ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھی خبر ، ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

اچھی خبر ، ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر یک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 304 روپے پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer