ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا صارفین کو فوری اور اہم مشورہ

ایپل کا صارفین کو فوری اور اہم مشورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ایپل نے ڈیوائس کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 پر چلنے والے آئی فونز اور آئی پیڈزکے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں تاکہ ایک بڑی سکیورٹی کمزوری کو دور کیا جاسکے۔اس کمزوری کے ذریعے ہیکرز آئی فون یا آئی پیڈ کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ویسے تو اس طرح کی اپ ڈیٹس عام ہوتی ہیں مگر کمپنی کی جانب سےعموماً فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔

'زیرو کلک، زیرو ڈے یا بلاسٹ پاسٹ' نامی اس سکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز Pegasus spyware کو متاثرہ ڈیوائس میں انسٹال کر سکتے ہیں جس سے انہیں ٹیکسٹ میسجز پڑھنے، فون کالز سننے، تصاویر دیکھنے، لوکیشن ٹریکنگ اور متعدد دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔اس خامی کو سب سے پہلے Citizen Lab نامی ادارے نے دریافت کیا تھا جس کی جانب سے ایپل کو آگاہ کیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ادارے میں کام کرنے والے ایک فرد کے آئی فون میں Pegasus پروگرام انسٹال ہوگیا تھا۔ادارے کے مطابق اس سکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز آئی او ایس 16.6 پر چلنے والی ڈیوائسز پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور متاثرہ فرد کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ادارے کی جانب سے آگاہ کیے جانے پر ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16.6.1 کے نام سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

Citizen Lab کے مطابق صارفین اپنی ایپل ڈیوائسز پر لاک ڈاؤن موڈ کو ان ایبل کرکے ہیکرز کے حملے کو بلاک کر سکتے ہیں۔البتہ ایپل یا Citizen Lab کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہیکرز کس طریقے سے اس سکیورٹی خامی کو استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ Pegasus پروگرام کے ذریعے حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر معروف شخصیات کے آن لائن ڈیٹا کو ہدف بنایا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer