ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گیس پریشر بڑھانے کیلئے میگا پراجیکٹ تیار

SNGPL
کیپشن: SNGPL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک :  شہر میں گیس پریشر بڑھانے کے لئے میگا پراجیکٹ تیار  ,سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قصور کو لاہور کے ڈسٹری بیوشن سسٹم سے الگ کرنے کی منظوری دیدی گئی

 تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر میں گیس پریشر بڑھانے کے لئے میگا پراجیکٹ تیار کر لیا  جس کے مطابق  شہر کے گیس نیٹ ورک سے قصور کو علیحدہ کرنے کا منصوبہ  بنایا گیا ہے ،ذرائع  کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے  قصور کو لاہور کے ڈسٹری بیوشن سسٹم سے الگ کرنے کی منظوری دیدی گئی،   ڈسٹری بیوشن سسٹم الگ ہونے سے قصور جانیوالی گیس شہر کو ملے گی  جس سے لاہور شہر کے  گیس پریشر میں اضافہ ہو جائیگا۔ 

قصور کو لاہور کے سیلز میٹر سٹیشن تھری سے گیس سپلائی دی جا رہی ہے ، 18 دسمبر کو قصور کو صوئے آصل ایس ایم ایس سے منسلک کر دیا جائیگا  جس سے  لاہور کے ایس ایم ایس تھری پر گیس لوڈ کم ہو جائیگا۔