افغانستان کی پاکستان سے شکست:دبئی اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل

AFG VS Pak
کیپشن: AFG VS Pak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کرکٹ کھیل ہے جذبات کا،یہ کہنا غلط نہ ہوگا،جی ہاں کل ہونے والے ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے دلچسپ میچ کچھ ایسے جذبات دیکھنے کو ملے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ  اور تشدد کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔