سٹی42: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہت خراب ہے، نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔
مریم نواز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔ مریم نواز نے عدالت میں بیان دیا کہ ایسا کیسے ہو سکتا تھا کہ عدالت میں بلایا جائے اور میں نہ آؤں، آج بھی میں والد نواز شریف کو چھوڑ کر آئی ہوں۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی والدین واپس نہیں آئیں گے، نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے والد کے ساتھ نہیں جاسکتی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے انتظامات دیکھ رہے ہیں، ایک سال پہلے ماں کو کھو چکی ہوں، پوری توجہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر ہیں، نواز شریف کے کل پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر گرگئی تھی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوسروسزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے باہرجانے کا مشورہ دیا، نوازشریف کو اپنے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک کا مشورہ دیا، میڈیکل بورڈ نے کہا کہ نواز شریف کیلئے جوعلاج میسر تھا وہ فراہم کر دیا، میڈیکل بورڈ نے کہا کہ نواز شریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہیے، سپیشلائزڈ سنٹرز میں نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔