شاہد خاقان عباسی کو جتوانے کیلئے حمزہ شہباز متحرک ہوگئے

 شاہد خاقان عباسی کو جتوانے کیلئے حمزہ شہباز متحرک ہوگئے
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف این اے 124 میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جتوانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 124 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کامیاب کروانے کے لیے حمزہ شہباز شریف نے لیگی ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر اور حمزہ شہباز کو این اے 124 میں سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ سید توصیف شاہ کوآرڈینیشن انچارج این اے 124 ہوں گے جبکہ صوبائی سطح پر پی پی146 کے انچارج ڈاکٹر اسد اشرف، پی پی147 کا انچارج میاں مجتبیِ شجاع الرحمان، پی پی 148 کا انچارج ایم این اے علی پرویز ملک اور ایم پی اے چودھری شہباز احمد کو بنایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کو یونین کونسل 31 ،40 ،41 رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کو یوسی15،17  جبکہ ایم پی اے غزالی سیلم بٹ کو یونین کونسل 30، 32 اور 33 کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایم پی اے بلال یاسین یوسی 34 ، 35 ایم این اے وحید عالم خان یونین کونسل36، 37 ناصر ڈار یوسی 38،39 اور میاں عمران جاوید کو یونین کونسل 70 ، 118 کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سابق ایم پی اے ماجد ظہور یونین کونسل 169، 171، 185، طارق گل یونین کونسل 22، 29 میں ڈیوٹی دیں گے۔ ایم پی اے اختر حسین بادشاہ کو یونین کونسل 42، 43، 44 لیگی رہنما میاں سلیم کو یونین کونسل 45، 46 ایم پی اے ملک محمد وحید کو یونین کونسل 26، 27، 28 اور ایم پی اے باؤاختر علی کو یونین کونسل 127، 161، 167 میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروانے کا ٹاسک دیا گیا۔

 حمزہ شہباز نے کہاکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں گھروں سے نکالنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer