محرم الحرام کی مناسبت سے نذر و نیاز کا سلسلہ جاری

محرم الحرام کی مناسبت سے نذر و نیاز کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) محرم الحرام کی مناسبت سے عقیدت مندوں کی جانب سے شہر بھر میں نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔

محرم الحرام میں عزادار ذکر حسین میں مگن دکھائی دیتے ہیں، ان عقیدت مندوں کیلئے شہر میں جگہ جگہ نذر و نیاز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ نیاز کے ساتھ جناب علی اصغر اور بی بی سکینہ کے نام کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں۔ اندرون ٹیکسالی گیٹ میں قائم پکوان سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں پکوائی کے کام میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شہریوں کی جانب سے حلیم، بریانی، زردہ، روسٹ، دال چاول اور پالک کی دیگیں خصوصی آرڈر پر تیار کروائی جاتی ہیں.

جلوسوں میں شریک عزاداران حسین نے بتایا کہ لنگر کا اہتمام خصوصی طور پر جلوس کے روٹ پر کیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اس میں حصہ لیتا ہے۔

نذر و نیاز کا یہ سلسلہ چودہ سو سال سے جاری ہے، عزاداران حسین و اہلیان اسلام کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔