ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پہلی بار خواتین کیلئے فری بس سروس کا آغاز

Free Bus Service For Women
کیپشن: Free Bus Service For Women
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار   خواتین کے لیے فری بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پنک بس سروس روڈ پر آ گئی ہیں، ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ان بسوں پر بحفاظت سفر کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتی ہیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے خواتین کے لیے فری پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فری بس سروس کے ذریعے گلگت اور اسکردو شہر میں سفر کر سکتی ہیں، اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔