ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کیخلاف جنگ، سی ٹی ڈی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے اہم مطالبہ  

Ctd,demands,more resources,Punjab government,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک )ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر  اور  کالعدم تنظیموں سے مقابلے کیلئے  سی ٹی ڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے  مزید وسائل مانگ لیے ۔

 تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم  ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )حکام نے وزیر اعلٰی پنجاب  سے جدید گاڑیاں اور مزید اختیار مانگ لیا  ہے ، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جائے ، ٹیرر فنانس کیسز کے لیے سٹیٹ بنک اور فنانشل مینجمنٹ یونٹ کا تعاون درکار ہے ۔ 

 ذرائع کے مطابق  سی ٹی ڈی حکام نے 10 بلٹ پروف ڈبل کیبن گاڑیاں  مانگی ہیں،  موبائل کالرز کی شناخت کے لیے 36 آئی ایم ایس آئی کیچرز ، 6 عدد فور جی جی ایم ایس لوکیٹرز بمعہ وہیکلز ،2 عدد وہیکلز بمعہ جیمرز  کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے ، سہولیات و اختیارات کا مطلوبہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔