کیوبا 2 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

کیوبا 2 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیوبا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 2 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیوبا میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن 5 ستمبر سے شروع ہوئی جبکہ 2 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔

 ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ کیوبا میں زیادہ تر سکول مارچ 2020 سے بند ہیں اور تمام بچوں کی ویکسینیشن کے بعد ان کو کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔کیوبا میں انٹرنیٹ کی رسائی محدود ہونے کی وجہ سے ابھی زیادہ تر بچوں کو ٹی وی کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔

اس وقت کیوبا کے علاوہ کسی بھی ملک میں کنٹرول سے ہٹ کر 12 سال سے کم عمر بچوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن نہیں ہورہی، چلی کی جانب سے بھی جلد اس طرح کی مہم کے ارادے کا اظہار کیا گیا ہے۔