گلین میکسویل کی غیرمعمولی ڈبل سینچری سے تین نئے ریکارڈ بن گئے

گلین میکسویل کی غیرمعمولی ڈبل سینچری سے تین نئے ریکارڈ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  منگل7 نومنبر کو ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں گلین میکسویل نے 128 گیندوں سے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز دراصل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی منفرد ترین اننگز ثابت ہوئی ہے۔  

میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے  مار کر جو ڈبل سینچری بنائی وہ ون ڈے کرکٹ میں ٹارگٹ  چیزنگ اننگز میں بننے والی پہلی ڈبل سینچری ہے۔ اس سے پہلے ون ڈے میچوں میں دس ڈبل سینچریاں بنیں جو سب کی سب پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بنائیں اور یہ تمام ڈبل سینچریاں اوپنر بیٹسمینوں نے بنائیں، میکسویل  کی ڈبل سینچری کی تیسری منفرد بات یہ ہے کہ یہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سینچری ہے۔ 


ون ڈے کرکٹ میں اب تک 11 ڈبل سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں لیکن میکسویل کی ڈبل سنچری واقعی نرالی ہے۔ جب وہ کھیلنے کیلئے آئے تو ان کی ٹیم کےپانچ اہم کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے اور ان پر ذمہ داری سے کھیلنے کے لئے بہت دباو تھا کیونکہ انہیں کافی بڑے ٹارگٹ تک پہنچنا تھا اور مزید کوئی وکٹ گرنے کی گنجائش نہیں رہی تھی۔  
میکسویل نے کچھ گیندیں واقعی سنبھل کر کھیلنے کی کوشش میں ضائع کیں ورنہ جو کام ایک سو اٹھائیس گیندوں سے ہوا وہ ایک سو دس گیندوں سے ہو جاتا۔