ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نمبر ون ٹیسٹ بولرکیلئے سخت مقابلہ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نمبر ون ٹیسٹ بولرکیلئے سخت مقابلہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  کے ٹیسٹ بولرز میں نمبر ون پوزیشن کیلئے مقابلہ سخت ہوگیا۔

 بھارت کےروی چندرن ایشون اور  انگلینڈ کے  جیمز  اینڈرسن کے رینکنگ پوائنٹس برابر ہونے پر ٹیسٹ  بولرز رینکنگ  کے درمیان مقابلہ سخت ہے،  روی چندرن ایشون 6 پوائنٹس کم ہونے  پر جیمز اینڈرسن کے ساتھ 859  پوائنٹس  پر آگئے۔

رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی اور جیمز اینڈرسن کی دوسری پوزیشن برقرار رہی، بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرےاور جنوبی افریقا کے ربادا چوتھے، شاہین شاہ آفریدی پانچویں اور بھارت کے جسپریت بھمرا چھٹے نمبر پر چلے گئے۔اس رینکنگ میں آسٹریلیا کےنیتھن لائن 6 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر آگئے۔

دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ میں آسٹریلیا کےمارنس لبوشین کا پہلا ،  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کا ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔