ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر کبڈی لیگ، کوارٹر فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟

سپر کبڈی لیگ، کوارٹر فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپر کبڈی لیگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، کوارٹر فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک جمنازیم میں جاری پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔ لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کا اعلان ہوگیا۔ فیصل آباد شیر دل گوادر بہادر کے مد مقابل ہوگی۔ فیصل آباد شیر دل نے اب تک 4 میچز میں 2 میں فتح سمیٹی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیاسے پاک بنانےکا عزم کرنا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب   

 پشاور حیدرز کا مقابلہ ساہیوال بلز سے ہوگا۔ ساہیوال بلز نے الیمینیٹر مقابلے میں لاہور تھنڈرز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔  کراچی زور آورز دوسرا الیمینیٹر جیتنے والی کشمیر جان باز سے ٹکرائے گی جبکہ ملتان سکندرز اور گجرات واریئرز بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے قسمت آزمائیں گے۔  کوارٹر فائنل مقابلے آج نشتر پارک جمنازیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 مئی کو ہوگا۔