ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام میں ترامیم کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام میں ترامیم کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام میں ترامیم کی منظوری دے دی، فیز 1 کے لئے مختص دو ارب 73 کروڑ کے فنڈز فیز 2 کے لئے مختص کردئیے گئے ، پروگرام کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی کام کروانے کے لئے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام شروع کیا گیا تھا، مگر متعدد ابہام ہونے کے باعث اس پر کام روک دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

  ترامیم کے مطابق ضلع کونسل کے فنڈز تحصیل کونسلز کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، دیہی یونین کونسلز میں برابر فنڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ میونسپل پروگرام کے فیز 1 کے لئے مختص دو ارب 73 کروڑ کی رقم فیز 2 کے لئے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 جبکہ پروگرام کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق 15 نومبر تک سکیمیں جمع کروائی جائیں گی،30 نومبر تک سکیموں کی منظوری دی جائے گی، یکم جنوری تک ٹیندرز کھولے جائیں گے جبکہ جون 2020 تک سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer