ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے:شہباز شریف

 آصف زرداری کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آصف زرداری کا میاں نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا ٹویٹ ، کہتے ہیں نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے ۔

صدرمسلم لیگ(ن)میاں شہباز شریف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے بیان پر ٹویٹ کی ہے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔ اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی۔