(درنایاب)پنجاب حکومت کی جانب سے مون سون انتظامات کے لئے واسا کو 42 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق واسا نے رواں مالی سال دوہزار بیس اکیس میں مون سون آپریشنز کی مد میں گرانٹ مانگی تھی ۔ حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے واسا لاہور سمیت پنجاب کے پانچوں واسا کو 58 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ سب سے زیادہ شئیر واسا لاہور کو بیالیس کروڑ پچاس لاکھ مون سون انتظامات کے لئے جاری کیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے مون سون فنڈز جاری کرنے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔
لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا،آج شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 149 ریکارڈ کیاگیا،آب و ہوا آلودہ قرار دی گئی،ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی آب و ہوا مضرصحت ہے۔ ایمپرس روڈ، گڑھی شاہو میں سب سے زیادہ 178 ریکارڈ کیا گیا، کینٹ 174، ماڈل ٹائون 172، فیز 8 ڈیفینس 169، کوٹ لکھپت 166، لمز یونیورسٹی ڈیفنس 165، مراتب علی روڈ گلبرگ 162 جبکہ بیدیاں میں 161 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ شہر کا موسم خشک اور معتدل، سورج کی دمک چمک تیز ہونے کیساتھ درجہ حرارت بڑھنے لگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،ہر نئے دن کے ساتھ شہر کا موسم بھی بدل رہا ہے۔ موسم میں خاصی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت آج موسم خشک اور معتدل ہے۔ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، گرد آلود فضا کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے۔