ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر سری پائے بھوننے پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

عید پر سری پائے بھوننے پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بڑی عید کے دنوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی لگانے کا اقدام  چیلنج کردیا گیا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہباز احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے 30 جولائی کو سری پائے بھوننے پر پابندی کے احکامات جاری کیے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 11 سے 18 اگست تک سری پائے بھوننے پرپابندی عائد کی گئی ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ144 لگائی ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق کام کرتا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس بھی حاصل کر رکھا ہے، آئین کا آرٹیکل 18 اسے کاروبار کرنے کا تحفظ فراہم کرتا ہے، سری پائے بھوننے پرپابندی عائد کرنا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عید کے دنوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی کے اقدام کالعدم قرار دے اور عدالتی فیصلے تک پابندی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکا جائے۔