نیب میں پیشی سےقبل وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم انکشاف

نیب میں پیشی سےقبل وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر)وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے نیب میں پیش ہونےکا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ جب دامن صاف ہےتوڈرنے کی کیاضرورت ہے؟ کردارکشی کےبجائےخرابیوں کی نشاندہی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے پرشجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شادمان مارکیٹ پارک میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،عثمان بزدار کاکہناتھاکہ ٹائیگر فورس ڈے پرپنجاب بھر میں 12لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پودے ضروری ہیں،لاہور میں 7لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

میڈیا سےگفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نیب طلبی کےسوال پرکہناتھا کہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، نیب کےسامنے پیش ہوں گے،جس لائسنس کی فائل کاذکر ہورہاہےاس میں سی ایم ہاؤس کا کوئی کردار ہی نہیں،ہرفورم پرجائیں گے،غلط کام کیا اورنہ ہی کرنے دیں گے۔جب دامن صاف ہے توڈرنے کی کیاضرورت ہے۔سنی سنائی باتوں پریقین نہیں کرناچاہیے،روزانہ ہزاروں فائلیں چلتی ہیں ہر فائل وزیراعلیٰ کے پاس نہیں آتی۔ تمام چیزیں قواعد و ضوابط کے تحت کی جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شروع دن سےہی ان کےخلاف پراپیگنڈہ چل رہا ہے،یہ نہیں کہاجاسکتا کہ پنجاب میں سب اچھا ہے،لیکن اوپر کی سطح پرچیزیں بہترہوئی ہیں،مثبت تنقید کا ویلکم کیا ہےلیکن کردار کشی نہ کی جائے۔پہلے دن سے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ چل رہاہے ،ہم کچھ عرض کریں گے تو پھر شکایت ہو گی۔پنجاب میں معاملات قوانین کے مطابق چلارہے ہیں،وزیراعلی سردارعثمان بزدار کاکہناتھاکہ راوی ریورمنصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ راوی کنارے نیالاہور بسانےجارہے ہیں،نئےشہر میں 90فیصد میٹریل لوکل استعمال ہوگا،ریورراوی منصوبےسےملک کو بہت فائدہ ہوگا، ہرجگہ جا ئیں گے صوبے کی بہتری کیلئے ہر کام کریں گے۔

دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا گیا،اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہناتھا کہ وہ نیب میں پیش ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer