پاکستان میں 29, سعودیہ میں 30 روزے، لیکن عید الفظر ایک ہی دن ہو رہی ہے

Eid Day, Eid Ulfitar, City42, Saudi Arabia, Saudia, Pakistan, Ramzan Concludes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اس مرتبہ عید الفطر کی خاص بات یہ ہے کہ عید  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک کی  سرکاری کمیٹیوں نے کل پیر کی شام اعلان کیا تھا کہ 29 واں روزہ افطار کرنے کے بعد چاند دیکھنے کی کوشش بے نتیجہ رہی، چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر بدھ کو ہو گی۔

سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں اس مرتبہ رمضان شریف کے 30 روزے ہوئے جن کے بعد کل عید منائی جائے گی، پاکستان میں رمضان کا آغاز سعودی عرب کے ایک روز بعد ہوا تھا۔

یہاں رمضان کے 29 روزے رکھے گئے اور آج 29 ویں روزے کے بعد عید کا چاند  نظر آنے کی اتنی زیادہ شہادتین موصول ہوئیں کہ عملا کرام نے متفقہ طور پر عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

 اس طرح سعودی عرب اور پاکستان مین عید تو ایک ہی روز آ رہی ہے لیکن وہاں عید 30 روزے رکھنے کے بعد آ رہی ہے اور یہاں 29 روزے رکھ کر عید آ رہی ہے۔