(جنید ریاض)پی ایس ایل میچزکے باعث قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کر دیا گیا۔
پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلہ کے میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں،اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرکاری ونجی سکولز صبح جلدی کھلیں گے اور جلدی چھٹی ہو گی۔ صبح سکول کا وقت ساڑھے 8 بجے تھا جسے اب ساڑھے 7 کر دیا گیاہے۔ جبکہ دن کے وقت سوا 12 بجے چھٹی ہو جائے گی۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے والدین اور طلبہ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹیموں کی سٹیڈیم آمد کے باعث طلبہ کو مشکلات سے بچانےکے لئے کیا گیا ہے۔