راؤ دلشاد حسین: صفائی یونینز اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین ڈیڈ لاک ختم، اضافی تنخواہ کا معاملہ حل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس پر 9 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز کی اضافی تنخواہوں کا معاملہ حل ہو گیا۔ سینٹری ورکرز کو چھٹی کے ساتھ اضافی تنخواہ بھی دی جائے گی۔ کرسمَس کے روز شہر کی مینویل صفائی نہیں ہوگی جبکہ مشینوں سے شہر کی سویپنگ کی جائے گی۔ 25 دسمبر کو صفائی کےلیے مشینری آپریٹ کرنےوالا عملہ ہی دستیاب ہوگیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکرز کے مطالبات جائز تھے، جو مان لیے گئے۔ سینٹری ورکرز کرسمس ڈے منائیں گے۔