مانیٹرنگ ڈیسک: عوام کیلئے بُری خبر !!اب پانی کا بھی ہزاروں روپے بل دینا ہو گا، واسا کی جانب سے رہائشی صارفین کیلئے پانی کے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واسا نے پانی کے بلوں میں 2 سوفیصد تک اضافہ کر دیا ، واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں اضافے کے تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل ساڑھے پانچ سو کی بجائے 1500 روپے ماہوار ہوگیا ۔
اسی طرح دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔ واسا حکام کے مطابق واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی، پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ عوام پر پانی کے بلوں میں اضافے کا بم اس وقت گرایا گیا ہے جب ناقابل برداشت مہنگائی عوام کی کمر پہلے ہی توڑ چکی۔