رہے کہ آیا وہ (سپریم کورٹ کے سربراہ کے تقرر کے لئے ووٹنگ کے) اس حکم کی تعمیل کریں گے ، بجائے اس کے کہ عدلیہ کو بے اثر کرنے کے حکومتی ایجنڈے کو واپس لایا جائے، اس طرح ایک مکمل طور پر پھیلے ہوئے آئینی بحران کے خدشات کو بحال کیا جائے۔
"بالکل ان دنوں میں، ہم عدلیہ کی ادارہ جاتی آزادی اور اختیارات کی علیحدگی کی بنیادوں کو ختم کرنے کے بارے میں حقیقی تشویش کی حد تک ، عدلیہ کی طاقت کو کمزور کرنے اور اسے محدود کرنے کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں - "۔
عدلیہ کے قائم مقام سربراہ جسٹس اسحاق امیت نے نیتن یاہو کے وزیر لیون کے عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے ۔ جس سے حکومت کو عدلیہ پر کنٹرول مل جاتا، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، وزراء اور کنیست کے ارکان کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ؛ ججوں کے لیے ریاستی محتسب کے تقرر پر کنٹرول حاصل کرنے کی حکومتی کوششیں؛ لیون کا امیت اور ان کے پیشرو سے نصف سال سے زیادہ عرصہ سے ملاقات سے انکار؛ ریاستی بجٹ کے ذریعے ملک بھر کے بنچوں پر عدالتی عہدوں کو کم کرنے کے لیے لیون کی کوششیں؛ اور خود سپریم کورٹ کے نئے صدر کی تقرری کے عمل میں لیون کی سست روی کے ایشوز کا ذکر کیا۔
"یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایگزیکٹو برانچ نے عدلیہ کے اندرونی نظم و نسق اور اس کے وسائل کی تقسیم کے طریقے میں اتنی کھلی مداخلت کی ہے،" جسٹس عمیت نے طوفان برپا کرنے والے انداز سے کہا۔
"اور تکنیکی اصطلاحات آپ کو بے وقوف نہ بننے دیں: عدلیہ کی ادارہ جاتی طاقت کو نقصان پہنچانا عدلیہ کے اختیار کو نقصان پہنچا رہا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کی ذمہ داری پوری عوام پر ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "عدالتی اتھارٹی اپنی ادارہ جاتی لچک کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں مضبوط کھڑی رہے گی۔"
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک : 2024 میں پائیدار کار برانڈز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرکے سوُباروُ نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
کنزیومر رپورٹس کی جانب سے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی گئی ، جس کے مطابق 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست ’سوبارو‘ ہے، دوسرے نمبر پر ’لیکسس‘، تیسرے نمبر پر ’ٹویوٹا‘ اور چوتھے نمبر پر ’ہونڈا‘ ، پانچویں نمبر پر ’ہونڈا اکیورا‘، چھٹے نمبر پر ’مزدا‘ ، ساتویں نمبر پر ’آڈی‘ اور آٹھویں نمبر پر ’بی ایم ڈبلیو‘ رہی ۔ اس کے علاوہ صارفین نے 9واں نمبر ’کیا‘ اور10 واں نمبر ’ہنڈائی‘ کے نام کیا ۔
کنزیومر رپورٹس کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ اس بار کنزیومر پراڈکٹس کے زیر اہتمام سال 2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔
مام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات شامل ہیں۔اس سروے میں سبسکرائبرز اپنی خریدی ہوئی کاروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں۔ اراکین ایک سوالنامہ پُر کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ فہرست صرف پائیداری کی بنیاد پر کنزیومر رپورٹس کے سروے کے بعد ترتیب دی گئی ہے جبکہ دنیا کی بہترین گاڑیوں اور ان کے مالکان کے مطمئن ہونے کے اعتبار سے فہرست مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
علی ساہی:پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ 33ہزار989 نئی وردیاں سلوا لی گئیں۔ مرد اہلکاروں کیلئے1لاکھ 26ہزار سےزائدیونیفارم بنوائے گئےجبکہ خواتین اہلکاروں کیلئےساڑھے7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائے گئے۔ نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9یونٹس کو دی جائیں گی۔لاہور پولیس کو 31ہزار205 وردیاں دی جائیں گی۔شیخوپورہ پولیس کو 3ہزار125 وردیاں،گوجرانوالہ کو5740،راولپنڈی پولیس کو 8646،سرگودھا کو 3ہزار 368،فیصل آباد پولیس کو 7ہزار 824 ملتان پولیس کو 5331،بہاولپور پولیس کو 3001 وردیاں دی جائیں گی۔ اسی طرح ڈی جی خان پولیس کو 2ہزار 465وردیاں ملیں گی،ٹیلی پنجاب کو 6ہزار 149،ایم ٹی پنجاب کو 1299وردیاں ملیں گی،سی پی او 150،پی سی سہالہ 616،پی سی ٹی لاہور 511 وردیاں دی جائیں گی۔ اے آئی جی لاجسٹک نےتمام سربراہان کوفوکل پرسنزمقررکرنےکامراسلہ جاری کردیا۔
سٹی42:نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا،نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے،چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔
جیند ریاض:سرپلس اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری،ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرنے کا اختیار سی ای اوز کو مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائےگی،سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں کے دورے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ سیکرٹری سکولز کی بجائے ڈائریکٹ میرے حکم کی تکمیل کی جائے،سیکرٹری ایجوکیشن نے نہیں میں نے آپ کو تعینات کیا ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام سی ای اوز کو ہدایت جاری کردیں۔
جمعہ کے روز فضائی آلودگی میں واضح کمی کا پتہ اے کیو آئی کی مجموعی شرح 156 ہونے سے چلا۔ سی ای آر پی آفس 334،عسکری ٹین، 216 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ فدا حسین ہاؤسنگ سوسائٹی 165، کینٹ 165 جبکہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 160 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سورج کی کرنیں مدھم ہونے اور ہلکی ہوا چلتے رہنے سے شب کے دوران خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 5 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد, 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔