پردیسی گھروں کوجانے کیلئے ہوجائیں تیار؛ حکومت نے خوشخبری سنادی

پردیسی گھروں کوجانے کیلئے ہوجائیں تیار؛ حکومت نے خوشخبری سنادی
کیپشن: transport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عید منائیں اپنوں کے سنگ، پردیسیوں کے لئے اچھی خبر،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اب ہفتہ اور اتوار کو بھی چلے گی،بس اڈؤں پر رز بڑھ گیا،50 فیصدسواریاں، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیاجانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پرٹرانسپوٹرز کو  بسیں چلانے کی اجازت دے دی  جس سےپردیسیوں کی پریشانی کم ہوگئی،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اب ہفتہ اور اتوار کو بھی چلے گی،لاہور لاری اڈا پر مسافروں کا رش لگاگیا،عید اپنوں کے سنگ منانے کے لیے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،شہر کے لاری اڈوں پر مسافروں کی تعداد بڑھنے لگی۔

این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ آٹھ مئی سے بند کر دی جائیں گی، جس کی وجہ سے بس اڈوں پر رش میں اضافہ ہو گیا ہے ، دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، این سی او سی کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی ہدایات دی گئی ہیں جنہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ بھی موقع سے غائب ہے۔

حکومت نےٹرانسپوٹرز کو بڑی اجازت دے دی،پردیسیوں کی گھروں کوواپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،بسوں کی چھتیں بھی مسافروں سے بھری ہوئی ہیں،ہفتہ اور اتوار 2 دن گاڑیاں چلیں گی،چند گاڑیاں ایسی ہیں جو کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کررہی ہیں مگر مسافروں سے کرایہ ڈبل وصول کیاجارہا ہے،انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کرلیں۔ 

علاوہ ازیں لاک ڈاون کے باعث ریلوے حکام نےلاہور سے فیصل آباد، ملتان اور ملتان سے لاہور 24سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا،عید سپیشل ٹرینیں 9مئی سے 12 مئی کے دوران چلائی جائیں گئیں،فیصلہ عید الفطر میں مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا،لاہور سے فیصل آباد دوطرفہ 16 ٹرینیں چلائی جائیں گئیں۔

فیصل آباد سے ملتان دوطرفہ 8 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گئیں،ریلوے ہیڈکوارٹر نے لاہور اور ملتان ڈویژن کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ملک میں لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث لاہور سے کراچی دوطرفہ 10عید سپیشل ٹرینیں الگ سے چلائی جائیں گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer