(ملک اشرف): لاہور ہائیکورٹ بار کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وکلاء 20 فروری تک بائیو میٹرک ووٹ رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن بورڈ نے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا، چیئرمین الیکشن بورڈ نے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کردی، بائیو میٹرک ووٹ رجسٹرد نہ کرانے والے وکلاء ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔