ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے انتظامیہ تجاوزات مافیا کیخلاف متحرک

پی ایچ اے انتظامیہ تجاوزات مافیا کیخلاف متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) پی ایچ اے نے ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں پارک کے سامنے تجاوزات مسمار کردیں۔

ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں ڈی جی پی ایچ اے مظفرخان کی ہدایات پر پی ڈی جیلانی پارک و ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد کی زیر نگرانی سرکاری پارکوں کی جگہ پر بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں گزشتہ 12 سال سے قبضہ مافیا نے پارک کی جگہ پر غیر قانونی دکانیں اور رہائشی کوارٹرز بنا رکھے تھے۔

ڈائریکٹر جاوید حامد کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پارکوں کی جگہ پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارکوں کی حدود میں تجاوزات کا خاتمہ آئین اور قانونی دائرہ کارکے مطابق کیا گیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کے احکامات کے مطابق شہر کے پارکوں کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔

جاوید حامد کے مطابق شہر کے پارکوں کو دوسرے بڑے شہروں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔