ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس گردی کیخلاف خواجہ سرا سراپا احتجاج

پولیس گردی کیخلاف خواجہ سرا سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) خواجہ سرا مسلم ٹاؤن پولیس کے خلاف سراپہ احتجاج بن گئے، خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف کچہری چوک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن میں بھیک مانگنے والے خواجہ سراؤں نے کچہری چوک میں روڑ بلاک کرکے مسلم ٹاؤن پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن رانا اختر مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر خواجہ سراؤں سے تین سو روپے لیتے ہیں اور انکار پر مقدمات درج کر دئے جاتے ہیں۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے یا پھر پولیس گردی کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ خواجہ سراؤں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے گزشتہ روز اقبال ٹاؤن کے علاقے مون مارکیٹ دبئی چوک میں بھی خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا تھا اور سڑک بلاک کرتے ہوئے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے ہمارے ساتھیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس غنڈہ گردی بند کرے، ہمارے ساتھی رہا کرے کے نعرے لگاتے رہے۔ خواجہ سراؤں نے سڑک عبور کرنے پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔