ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما شہباز شریف نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

لیگی رہنما شہباز شریف نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی زیرصدارت کل ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت پر مشاورت ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔        

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوپہر دو بجے ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر شرکت کریں گے۔