ویب ڈیسک: کراچی بورڈ کے میٹرک اور نویں کلاس کے امتحانات میں قیدی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے قیدیوں کی تعداد 33 ہے۔
دسویں کے امتحانات میں 25 جبکہ نویں کے امتحانات میں 8 قیدیوں نے حصہ لیا۔ امتحان دینے والے 8 قیدی ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔