ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دل کے مریضوں کے لیے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کو 8 ارب 40 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان مورٹگیج ریفنانس کمپنی کو 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ وزارت ہاوسنگ کو 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
کھپرو سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کی منظوری دی گئی، اور مالیاتی شمولیت پراجیکٹ کے لیے 7 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔