سٹی 42 : ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت پانیوالی حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حیران کن خو اہش کا اظہار کردیا۔
ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟۔
Hello @realDonaldTrump, i'm a TikTok Star from Pakistan. Are you interested in making a TikTok video with me?
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) April 5, 2020
حریم شاہ کی اس خواہش کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ایک صارف نے دلچسپ ویڈیو کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے گڈ لک کا اظہار کیا ہے۔
Good luck pic.twitter.com/JsW41yt1kS
— AdeepAngel (@adeepangel) April 5, 2020
حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےان کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔ایک صارف لکھتے ہیں ایک جوکر دوسرے جو کر کو دعوت دیتے ہوئے۔
aik joker dusra joker ko invite karta hua
— Syed Ali Hassan (@SyedAliHassanK4) April 5, 2020
ایک صارف تو مختارے کو بھی بیچ میں لے آیا ،لکھتے ہیں کہ مختاریا گل ود گئی اے۔
مختیاریا گل ود گئی جے
— Muhammad Zaid Irshad (@ZaidIrshad126) April 6, 2020
خیال رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
یاد رہے حریم شاہ شیخ رشید ، فیا ض الحسن چوہان ،صحافی مبشر لقمان کے ساتھ ویڈیوز بنا چکی ہیں،ان کو وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔