ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ، 12 پروازیں منسوخ

Lahore air port
کیپشن: Lahore air port
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ، چار تاخیر کا شکار ہونے سے فضائی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ  ہوگیا
 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 303، سیرین ایئرلائن کی لاہور سے راس الخیمہ جانیوالی پرواز 5725، سیرین ایئرلائن کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز523/522، سیرین ایئرلائن کی لاہور سے کوئٹہ دوطرفہ پرواز 543/542، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز305/304، سیرین ایئرلائن کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 525/524، پی آئی اے کی گلگت سے لاہور آنیوالی پرواز 610 اور ائربلیو کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 408 شامل ہے۔

ترکش ایئرلائن کی لاہور سے استنبول جانیوالی پرواز 6 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ قطر ایئرلائن کی دوحا جانیوالی پرواز ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔ ترکش ایئرلائن کی استنبول سے لاہور آنیوالی پرواز 714 سات گھنٹے تاخیر کا شکار، قطرایئر لائن کی دوحا سے لاہور آنیوالی پرواز 628 دو گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔