سٹی42:محبت کے نام پر دھوکہ،شادی کرنے والے شخص نے ایک سال بعدبیوی ماننے سے انکارکردیا،صغریٰ بی بی دھوکے بازشوہرکیخلاف عدالت پہنچ گئی۔
کہتے ہیں پیاراندھاہوتاہے کہ اس کیفیت میں عہدوپیماں پر ہی سب بھروسہ ہوتاہے۔سٹی 42 کے مطابق شمالی چھاؤنی کی صغریٰ بی بی نے بھی زبانی وعدوں کے اوپربھروسہ کیا اوراشتیاق کواپناجیون ساتھی چُن لیا۔ صغری کوکیامعلوم تھا کہ جسے وہ اپنے سرکاتاج بنارہی ہے وہ ایک دھوکے باز نکلے گا۔
پھروہی ہواجوعموماہوتاہے۔اشتیاق نے ایک ہی سال بعدصغری کواپنی شریک حیات ماننے سےانکارکردیا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے اداکارہ پر شرمناک الزام لگا دیا
دوسری جانب لڑکی کادل ٹوٹ گیا,خواب کسی کانچ کی طرح چکنا چورہوگئے۔ حقیقت کھلنے پرصغری نے سارامعاملہ پولیس کی میز پررکھ دیا۔وہاں سے بھی انصاف نہ ملاتوعدالت پہنچ گئی۔اب اس کیس میں ایڈیشنل سیشن جج انوارالحق نے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی سےجواب طلب کرلیاہے۔ خیال رہے کہ محبت کی راہوں میں صرف پھول ہی نہیں کانٹے بھی ہوتے ہیں اوراگریہ چبھ جائیں توپھرسفرمنزل سے پہلے ہی ختم ہوجاتاہے۔