پاکستانی پائلٹ نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی پائلٹ نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک فوج کےبہادر سپوت جنگ ہویا امن کے ایام چاق و چوبند رہتے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تاکہ کسی بھی دشمن عناصر کی میلی آنکھ وطن عزیز پر نہ پڑے، ملک کی بحری،بری اور پاک فضائیہ کا کردار قابل ستائش ہے، پاکستان ائیر فورس کے ٹرینی پائلٹ نے آسڑیلیا میں ملک کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی ترقی وسلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنےوالے شہداء کو قوم شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کرتی ہے، وطن عزیز کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لئے جنگی سرگرمیوں میں مشغل یہ شاہین ہردم تیار رہتے ہیں،ایک بار پھر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔یہ اعزاز  پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر ملا۔

صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے بہترین کارکردگی دکھانے پر پاکستان ائیر فورس اکیڈمی نے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو  آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا تھا، ملک کی لاج رکھتے ہوئے نے اپنے مضبوط عزم،قوت ارادی کو کمزور نہیں ہونے دیا اور  آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بھی کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔

  پائلٹ آفیسرعبد اللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے اور انہوں نے مری لوئر ٹوپہ میں واقع پی اے ایف کالج سے گریجویشن مکمل کر کے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 

https://www.facebook.com/PKHighComissionCanberra/posts/3860029424048428

M .SAJID .KHAN

Content Writer