سٹی 42: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی ان کے نقش و قدم پر چل پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کی آرگنائزیشن 'کو ایکزسٹ' کے ذریعے لوگ اداکارہ کے کپڑے خریدتے ہیں اور ان سے آنے والی رقم سے عالیہ ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہیں۔اب حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی آرگنائزیشن 'کو ایگزسٹ' کے ذریعے آپ رنبیر کپور کے کپڑے بھی خرید سکتے ہیں۔عالیہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا کہ اب آپ 'کو ایگزسٹ' سے رنبیر کے کپڑے خرید سکتے ہیں اور ان سے حاصل کی جانے والی رقم سے کینسر کی جنگ لڑنے والے بچوں کی مدد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔