(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ایکسائز انسپکٹر اور ایکسائز کانسٹیبل اور ایکسائز ہیڈ کانسٹیبل کے سفری الاؤنس کی منطوری دے دی۔
خبر پڑھیں۔۔۔جشن آزادی پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا گانا مہنگا پڑ گیا
محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایکسائز کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو ماہانہ دو ہزار جبکہ ایکسائز انسپکٹر کو ماہانہ تین ہزار روپے سفری الاؤنس دیا جائے گا۔
خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بلآخر اہم فیصلہ کرلیا
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور انسپکٹر کی محکمانہ کارکردگی بڑھانے پر دیا گیا ہے تاکہ محکمانہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ بہتر ہو سکے۔